آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

تعبیر

محفلین
اب اب سب یہ بتائیں کہ آپ پرس/ والٹ میں پیسوں کہ علاوہ اور کیا رکھتے ہیں ؟؟؟
خاص کر مرد حضرات سے یہ پوچھنا چاہوں گی کہ کیا سچ میں جو بہت عزیز ہوتے ہین انکی تصویر والٹ میں رکھی جاتی ہے؟آپ کے والٹ میں کیا کوئی ایسی تصویر ہے اگر ہان تو کس کی:confused: :confused: :confused:

میرے بیگ میں کچھ کارڈ( بنک،لائبریری وغیرہ) موبائل،چونگم، کچھ رسیدیں ، پین کاغذ
گاڑی اور گھر کی ڈپلیکیٹ چابی۔ اگر کسی فنکشن پر جانا ہو تو لپ اسٹک اور شیشہ :)

اب آپ لوگ بتائیں :confused:
 
زیک

مسافر
لائبریری کارڈ، لائسنس، کار انشورنس، ہیلتھ انشورنس، کریڈٹ کارڈ اور اے‌ٹی‌ایم کارڈ، اے‌اے‌اے کارڈ، وائے کارڈ اور بیٹی کی پہلے دن کی تصویر۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جیب میں گھر، گاڑی، گیراج اور سٹور کی چابی، ایک دو دوستوں‌کے گھروں‌کی اضافی چابیاں

پرس میں اپنی، اپنی مسز کی تصویر اور قائد اعظم کی تصاویر (جی، پاکستانی کرنسی بھی ہمیشہ ہوتی ہے) اور مقامی کرنسی، بینک کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس اور دکان کی رسیدیں‌ وغیرہ
 
کیش اور جانے کون کون سے کارڈز کے علاوہ اپنی چند پاسپورٹ سائز تصویریں اور کبھی کبھار کسی نوٹ (عموماً 1 یا 2 روپے کا) کو موڑ کر بنایا ہوا ڈیزائن (جو عموماً لوگوں کو ہدیۃً دے دیتا ہوں)
 
ماوراء

محفلین
کریڈٹ کارڈ، لائبریری کارڈ، ای سی ڈی ایل کارڈ، (جاب کا) آئی ڈی کارڈ، ایک دو وزٹنگ کارڈز، بس ٹکٹ، دو تصویریں اور ضرورت کے مطابق اندر کچھ نہ کچھ ٹھونستی ہی رہتی ہوں، باقی پیسے۔۔۔۔!
 
damsel

معطل
کیا خوب دھاگہ شروع کیا ہے تعبیر:grin:

میرے پرس میں پتا نہیں کونسے دنیا جہان کے کاغذ،
رسیدیں،
کوئی نئی پرانی شاپنگ لسٹ،
قلم،
سیفٹی پن،
موبائل،
موبائل کا کوئی پرانا کارڈ،
ٹشو،
دعاؤں کی چھوٹی سی کتاب اور کارڈ ،
کبھی کبھار لپ اسٹک اور کاجل ،
سن گلاسز
اور والٹ جبکہ والٹ کے اندر وزیٹنگ کارڈ،سکے اور پیسے اور ہاں والٹ کے اندر تصاویر بھی میرے بھانجوں کی اور چاچا کی۔ اپنی بھی ایک (اس کو خود پسندی کی حد بھی کہا جاسکتا ہے)

ہاں بیگ میں کبھی کبھار بسکٹس بھی ہوتے ہیں

ہاں ایک بات تو بتانا بھول گئ کبھی کبھی نیل فائلر بھی
 
تیشہ

محفلین
جیب میں گھر، گاڑی، گیراج اور سٹور کی چابی، ایک دو دوستوں‌کے گھروں‌کی اضافی چابیاں

پرس میں اپنی، اپنی مسز کی تصویر اور قائد اعظم کی تصاویر (جی، پاکستانی کرنسی بھی ہمیشہ ہوتی ہے) اور مقامی کرنسی، بینک کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس اور دکان کی رسیدیں‌ وغیرہ

:rolleyes:

قائد اعظم کی تصویر اور پھر ساتھ میں بھابھو کی بھی ۔ :confused:
:lol::lol::lol:
 
تیشہ

محفلین
اب اب سب یہ بتائیں کہ آپ پرس/ والٹ میں پیسوں کہ علاوہ اور کیا رکھتے ہیں ؟؟؟
خاص کر مرد حضرات سے یہ پوچھنا چاہوں گی کہ کیا سچ میں جو بہت عزیز ہوتے ہین انکی تصویر والٹ میں رکھی جاتی ہے؟آپ کے والٹ میں کیا کوئی ایسی تصویر ہے اگر ہان تو کس کی:confused: :confused: :confused:

میرے بیگ میں کچھ کارڈ( بنک،لائبریری وغیرہ) موبائل،چونگم، کچھ رسیدیں ، پین کاغذ
گاڑی اور گھر کی ڈپلیکیٹ چابی۔ اگر کسی فنکشن پر جانا ہو تو لپ اسٹک اور شیشہ :)

اب آپ لوگ بتائیں :confused:

کارڈ ، کارڈ ، اور کارڈز، اور چابیاں ،
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی یہاں خواتین اور حضرات کا کیا مقابلہ؟ خواتین تو اتنا بڑا پرس کندھے پر لے کر گھومتی ہیں کہ اس میں پورا میک اپ کا سامان بھی آ جاتا ہے جبکہ حضرات نے اپنا پرس اپنی جیب میں ٹھونسنا ہوتا ہے۔

میرے پرس میں بھی وہی کچھ ہوتا ہے یعنی کہ کریڈٹ کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، ڈاکٹر کے پاس جانا ہو تو ہیلتھ انشورنس کارڈ، ہسپتال کا کارڈ، لائسنس، گاڑی کی رجسٹریشن اور مقامی کرنسی وغیرہ۔
 
الف عین

لائبریرین
محض رقم، کچھ وزٹنگ کارڈس۔۔۔۔ اور کبھی کبھی ایسہی سلپس جس میں کسی کا فون نمبر ہو یا پتہ، یا کوئی فہرست خریداری کے لئے۔۔۔ اور بس۔
 
سیفی

محفلین
اب اب سب یہ بتائیں کہ آپ پرس/ والٹ میں پیسوں کہ علاوہ اور کیا رکھتے ہیں ؟؟ :confused:

پیسوں کے علاوہ سب کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک دفعہ کالج کے زمانے میں کسی جیب تراش نے پرس چوری کیا تھا ۔۔۔۔تب سے میں نے پرس کی بجائے جیب میں پیسے رکھنے شروع کر دیئے کہ اگر کوئی جیب تراش پرس لے بھی اڑے تو کم از کم جھنجھلائے تو سہی
 
فہیم

لائبریرین
شناختی کارڈ کی ڈپلیکیٹ
اپنے وزیٹنگ کارڈ
کچھ دوسرے وزیٹنگ کارڈ
کچھ پرچیاں اور رسیدیں
اپنی 14 سال کی عمر کی چھوٹی تصویر
ایک ریگ مال کا چھوٹا سا ٹکڑا
 
تعبیر

محفلین
لائبریری کارڈ، لائسنس، کار انشورنس، ہیلتھ انشورنس، کریڈٹ کارڈ اور اے‌ٹی‌ایم کارڈ، اے‌اے‌اے کارڈ، وائے کارڈ اور بیٹی کی پہلے دن کی تصویر۔

مجھے نہیں پتہ تھا کہ اےاےاے انشورنس کمپنی کا کوئی کارڈ بھی ہوتا ہے۔ یہ وائے کارڈ کیا ہے :confused:

جیب میں گھر، گاڑی، گیراج اور سٹور کی چابی، ایک دو دوستوں‌کے گھروں‌کی اضافی چابیاں

پرس میں اپنی، اپنی مسز کی تصویر اور قائد اعظم کی تصاویر (جی، پاکستانی کرنسی بھی ہمیشہ ہوتی ہے) اور مقامی کرنسی، بینک کارڈز، ڈرائیونگ لائسنس اور دکان کی رسیدیں‌ وغیرہ

آپ پاکستانی کرنسی گھر کے بجائے پرس مین کیوں رکھتے ہیں :confused: :confused: :confused:

کیش اور جانے کون کون سے کارڈز کے علاوہ اپنی چند پاسپورٹ سائز تصویریں اور کبھی کبھار کسی نوٹ (عموماً 1 یا 2 روپے کا) کو موڑ کر بنایا ہوا ڈیزائن (جو عموماً لوگوں کو ہدیۃً دے دیتا ہوں)

یہ موڑ کر بنایا ہوا ڈیزائن پر ذرا روشنی ڈالیں۔ ہو سکے تو خاکوں کی مدد سے سمجھائیں :confused: :)
 
تعبیر

محفلین
کریڈٹ کارڈ، لائبریری کارڈ، ای سی ڈی ایل کارڈ، (جاب کا) آئی ڈی کارڈ، ایک دو وزٹنگ کارڈز، بس ٹکٹ، دو تصویریں اور ضرورت کے مطابق اندر کچھ نہ کچھ ٹھونستی ہی رہتی ہوں، باقی پیسے۔۔۔۔!

دو تصویریں کس کی :confused:

میرے پرس میں پتا نہیں کونسے دنیا جہان کے کاغذ،
رسیدیں،
کوئی نئی پرانی شاپنگ لسٹ،
قلم،
سیفٹی پن،
موبائل،
موبائل کا کوئی پرانا کارڈ،
ٹشو،
دعاؤں کی چھوٹی سی کتاب اور کارڈ ،
کبھی کبھار لپ اسٹک اور کاجل ،
سن گلاسز
اور والٹ جبکہ والٹ کے اندر وزیٹنگ کارڈ،سکے اور پیسے اور ہاں والٹ کے اندر تصاویر بھی میرے بھانجوں کی اور چاچا کی۔ اپنی بھی ایک (اس کو خود پسندی کی حد بھی کہا جاسکتا ہے)

ہاں بیگ میں کبھی کبھار بسکٹس بھی ہوتے ہیں

ہاں ایک بات تو بتانا بھول گئ کبھی کبھی نیل فائلر بھی

اپ کا reply دیکھ کر دل گارڈن گارڈن ہو جاتا ہے :grin: اتنا تفصیل سے ہوتا ہے ۔ یہ پڑھنے کے بعد پتہ چلا کہ ایسی کچھ چیزیں میرے پاس بھی ہیں ۔یہ سیفٹی پن اور نیل فائلر کیوں :confused:
 
تعبیر

محفلین
کارڈ ، کارڈ ، اور کارڈز، اور چابیاں ،

:eek: کہین آپ تجوری چار تو نہیں :grin:

بھئی یہاں خواتین اور حضرات کا کیا مقابلہ؟ خواتین تو اتنا بڑا پرس کندھے پر لے کر گھومتی ہیں کہ اس میں پورا میک اپ کا سامان بھی آ جاتا ہے جبکہ حضرات نے اپنا پرس اپنی جیب میں ٹھونسنا ہوتا ہے۔

میرے پرس میں بھی وہی کچھ ہوتا ہے یعنی کہ کریڈٹ کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، ڈاکٹر کے پاس جانا ہو تو ہیلتھ انشورنس کارڈ، ہسپتال کا کارڈ، لائسنس، گاڑی کی رجسٹریشن اور مقامی کرنسی وغیرہ۔

مجھے آپ سے ایک بات پوچھنی ہے؟ کیا ہیلتھ انشورنس اسلام میں جائز ہے؟
 
Top