محمداحمد

لائبریرین
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک چھوٹا سا ڈائنو سار ہوں اور ایک ویران راستے پر سر پرپٹ دوڑا چلا جا رہا ہوں۔ میرا راستہ بے آب و گیاہ ہے۔ یہاں نہ سبزہ ہے نہ پانی ، نہ آدم نہ آدم زاد (ویسے ڈائنو سار کا آدم سے کام بھی کیا ہے)۔ بس ذرا ذرا سے فاصلے پر کیکر کے درخت ہیں اور یہ درخت ایسے ہیں کہ ان کے برابر سے گزرنا نا ممکن ہے۔ مجھے اپنی پوری قوت صرف کرکے ان درختوں کو پھلانگ کر آگے بڑھنا ہے۔ آپ خود بتائیے ، درختوں کو پھلانگنا کوئی آسان بات ہے۔ :unsure:

کہیں کہیں مجھے سیاہ رنگ کے کوّے نما پرندے بھی ملتے ہیں۔ یہ پرندے بہت شریر اور بد ذات ہیں اور جان بوجھ کر مجھ سے ٹکرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں انہیں بھی درختوں کی طرح پھلانگ جاتا ہوں۔ کیا آپ نے کبھی اُڑتے پرندوں کے اوپر سے چھلانگ لگائی ہے؟ نہیں نا؟ :cry:

جیسے جیسے میں آگے بڑھتا ہوں، کیکر کے درخت بہت تیزی سے میرے سامنے آتے ہیں، لگتا ہے کسی شریر مالی نے ہیلی کاپٹر سے کیکر کے بیچ گرائے ہیں۔ میں اُچھل اُچھل کر دُہرا ہو رہا ہوں کہ اچانک ایک کّوا مجھ سے ٹکرا جاتا ہے۔ یہ ناہنجار کوا اُڑنے کے بجائے سڑک پر بیٹھا شاید کسی جگ میں کنکر ڈالنے کا تجربہ کر رہا تھا۔ ایک بیپ کی سی آواز آتی ہے۔دیوار پر لگی ڈجیٹل کلاک کے ہندسے رُک سے جاتے ہیں اور میں ہڑ بڑا کر اُٹھ جاتا ہوں۔ :oops:

خواب تو ایسے ہی ہوتے ہیں، اُوٹ پٹانگ! لیکن میرا ایک دوست جو پچیس روپے کی کتاب پڑھ کر خوابوں کی تعبیر بتاتا ہے ،کہنے لگا ۔ تم فوراً اپنا انٹرنیٹ کا بل جمع کروا دو۔ بھلا آپ بتائیے۔ یہ بھی کوئی بات ہوئی۔ :confused:
 
اے خان

محفلین

اتنا اچھا منظر بنایا تخیل میں سب وڑ گیا 😁
 
سعادت

تکنیکی معاون

اگر آپ (میری طرح) فائرفوکس کے صارف ہوتے تو ایسا اُوٹ پٹانگ خواب کبھی نہ دیکھتے۔ :)
 
ہم تو جب بھی یہ خواب دیکھتے ہیں، جی چاہتا ہے ٹوٹے نہیں۔ جب اس میں بہت دور نکل جاتے ہیں اور ہائی اسکور بننے ہی لگا ہوتا ہے تومطلوبہ صفحہ لوڈ ہو جاتا ہے!! انٹرنیٹ آنے کے بھی اپنے ہی دکھ ہیں!! 😏
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر آپ (میری طرح) فائرفوکس کے صارف ہوتے تو ایسا اُوٹ پٹانگ خواب کبھی نہ دیکھتے۔ :)

ہاہاہاہا! یہ بھی ٹھیک ہے۔ :)

ویسے ایک عرصے ہم فائر فاکس سے چپکے رہے۔ لیکن پھر کروم نے اپنی طرف کھینچ ہی لیا۔

البتہ چار چھ ماہ سے موبائل پر محفل دیکھنے کے لئے فائرفاکس ہی کام آتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم تو جب بھی یہ خواب دیکھتے ہیں، جی چاہتا ہے ٹوٹے نہیں۔ جب اس میں بہت دور نکل جاتے ہیں اور ہائی اسکور بننے ہی لگا ہوتا ہے تومطلوبہ صفحہ لوڈ ہو جاتا ہے!! انٹرنیٹ آنے کے بھی اپنے ہی دکھ ہیں!! 😏

:) :) :)

میں تو خیر کبھی چار پانچ سو سے آگے نہیں گیا۔ آگے جار کر پرندے بہت شرارتی ہو جاتے ہیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک چھوٹا سا ڈائنو سار ہوں اور ایک ویران راستے پر سر پرپٹ دوڑا چلا جا رہا ہوں۔ میرا راستہ بے آب و گیاہ ہے۔ یہاں نہ سبزہ ہے نہ پانی ، نہ آدم نہ آدم زاد (ویسے ڈائنو سار کا آدم سے کام بھی کیا ہے)۔ بس ذرا ذرا سے فاصلے پر کیکر کے درخت ہیں اور یہ درخت ایسے ہیں کہ ان کے برابر سے گزرنا نا ممکن ہے۔ مجھے اپنی پوری قوت صرف کرکے ان درختوں کو پھلانگ کر آگے بڑھنا ہے۔ آپ خود بتائیے ، درختوں کو پھلانگنا کوئی آسان بات ہے۔ :unsure:

کہیں کہیں مجھے سیاہ رنگ کے کوّے نما پرندے بھی ملتے ہیں۔ یہ پرندے بہت شریر اور بد ذات ہیں اور جان بوجھ کر مجھ سے ٹکرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں انہیں بھی درختوں کی طرح پھلانگ جاتا ہوں۔ کیا آپ نے کبھی اُڑتے پرندوں کے اوپر سے چھلانگ لگائی ہے؟ نہیں نا؟ :cry:

جیسے جیسے میں آگے بڑھتا ہوں، کیکر کے درخت بہت تیزی سے میرے سامنے آتے ہیں، لگتا ہے کسی شریر مالی نے ہیلی کاپٹر سے کیکر کے بیچ گرائے ہیں۔ میں اُچھل اُچھل کر دُہرا ہو رہا ہوں کہ اچانک ایک کّوا مجھ سے ٹکرا جاتا ہے۔ یہ ناہنجار کوا اُڑنے کے بجائے سڑک پر بیٹھا شاید کسی جگ میں کنکر ڈالنے کا تجربہ کر رہا تھا۔ ایک بیپ کی سی آواز آتی ہے۔دیوار پر لگی ڈجیٹل کلاک کے ہندسے رُک سے جاتے ہیں اور میں ہڑ بڑا کر اُٹھ جاتا ہوں۔ :oops:

خواب تو ایسے ہی ہوتے ہیں، اُوٹ پٹانگ! لیکن میرا ایک دوست جو پچیس روپے کی کتاب پڑھ کر خوابوں کی تعبیر بتاتا ہے ،کہنے لگا ۔ تم فوراً اپنا انٹرنیٹ کا بل جمع کروا دو۔ بھلا آپ بتائیے۔ یہ بھی کوئی بات ہوئی۔ :confused:
آپ کے دوست نے تعبیر بتا کر اچھا نہیں کیا۔۔۔۔ ورنہ میں کہنے والا تھا کہ کہیں لاہور تو شفٹ نہیں ہوگئے۔۔۔۔ ہمارے پاس یہ خواب حقیقت میں میسر ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کے دوست نے تعبیر بتا کر اچھا نہیں کیا۔۔۔۔ ورنہ میں کہنے والا تھا کہ کہیں لاہور تو شفٹ نہیں ہوگئے۔۔۔۔ ہمارے پاس یہ خواب حقیقت میں میسر ہے۔
الحمدللہ !

ایسے تو کراچی بھی خود کفیل ہے۔ بلکہ شاید دو ہاتھ آگے ہی ہو۔

وہ کیا کہتے ہیں جیے بھٹو!
 
Top