ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تیں آہِ عشق بازی چوپڑ عجب بچھائی
کچی پڑی ہیں نردیں گھر دور ہے ہمارا
آپ بھی میری طرح لوڈو کھیلا کیجیے ، نین بھائی۔ :)
آپ کے چوسری شعر کے جواب میں یہ لوڈوی شعر عرض ہے: :)
کیسے چلوں میں چال کہ رستہ کوئی نہیں
چاروں طرف ہی سانپ ہیں زینہ کوئی نہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ، بس کھیل ہی کھیل میں پوری زندگی گزر گئی۔ کام وام کی بات تو کوئی کی ہی نہیں ۔ اسی کا افسوس ہے ۔

نہیں ایسا بھی نہیں ہے۔ یہ بس آپ کی انکساری ہی ہے۔

ورنہ آپ کی نظم و نثر دونوں میں سیکھنے والوں کے لئے بہت سی کام کی باتیں موجود ہوا کرتی ہیں۔

اور یہ کہ اب بھی آپ بہت سی کام کی باتیں کر سکتے ہیں۔ نین بھائی کے ساتھ پارٹنرشپ میں ایک کمپنی کھولیں جس میں صرف کام کی باتیں کی جائیں۔ اور وہ باتیں سننے کے لئے ہمارے جیسے ایک دو فارغ محفلین کو بھرتی کر لیجے۔ :) :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور یہ کہ اب بھی آپ بہت سی کام کی باتیں کر سکتے ہیں۔ نین بھائی کے ساتھ پارٹنرشپ میں ایک کمپنی کھولیں جس میں صرف کام کی باتیں کی جائیں۔
مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ آپ ہم دونوں کا مذاق بنا رہے ہیں۔۔۔ اور درپردہ کہہ رہے ہیں کہ ظہیر بھائی آپ اکیلے نہیں۔۔۔ یہ نین نے بھی کبھی کام کی بات نہیں کی۔۔۔ :confused3:
 

محمداحمد

لائبریرین
مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ آپ ہم دونوں کا مذاق بنا رہے ہیں۔۔۔ اور درپردہ کہہ رہے ہیں کہ ظہیر بھائی آپ اکیلے نہیں۔۔۔ یہ نین نے بھی کبھی کام کی بات نہیں کی۔۔۔ :confused3:
ارے ارے! ایسا نہ کہیے بھائی!

ہم نے آپ کو ظہیر بھائی کا پارٹنر اس لئے بنایا ہے تاکہ آپ کو مزید کوئی بہانہ نہ ملے کام نہ کرنےکا۔ :) :)

کیونکہ آپ سے ابھی بہت کام لینے ہیں۔ نئی کمپنی میں۔ :)
 
آخری تدوین:
Top