محفلین کو ٹیگ کریں۔

جاسمن

لائبریرین
الوداعی تقریب؟ کون الوداع ہو رہا ہے
اللہ اکبر!
یہاں آہ و بکا کا سماں ہے اور آپ پوچھ رہے ہیں کہ کون الوداع ہو رہا ہے۔
جناب اردو محفل برخواست ہو رہی ہے اور اسی کی الوداعی تقریب چل رہی ہے۔ آخری سالگرہ پہ ختم شد۔
 

دائم جی

محفلین
اللہ اکبر!
یہاں آہ و بکا کا سماں ہے اور آپ پوچھ رہے ہیں کہ کون الوداع ہو رہا ہے۔
جناب اردو محفل برخواست ہو رہی ہے اور اسی کی الوداعی تقریب چل رہی ہے۔ آخری سالگرہ پہ ختم شد۔
آہ آہ...! یہ ظلم بھی ایک دن ہونا تھا؟ مجھے تو خبر اب لگی۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ خدارا، ایسا نہ ہونا چاہیے۔
 

دائم جی

محفلین
خبر لگتی تو نہیں، خبر ہوتی ہے یا پہنچتی ہے ۔ لگتا ہے۔۔۔۔۔ یہ خبر آپ کو گولی کی طرح لگی ۔
اور خبر لگنا بھی درست ہی ہے۔ داغ مرحوم کہہ گئے:
شاید لگی ہے ان کو مرے نزع کی خبر
وہ پوچھتے ہیں حال مرا بار بار آج
 
Top