الوداعی تقریب ہمارے محفلین کی آخری خواہش

زیک

مسافر
آپ ہمیں آخری رسومات میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہی ہیں ۔ جبکہ محفل کے حوالے سے ہماری یہ آخری خواہش ہے کہ کم از کم ہمارے تاسف کی لڑی لگنے تک ہی یہ محفل قائم رہے۔ 😊

ویسے میں خود بھی کبھی نا کبھی یہ سوچتی تھی کہ میرے مرنے پر شاید محفل پر لڑی بنے؟
میں نے تو کئی بار اپنی لڑی خود شروع کرنے کا ارادہ کیا لیکن ۔۔۔
 
آپ ہمیں آخری رسومات میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہی ہیں ۔ جبکہ محفل کے حوالے سے ہماری یہ آخری خواہش ہے کہ کم از کم ہمارے تاسف کی لڑی لگنے تک ہی یہ محفل قائم رہے۔ 😊

ہائے ہائے! کیا بات کہہ دی۔
ویسے میں خود بھی کبھی نا کبھی یہ سوچتی تھی کہ میرے مرنے پر شاید محفل پر لڑی بنے؟
یااللہ
ہم ہی نہیں یہاں تو سب ہی ایسے خیالات رکھتے ہیں۔
 
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقی

میری آخری خواہش یہ ہے کہ@ربیع م ظہیر احمد ظہیر عرفان سعید La Alma ام اویس راحیل فاروق ابن سعید@محمد خلیل الرحمن عبدالقیوم چوہدری الف عین یاز شکیب محمد بلال اعظم محمد خرم یاسین محمد تابش صدیقی م حمزہ نمرہ @ فاتح @عباداللہ ماہی احمد صفی حیدر سیدہ شگفتہ سلمان حمید محمد امین صدیق امجد علی راجا محفل کے آخری دور میں فعال ترین محفلین کے طور پر نظر آئیں۔
آخری دور کیوں کہا جارہا ہے؟ میرا دل ڈوب رہا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل
کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں​

اگر نبیل بھائی کی بنائی گئی لڑی اپریل فول نہیں تو محفل ریڈ اونلی موڈ میں جانے سے پہلے لمبے سانس بھر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت سے پرانے اور نئے محفلین آسمان کو یوں تکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جیسے یہ ہونی ہو کر نہیں رہنی چاہئیے۔ محفل کی سرگرمی کا گراف بھی لوگرتھمیکلی بڑھ رہا ہے۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی معطلی کی خواہش نے علی وقار بھائی کو یہ کہنے پر اکسایا کہ ہر محفلین کی آخری خواہش پوچھی جانی چاہئیے۔ لیں جی پیارے محفلین! چراغ رگڑا جا چکا ہے اور جن حاضر ہو چکا ہے۔ آپ سب اپنی اپنی آخری خواہش بتانے کا اہتمام فرمائیے اور خادم محفل ابن سعید بھائی کو خدمت کا موقع دیجیے۔ :daydreaming:
بخدا میں یہ سمجھ کر آیا تھا کہ جاسمن صاحبہ کی خواہشات کا جادو آپ کے سر پر بھی چڑھ چکا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ ہمیں آخری رسومات میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہی ہیں ۔ جبکہ محفل کے حوالے سے ہماری یہ آخری خواہش ہے کہ کم از کم ہمارے تاسف کی لڑی لگنے تک ہی یہ محفل قائم رہے۔ 😊
یہ جاسمن صاحبہ کی لڑی تو کوئی وبائی لڑی لگتی ہے۔۔۔ ہر کوئی چھینکتا نظر آ رہا ہے۔
 
میری آخری خواہش یہ ہے کہ مریم مجھے لوگرتھمیکلی اور ایکسپونینشلی کا فرق سمجھا دیں اور یہ بھی بتا دیں کہ یہاں کس کا محل تھا
بس یوں سمجھ لیں کہ لوگرتھمک اسکیل پر ایکسپونینشئیل ڈیٹا لینئیر نظر آتا ہے۔ :) :) :)

تو نہ لینئیریٹی کی بات کر یہ بتا کہ ڈیٹا کہاں گیا
ہمیں ایکسپونینٹس سے گلا نہیں تیرے لاگرتھمس کا سوال ہے
 
Top