الوداعی تقریب تمہیں کہہ دو تمہارے در سے دیوانے کہاں جائیں؟

دیوانے کہاں جائیں؟

  • ڈسکورڈ

    Votes: 1 33.3%
  • فلارم

    Votes: 1 33.3%
  • بلاگ

    Votes: 1 33.3%

  • Total voters
    3

جاسمن

لائبریرین
ہم نے اپنے ادارے کی ویب سائٹ اپنی کولیگ کے میاں سے مفت بنوائی۔ اس میں بڑی قباحت یہ تھی کہ ہمیں ہر چیز اس پہ دینے کے لیے انھیں بھیجنی پڑتی تھی۔ وہ ایکسس نہیں دیتے تھے۔ پھر ہم نے پیسوں سے اپنی ویب سائٹ بنوائی۔
اس میں کافی کام ایک کولیگ نے کیا لیکن لائبریری کا کچھ کام میں نے کیا۔ فولڈر کے اندر فولڈر بنانے۔ جیسے اردو ناول کو کلک کریں تو ان کی اقسام آ جائیں۔ پھر ایک قسم کو کلک کریں تو اس میں مصنفین کے نام آ جائیں۔ پھر ایک مصنف کو کلک کریں تو اس کے سب ناولز آ جائیں۔
یہاں تک تو کامیابی ہے۔
بس ایک چھوٹی سی ناکامی ہے کہ۔۔۔۔
یہاں۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
کوئی نہیں آتا۔ نہ ویب سائٹ پہ۔ اور لائبریری تو بہاول پور کی سینٹرل لائبریری کی طرح ویران پڑی رہتی ہے۔ وہاں تو پھر بھی "وزٹ" کرنے لوگ آ ہی جاتے ہیں بھولے بھٹکے۔ یہاں وزٹ پہ بھی نہیں آتے۔
حق ہا!
 
الف نظامی

لائبریرین
کن ظالموں نے چھین لیا؟

اگر روئے سخن بانیان اردو محفل کی طرف ہے تو انہوں نے یہ فورم اتنا عرصہ کامیابی سے چلایا ، اختتام پر اُن کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے نہ کہ ظالم کہا جائے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
کن ظالموں نے چھین لیا؟

اگر روئے سخن بانیان اردو محفل کی طرف ہے تو انہوں نے یہ فورم اتنا عرصہ کامیابی سے چلایا ، اختتام پر اُن کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے نہ کہ ظالم کہا جائے۔
محبت میں اپنے محبوب کو بھی تو ظالم کہا جاتا ہے ۔
یہ جذبات کی زبان ہے اس پر منطق کے پہرے نہ بٹھائے جائیں ۔
 
الف نظامی

لائبریرین

جاسمن

لائبریرین
کن ظالموں نے چھین لیا؟

اگر روئے سخن بانیان اردو محفل کی طرف ہے تو انہوں نے یہ فورم اتنا عرصہ کامیابی سے چلایا ، اختتام پر اُن کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے نہ کہ ظالم کہا جائے۔
حق ہا!
بھائی صاحب! ذرا وسیع دل و دماغ سے اور محفل پہ رویوں کو یاد کرتے سوچیں تو بھلا بانیان کو کون ظالم، ظالم کہے گا!
بقول عاطف بھائی ۔۔۔ کہہ بھی دیا تو کیا!
لیکن ایسی سب دیکھی، ان دیکھی ، جانی، انجانی طاقتیں کہ جو اردو محفل کو برخواست کرنے کے پیچھے کار فرما ہیں چاہے وہ سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع ہوں یا کچھ اور۔۔۔
اب میں کیا وضاحتی بیان جاری کروں؟
:):):
 
جیہ

نعرہ مستانہ
 
Top