سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم خواہر عزیزہ
مصروفیت بہت اچھی چیز ہے
ذرہ نوازی ہے آپکی ڈاکٹر صاحب ،جیتے رہیے شاد و آباد رہیے پروردگار کے حضور دعا ہے وہ آپکو ہمیشہ آسانیاں بانٹنے والوں میں شمار فرمائے ۔آپکی تو مصروفیت بھی عبادت میں شمار ہے ۔خلقِ خدا کی خدمت ۔مولا آپکو اجرِ عظیم عطا فرمائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
صحن بھی گھروں کا کیا خوبصورت حصۂ ہوا کرتے تھے ؀
صحن کو چمکا گئی بیلوں کو گیلا کر گئی
رات بارش کی فلک کو اور نیلا کر گئی
 
کوئی ہمیں بتائے گا کہ یہ کیا کھیل ہے جس کا دھاگہ شیطان کی آنت کی طرح بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ اور اسے کھیلنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟
 
سیما علی

لائبریرین
کوئی ہمیں بتائے گا کہ یہ کیا کھیل ہے جس کا دھاگہ شیطان کی آنت کی طرح بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ اور اسے کھیلنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟
ضروری ہے بھائی آپکو بتایا جائے ۔پہلے تو السلام علیکم ۔ پر غلطی بھی بتائی جائے گی جو آپ کر چکے ہیں یعنی آپکو ض سے جملہ شروع کرنا تھا۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 
سیما علی

لائبریرین
ظلم کر رہی ہیں سیما علی جو پہیلیوں کی طرح امان اللہ خان کو سمجھا رہی ہیں۔
اس کھیل میں حروف تہجی کی ترتیب سے بیت بازی کے اشعار کی طرح جملے یا گفتگو کی جاتی ہے، اگر کوئی شعر یاد آ ہی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں
عین نوازش اُستادِ محترمسلامت رہیے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
کوئی ہمیں بتائے گا کہ یہ کیا کھیل ہے جس کا دھاگہ شیطان کی آنت کی طرح بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ اور اسے کھیلنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟
غیر تھوڑی ہیں آپ !
جو اُردو محفل میں داخل ہوا وہ اُردو محفل میں ایک خاندان کی طرح شامل ہوگیا😊😊😊😊😊
 
کوئی ہمیں بتائے گا کہ یہ کیا کھیل ہے جس کا دھاگہ شیطان کی آنت کی طرح بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ اور اسے کھیلنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟
کہنے کا مقصد یہ ہے بھائی امان اللہ خان صاحب کہ بس گپ شپ کرنی ہے، صرف اس اہتمام کے ساتھ کہ آپ جو بھی لکھیں اپنے سے پہلے والی تحریر جس حرف سے شروع ہوئی اس سے اگلے حرف سے لکھنا شروع کریں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کہنے کا مقصد یہ ہے بھائی @امان اللہ خان صاحب کہ بس گپ شپ کرنی ہے
کوئی ہمیں بتائے گا کہ یہ کیا کھیل ہے جس کا دھاگہ شیطان کی آنت کی طرح بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ اور اسے کھیلنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟
گپ شپ تو آپ اس میں کر ہی سکتے ہیں، لیکن اگر کوئی بھلائی کا پیغام دینا چاہیں تو کار خیر اور اجر و ثواب میں حصے دار بھی ہو سکتے ہیں ۔
 
Top