آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

سیما علی

لائبریرین
جیسا کہ آپ جانتی ہیں ہم جہاں جہاں جاتے ہیں وہاں وہاں حسین اپنے دل بچھاتے ہیں۔۔۔
یہ تو پھر ادنیٰ سا حقیر پرس ہے۔۔۔
اور ظاہر ہے جس کی ذات سے دلچسپی ہوگی اس کی ذاتیات سے کیوں نہ ہوگی؟؟؟
سارہ کو حاضر کیا جائے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
علی وقار

محفلین
والٹ میں اے ٹی ایم کارڈ، آئی ڈی کارڈ کی عکسی نقل، اور پانچ ہزار، ہزار، پانچ سو، سو، پچاس، دس کا ایک نوٹ (یعنی چھ ہزار چھ سو ساٹھ 6660 روپے سکہ رائج الوقت) جو کہ بوقت ضرور کام آئیں، سمجھ لیجیے کہ یہ مستقل طور پر موجود رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس دن زائد رقم درکار ہو تو پھر وہ بھی رکھ لیتا ہوں یا کسی خاص دن کے لیے ضرورت کی کوئی شے جو والٹ میں سما جائے۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمارے والیٹ میں پیسوں کے علاوہ رسیدیں کریڈٹ کارڈز اب تو بچوں کی تصویریں نہیں ورنہ گن پوائنٹ پر لئے جانے سے پہلے بہت ضروری کاغذات اور تصویریں بھی چلی گیں سب سے زیادہ دکھ اپنی اماّں کی تصویر کا ہے جسکی کاپی بھی نہیں ہمارے پاس۔۔۔۔
تو آپ نے بھی یہ مصیبت جھیل رکھی ہے؟؟۔ اور کتنے کراچی والے دوستوں نے ایسی مصیبت کا سامنا کر رکھا ہے؟
 
زیک

مسافر

کراچی پھر کراچی ہے
 
عرفان سعید

محفلین
والٹ میں لائبریری کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، سوشل سیکورٹی کارڈ، پبلک ٹرانسپورٹ کارڈ، شاپنگ بونس کارڈ اور کریڈٹ کارڈ۔
فن لینڈ میں کیش کی ضرورت شاذو نادر ہی پڑتی ہے۔
 
زوجہ اظہر

محفلین
تو آپ نے بھی یہ مصیبت جھیل رکھی ہے؟؟۔ اور کتنے کراچی والے دوستوں نے ایسی مصیبت کا سامنا کر رکھا ہے؟
اللہ کا کرم ہے کبھی گن پوائنٹ کا واقعہ تو نہیں ہوا ، البتہ گاڑی جاتے جاتے بچی۔۔۔
 
زوجہ اظہر

محفلین
میرے پرس میں پیسے، بنک رسیدیں اور اے ٹی ایم ،لائسنس وغیرہ تو ہوتے ہی ہیں
مگر ایک خاص چیز جس کا اضافہ ہوا ہے وہ ہیں ٹافیاں

ہر ہر سگنل ،بازار یا جہاں جاو بھکاری بچے غول کے غول موجود ۔۔ پیسے تو کسی کو بھی نہیں دیتی ، بس چاکلیٹ پکڑا دیتی ہوں یہی نہیں بلکہ جہاں کہیں راستے میں بھی اگر بچے ملتے ہیں تو سوئیٹس دے دیتی ہوں
زیادہ تر خوش ہو جاتے ہیں
 
Top