مجھے خوب اندازہ ہے کہ ہے کہ محفلی انتظامیہ اس قسم کے جواب کی ہر گز پا بند نہیں لیکن اگر ان سوالوں کا جواب مل جائے تو محفلین کے لیے اچھا ہو گا۔
اب تک سوالات کتنے ہوئے تا کہ انتظامیہ سے براہ راست استفسار کیا جا سکے ۔ اگر اس قسم کے اور سوال ہوں تو شامل کیے جا سکتے ہیں ۔
محمداحمد م
مریم افتخار محمد عبدالرؤوف ظفری جاسمن
1۔ محفل ریڈ اونلی کس تاریخ تک ہو گی ؟
2۔ ریڈ اونلی کے بعد آرکائیو میں کتنا وقت لگے گا ؟
3۔ کیا مکالمات ریڈ اونلی موڈ میں میسر ہوں گے ؟
4۔ کیا مکالمات آرکائیو موڈ میں میسر ہوں گے ؟
5۔ کیا محفلین اپنا مواد کسی طرح (کسی فائل کی شکل میں )ڈاونلوڈ کر سکیں گے؟
6۔ کیا مکالمات کو کسی طرح (کسی فائل کی شکل میں )ڈاونلوڈ کیا جا سکے گا ؟
7۔ اپنے پسندیدہ دھاگے کیا کسی طرح (کسی فائل کی شکل میں )ڈاونلوڈ کر سکیں گے ؟