زوم پر میٹنگ رکھیں اِس بارے میں آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ میٹنگ مجھے ہوتی نظر نہیں آتی۔۔۔ نسیم حجازی کا ایک ناول تھا۔۔۔ جس میں ایک فوجی دستہ جنگ میں نہیں جانا چاہتا تھا۔۔۔ سو ان کا سالار ہر تھوڑی دیر بعد کہتا۔۔۔۔ تیرانداز آگے آجائیں۔۔۔ کبھی کہتا گھڑ سوار آگے آجائیں اور کبھی نیزہ بردار آگے آجائیں۔۔۔ یہاں بھی کچھ ایسی ہی صورتحال ہے۔۔۔

میرا یہ ماننا ہے کہ ایسے موقعوں پر خود سے ایک تاریخ اور وقت متعین کر دینا چاہیے۔ جو آجائے آجائے۔۔۔ اور جو نہ آئے تو خیر بسم اللہ۔۔۔ شہرت کے واسطے کسی منتظم کا منت ترلا کر کے وہ وقت اور طریق کار بینر پر لگوا دیا جائے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ باتیں میری آواز کے بارے میں درست ہیں۔ :ROFLMAO:
مطلب سمجھائیں نین بھائی۔ 4 فٹ اوپر سے گزر گئی بات۔ اب یہ مشورہ نہ دیجئیے گا کہ چار فٹ اونچائی پر بیٹھ کر دوبارہ پڑھیں آپ کا مراسلہ
ہمیں سمجھ پھر بھی نہئں آنی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے یہ دھاگہ مکمل نہیں پڑھا ہے۔ لیکن اندازہ ہو رہا ہے کہ زوم میٹنگ پر اکٹھے ہونے میں محفلین زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ میرے خیال میں محفلین کو کسی واضح مقصد یا موضوع کے بغیر آن لائن میٹنگ کے لیے اکٹھا کرنا زیادہ مفید ثابت نہیں ہوگا۔ البتہ اس سلسلے میں کچھ برین سٹارمنگ کرکے کچھ آئیڈیاز اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔ ایک آئیڈیا یہ ہو سکتا ہے کہ تین یا زیادہ سے زیادہ چار ادبی ذوق رکھنے وا لے خواتین و حضرات ادبی آن لائن حلقے کا اہتمام کریں اور اس کی ریکارڈنگ کو یوٹیوب پر پیش کریں۔ اسی طرح دوسری موضوعاتی پوڈکاسٹس کا سلسلہ بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔
 
آواز ہماری اگر سن لی تو بولیں گے کہ اس بولنے سے نہ بولنا بہتر ہے!!!
اکثر لوگ ہمارے لکھنے کے بارے میں بھی یہی لکھتے ہیں!!!
لوگ آپ سے یوں ڈرتے ہیں کہ آپ ٹھہرے مفتی صاحب، جلال میں آئے تو ایک آدھ فتویٰٰ کھینچ ماریں گے!
 
Top