سید عاطف علی

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر کو بلانا پڑے گا کہ mussels کا ترجمہ بتائیں


کیا یہ بھی مسلز ہی ہیں ؟
بحیرہ احمر کا سعودی طرف کا ساحل ۔
IHqzPWP.jpg
 

زیک

مسافر
دیکھنے میں کیسا کوڑا کرکٹ لگ رہے ہیں۔ اسٹفڈ مسلز ترکی میں بہت مقبول ہیں۔ وہاں کھانے کی ہمت نہیں کی۔ اب یہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اچھا کیا نہیں کھائے۔
افسوس! کھاتیں تو پتا چلتا کہ لذیذ ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے کینیڈا میں ہر قسم کے کھانے دستیاب ہیں۔ کیا ان سب سے پرہیز کرتی ہیں؟
 

صابرہ امین

لائبریرین
افسوس! کھاتیں تو پتا چلتا کہ لذیذ ہیں۔ ابھی بھی وقت ہے کینیڈا میں ہر قسم کے کھانے دستیاب ہیں۔ کیا ان سب سے پرہیز کرتی ہیں؟
الحمدللہ، بالکل پرہیز۔ بلکہ مکمل پرہیز! ویسے یہاں کافی حلال ریسٹورنٹس ہیں جہاں ہر قسم کے کھانے ہوتے ہیں۔ بچے زیادہ تو فاسٹ فوڈ ، صاحب پاکستانی یا گھر کا کھانا، جبکہ میں عربی کھانے کھاتی ہوں۔ پوٹین بھی حلال ریسٹورنٹس سے ہی لیتے ہیں بلکہ تھے۔ شروع میں کافی کھائی اب دل بھر سا گیا ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
barnacle جس کا ذکر سید عاطف علی نے کیا تھا
شکریہ کہ آپ کی وجہ سے ایک سمندری مخلوق سے شناسائی ہو گئی اگرچہ ملاقات کا کوئی ارادہ اور ارمان نہیں۔
اب آپ کی اگلی نظم ایسی نہ ہو گی ۔
سیپ میں جیسے بند ہو موتی ،یوں رہنا تو میرے دل میں
بلکہ ایسی ہو گی۔
مسلز میں جیسے بند ہوں بارنیکل ۔۔۔۔۔۔الخ
 

صابرہ امین

لائبریرین
اب آپ کی اگلی نظم ایسی نہ ہو گی ۔
سیپ میں جیسے بند ہو موتی ،یوں رہنا تو میرے دل میں
بلکہ ایسی ہو گی۔
مسلز میں جیسے بند ہوں بارنیکل ۔۔۔۔۔۔الخ
سید عاطف علی بھائی! یعنی حد ہو گئی!! :oops::D
اللہ نہ کرے یہ حال ہو جائے۔۔ اڑنے سے پہلے ہی پر ٹوٹ جائیں۔۔:bug::bug::sick::sick:
اگر کر بھی کی تو اصلاح سخن میں تو پھر صرف آپ کو ہی ٹیگ کرنا ہوگا۔ آپ کے علاوہ کسی کو سمجھ میں نہیں آئے گی۔ :D
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
الحمدللہ، بالکل پرہیز۔ بلکہ مکمل پرہیز!
استغفراللّٰہ
عربی کھانے کھاتی ہوں
سعودی؟ خلیجی؟ بلاد الشام کے کھانے؟ مزیدار مصری کھانے ؟ المغرب کا لذیذ پکوان؟ مصری تو اپنے اباواجداد کی وجہ سے بچپن سے کھایا ہے۔ المغرب میں بچپن میں وقت گزرا لہٰذا وہ بھی پسند ہیں۔

پوٹین بھی حلال ریسٹورنٹس سے ہی لیتے ہیں
پوتین کو حلال کرنے کی کیا ضرورت؟
 

سیما علی

لائبریرین
کیا یہ بھی مسلز ہی ہیں ؟
بحیرہ احمر کا سعودی طرف کا ساحل ۔
IHqzPWP.jpg
ابھی پڑھا تو پتہ چلا کہ اس میں B12 کی
20.4mcg of vitamin B12 and 146 calories. This value is 340% of the daily
کوو ڈ کے دنوں میں ہمارا B-12 بہت کم ہوگیا تھا ۔مسلسل انجکشن لگے پر زندگی بھر Sea Food نہیں چکھاتو ذائقہ ہی نہیں پتہ ۔۔۔۔انسان بھی کیسا ہے خود ساختہ خوف اپنے دماغ میں پیدا کرلیتا پھر ساری زندگی انکے حصار میں رہتابہے ۔۔
Mussels contain over 9 times the amount of vitamins B12 than beef۔
ہمیں خاصی تکلیف کا سامنا رہا تقریباً دو سال سے زیادہ لیکن دواؤں سے ہی بہتر ہوا۔۔۔ساری زندگی seafood
کا ذائقہ نہیں پتہ۔۔۔🥲
 

زیک

مسافر
اس بیچ پر آتے ہوئے ایک پارک رینجر سے ملاقات ہوئی جس نے ہدایات دیں کہ مسلز اور دوسری میرین لائف پر پیر نہیں رکھنا اور احتیاط سے قدم رکھنے ہیں تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔

 
Top