کرکٹ کا ایشیا کپ

محمداحمد

لائبریرین
یہ تخصیص غلط روش ہے۔
اس سے زیادہ غلط یہ تھا کہ نیپال جیسی نئی ٹیم کو پاکستان اور انڈیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں ڈال دیا گیا۔ اس لالچ میں کہ انڈیا پاکستان کا ایک میچ شروع میں ہی ہو جائے۔

گروپ متوازن ہوں یا نہ ہوں۔ کوئی مسئلہ نہیں۔ کرکٹ سے زیادہ کمرشل ازم اہم ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میرے خیال میں پاکستان اور انڈیا کو ایک گروپ میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔

پاکستان ۔ بنگلہ دیش۔ افغانستان
انڈیا۔سری لنکا۔ نیپال
شاید اس طرح مناسب ہوتا۔ لیکن کمرشل ازم کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
اس سے زیادہ غلط یہ تھا کہ نیپال جیسی نئی ٹیم کو پاکستان اور انڈیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں ڈال دیا گیا۔ اس لالچ میں کہ انڈیا پاکستان کا ایک میچ شروع میں ہی ہو جائے۔

میرے خیال میں پاکستان اور انڈیا کو ایک گروپ میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔
پاکستان اور انڈیا ٹورنامنٹ کی ہر لحاظ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں ہیں۔ یہ کونسا عجیب سسٹم ہے جس کے تحت ان کو ایک گروپ میں ڈالا گیا؟
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پاکستان اور انڈیا ٹورنامنٹ کی ہر لحاظ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں ہیں۔ یہ کونسا عجیب سسٹم ہے جس کے تحت ان کو ایک گروپ میں ڈالا گیا؟
بس پیسہ کمانے کی خاطر ۔
اگر ایک گروپ میں نہ بھی ڈالا جاتا تو پھر بھی امکان تھا کہ دو مقابلے ان دو ٹیموں کے آپس میں ہو جاتے۔ لیکن ایک ہی گروپ میں اس لیے ڈالا گیا کہ تیسرا مقابلہ بھی ان کے درمیان ہو سکے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ تصویر کل کسی نے مجھے بھیجی تھی۔

BA.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
کرکٹ کا بڑا ٹاکرہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان 3 گھنٹوں کے بعد کولمبو، سری لنکا میں شروع ہونے والا ہے۔
بارش بھی متوقع ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے آج میچ مکمل نہ ہو سکا، تو کل مکمل کیا جائے گا۔
 
علی وقار

محفلین
کرکٹ کا بڑا ٹاکرہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان 3 گھنٹوں کے بعد کولمبو، سری لنکا میں شروع ہونے والا ہے۔
بارش بھی متوقع ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے آج میچ مکمل نہ ہو سکا، تو کل مکمل کیا جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کولمبو کا آج اور کل کا موسم تقریباًایک جیسا ہی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستانی میڈیا کے ہر چینل پر میچ جیتنے کے بڑے بڑے دعوے ہو رہے ہیں۔
اللہ کرئے کہ ایسا ہی ہو، کہیں ہمارے کھلاڑی پھول نہ جائیں۔
 
Top