الوداعی تقریب اردو محفل کا اختتام

سرور امریکا ہی میں ہے۔ ایسا دوسرے ملکوں میں کرتے ہیں۔

ویسے یہ بھی خوب رہی کہ بیس سال محفل امریکا میں رہی بلکہ یہیں پیدا ہوئی اور لوگ اسے پاکستانی سمجھتے رہے
ہم تو خود کو بھی امریکن سمجھے بیٹھے ہیں۔۔۔سی وی میں بھی لکھا تھا موڈریٹر ایٹ ورجینیا یو ایس اے!
 

یاز

محفلین
سرور امریکا ہی میں ہے۔ ایسا دوسرے ملکوں میں کرتے ہیں۔

ویسے یہ بھی خوب رہی کہ بیس سال محفل امریکا میں رہی بلکہ یہیں پیدا ہوئی اور لوگ اسے پاکستانی سمجھتے رہے
یعنی اگر محفل کو امریکہ میں ایز اے کمپنی یا آرگنائزیشن وغیرہ رجسٹر کروا لیا جائے تو ہمیں ورک یا بزنس ویزا وغیرہ مل سکتا تھا؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
سرور امریکا ہی میں ہے۔ ایسا دوسرے ملکوں میں کرتے ہیں۔

ویسے یہ بھی خوب رہی کہ بیس سال محفل امریکا میں رہی بلکہ یہیں پیدا ہوئی اور لوگ اسے پاکستانی سمجھتے رہے
آپ کو پتہ نہیں لوگ آپ کو بھی پاکستانی ہی سمجھتے ہیں ۔بہت دل والے ہیں پاکستانی ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ذاتی مکالموں یا کسی اور ڈیٹا ایکسپورٹ کرنے کی کوئی فیچر دستیاب نہیں ہے۔
میری گزارش ہے کہ فورم کو کسی ٹول سے سکریپ کرنے کی کوشش نہیں کریں۔ اس سے سرور پر لوڈ پڑتا ہے اور اس طرح سائٹ سب کے لیے سلو ہو جاتی ہے۔
ریڈ اونلی موڈ میں فورم قریبا ایسی ہی نظر آئے گی جیسے لاگ ان ہوئے بغیر۔ آرکائیو کی شکل میں اس پر دستیاب سٹائلنگ کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔ زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ پبلک فورم کا مواد پڑھنے کے لیے انٹرنیٹ پر دستیاب رہے گا۔
فورم کی آخری تاریخ کے بارے میں حتمی اعلان کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن اب فورم کا چل چلاؤ ہی سمجھیں۔
 

ظفری

لائبریرین
فورم کی آخری تاریخ کے بارے میں حتمی اعلان کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن اب فورم کا چل چلاؤ ہی سمجھیں۔
آخری تاریخ کا حتمی اعلان ہوجاتا تو قناتیں اور سفید چادرں کا انتظام کرنے میں آسانی ہوجاتی ۔ یہ کہنے میں بھی آسان ہوجاتا کہ اردو محفل کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے ۔ خیر ۔۔۔ :daydreaming:
 

محمداحمد

لائبریرین
اس سے کیا مراد ہے ؟

کچھ تھرڈ پارٹی ٹولز ہوتے ہیں یا لوگوں کے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے اسکرپٹس ہوتے ہیں، جس سے مختلف ویب سائٹس سے ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کیا جاتا ہے۔ اس کی طرف اشارہ ہے۔ اسے ویب اسکریپنگ کہتے ہیں۔
 
Top