زیک

مسافر
ٹرپ کا آغاز ہم نے پورٹلینڈ کے مشہور ڈونٹس سے کیا تھا لہذا یہی بہتر سمجھا کہ اختتام پورٹلینڈ کی دوسری مشہور ڈونٹ شاپ سے کیا جائے۔

 

سیما علی

لائبریرین
یہ تجربہ انسان پر خود بخود طاری ہوجاتا ہے یعنی کوئی بھی انسان ڈیجا وو کو اپنی مرضی سے نہیں دہرا سکتا۔ کوئی نہیں جانتا کہ کس وقت، کس لمحے، کس دن، کس مقام اور کس بات کیلئے آپ کو ڈیجا وو کا تجربہ ہوجائے۔ ڈیجا وو اس کائنات کا ایک عجیب و غریب راز ہے۔ اس تجربے کے دوران ایسا لگتا ہے کہ حال میں ہونے والا واقعہ ماضی میں بھی پیش آ چکا ہے۔۔۔۔۔
جب ہم سورہے ہوتے ہیں تو ہماری روح ہمارے جسم سے نکل کر کچھ کام کرتی ہے اور وہ کام ہمارے نیم سوئے ہوئے دماغ میں محفوظ ہوجاتا ہے پھر جب ہم حقیقت میں وہ کام کرنے لگتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے کہ یہ کام ہم پہلے بھی کرچکے ہیں۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
اور یوں اس 11 دنوں کے ٹرپ کا اختتام ہوا اور ہم گھر لوٹے۔

پاکستان کے آخری ٹرپ کے بعد یہ پہلی بڑی ویکیشن تھی۔ ڈر تھا کہ کافی مشکل ہو گی لیکن physical activity بھی خوب اچھی رہی اور ہم نے بہت انجوائے کیا۔

چونکہ یہ واقعہ موسم گرما 2022 کا ہے اس لئے اس کے بعد بھی چند سفر کر چکے ہیں اور ان کی روداد بھی جلد آ رہی ہے۔
 

زیک

مسافر

یہ تجربہ انسان پر خود بخود طاری ہوجاتا ہے یعنی کوئی بھی انسان ڈیجا وو کو اپنی مرضی سے نہیں دہرا سکتا۔
مجھے ڈیجاوو کا احساس صرف اس وقت ہوتا ہے جب بیگم بھول جاتی ہے کہ فلم پہلے دیکھی ہوئی ہے اور دوبارہ لگا لیتی ہے 😆
 
امید ہے کہ سب اب تک جان گئے ہوں گے کہ یہ کاف سے کینسر کا ذکر تھا۔ کینسر ہونے کے بعد اوریگن میرا پہلا سیر سپاٹا تھا۔
آپ نے جہاں جہاں کیمو کا ذکر کیا اس سے اندازہ ہو گیا تھا اور تکلیف بھی ہوئی۔ اللہ تعالی آپ کو اپنی رحمتوں میں لپیٹ کر رکھیں اور اس مرض کو جڑ سے ختم فرمائیں۔ علاج کا تمام پراسیس مکمل ہوگیا؟ میں نے ریسرچ کے دوران ایک کینسر ہاسپٹل میں سال بھر کام کیا، جس سے معلوم ہوا کہ مریضوں کو کافی لمبے پراسیس سے تو گزرنا پڑتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ مینٹلی بھی ایک بار ری-ایلائن ہوتے ہیں زندگی کے ساتھ!
 

ظفری

لائبریرین
امید ہے کہ سب اب تک جان گئے ہوں گے کہ یہ کاف سے کینسر کا ذکر تھا۔ کینسر ہونے کے بعد اوریگن میرا پہلا سیر سپاٹا تھا۔
ابھی اس مراسلے سے علم ہوا کہ آپ اس بیماری سے نبردآزما تھے ۔ میں تو سمجھا کہ تھا صرف کووڈ کی بات ہورہی ہے ۔ اللہ آپ کو مذید صحت دے اور خوش رکھے ۔ آمین ۔
 

یاز

محفلین
ابھی اس مراسلے سے علم ہوا کہ آپ اس بیماری سے نبردآزما تھے ۔ میں تو سمجھا کہ تھا صرف کووڈ کی بات ہورہی ہے ۔ اللہ آپ کو مذید صحت دے اور خوش رکھے ۔ آمین ۔
مجھے بھی لگا اور حیرانی بھی ہوئی کہ صرف کووڈ کو اتنا سیریئس بتا رہے ہیں۔
ہمارے ہاں تو بھلے وقتوں میں بھی کوویڈ کو اتنا ہی سیریئس لیا گیا، جتنا جالیہ جنگ میں ڈرونز کو۔
 

ظفری

لائبریرین
وہاں سے واپسی پر ارادہ پکا کیا اور اوریگن کا قصد کیا۔ امریکا کی کل 50 ریاستیں ہیں۔ ان میں سے 40 جا چکا تھا۔ اوریگن باقی کی دس میں سے ایک ہے۔ وہاں دو پرانے دوست بھی رہتے ہیں جن میں سے ایک ہائیکنگ اور سکیئنگ کا خوب شوقین ہے۔ ان سے رابطہ کیا کہ ہم آ رہے ہیں۔ شوقین دوست کے ساتھ مل کر ہائیکنگ کا پلان بنایا۔

۔
گذشتہ 17 سالوں میں اپنی سیاحتی طبعیت کی وجہ سے امریکہ کو خوب ایکسپلور کیا ۔ امریکہ کی 50 میں سے 50 ریاستوں میں نہ صرف گیا بلکہ خوب گھوما پھر ابھی ۔ ایک آوارہ گرد کی مانند ۔ یہاں تک کہ امریکہ کاغیر منسلک علاقہPuerto Rico کا بھی وزٹ کیا ہے ۔ پہلے بھی تصویروں کے حوالے سے ایک سلسلہ گردِ سفر شروع کیا تھا ۔ مگر پھر اپنی کاہلی کی وجہ سے جاری نہ رکھ سکا۔
 
مجھے بھی لگا اور حیرانی بھی ہوئی کہ صرف کووڈ کو اتنا سیریئس بتا رہے ہیں۔
ہمارے ہاں تو بھلے وقتوں میں بھی کوویڈ کو اتنا ہی سیریئس لیا گیا، جتنا جالیہ جنگ میں ڈرونز کو۔
زیک نے چند ایک بار اپنی بیماری اور کیمو کا ذکر کیا اور پوچھنے پر بتایا کہ اب ٹھیک ہیں، مگر پہلے اتنا واضح اس موضوع کو نہیں کھولا اور ہم نے بھی سمجھا کہ وہ ابھی شاید اس پہ بات نہ کرنا چاہتے ہوں۔ بیمار تو وہ سیرئیسلی رہے ہیں۔ جہاں تک کووڈ کی بات ہے تو وہ بھی کچھ لوگوں کو سیرئیسلی بھی ہوا تھا (مجھ سمیت) اور اس کے بعد بھی کئی ماہ پھیپھڑے اور جسمانی قوت بس گھسیٹنے کے ہی قابل تھے۔
 
گذشتہ 17 سالوں میں اپنی سیاحتی طبعیت کی وجہ سے امریکہ کو خوب ایکسپلور کیا ۔ امریکہ کی 50 میں سے 50 ریاستوں میں نہ صرف گیا بلکہ خوب گھوما پھر ابھی ۔ ایک آوارہ گرد کی مانند ۔ یہاں تک کہ امریکہ کاغیر منسلک علاقہPuerto Rico کا بھی وزٹ کیا ہے ۔ پہلے بھی تصویروں کے حوالے سے ایک سلسلہ گردِ سفر شروع کیا تھا ۔ مگر پھر اس اپنی کاہلی کی وجہ سے جاری نہ رکھ سکا۔
اگلا انٹرویو آپ کا ہے ان شاء اللہ۔ امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
Top