محمداحمد
لائبریرین
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک چھوٹا سا ڈائنو سار ہوں اور ایک ویران راستے پر سر پرپٹ دوڑا چلا جا رہا ہوں۔ میرا راستہ بے آب و گیاہ ہے۔ یہاں نہ سبزہ ہے نہ پانی ، نہ آدم نہ آدم زاد (ویسے ڈائنو سار کا آدم سے کام بھی کیا ہے)۔ بس ذرا ذرا سے فاصلے پر کیکر کے درخت ہیں اور یہ درخت ایسے ہیں کہ ان کے برابر سے گزرنا نا ممکن ہے۔ مجھے اپنی پوری قوت صرف کرکے ان درختوں کو پھلانگ کر آگے بڑھنا ہے۔ آپ خود بتائیے ، درختوں کو پھلانگنا کوئی آسان بات ہے۔ 
کہیں کہیں مجھے سیاہ رنگ کے کوّے نما پرندے بھی ملتے ہیں۔ یہ پرندے بہت شریر اور بد ذات ہیں اور جان بوجھ کر مجھ سے ٹکرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں انہیں بھی درختوں کی طرح پھلانگ جاتا ہوں۔ کیا آپ نے کبھی اُڑتے پرندوں کے اوپر سے چھلانگ لگائی ہے؟ نہیں نا؟
جیسے جیسے میں آگے بڑھتا ہوں، کیکر کے درخت بہت تیزی سے میرے سامنے آتے ہیں، لگتا ہے کسی شریر مالی نے ہیلی کاپٹر سے کیکر کے بیچ گرائے ہیں۔ میں اُچھل اُچھل کر دُہرا ہو رہا ہوں کہ اچانک ایک کّوا مجھ سے ٹکرا جاتا ہے۔ یہ ناہنجار کوا اُڑنے کے بجائے سڑک پر بیٹھا شاید کسی جگ میں کنکر ڈالنے کا تجربہ کر رہا تھا۔ ایک بیپ کی سی آواز آتی ہے۔دیوار پر لگی ڈجیٹل کلاک کے ہندسے رُک سے جاتے ہیں اور میں ہڑ بڑا کر اُٹھ جاتا ہوں۔
خواب تو ایسے ہی ہوتے ہیں، اُوٹ پٹانگ! لیکن میرا ایک دوست جو پچیس روپے کی کتاب پڑھ کر خوابوں کی تعبیر بتاتا ہے ،کہنے لگا ۔ تم فوراً اپنا انٹرنیٹ کا بل جمع کروا دو۔ بھلا آپ بتائیے۔ یہ بھی کوئی بات ہوئی۔