زوم پر میٹنگ رکھیں اِس بارے میں آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟

شمشاد

لائبریرین
زوم پر میٹنگ رکھیں اِس بارے میں آپ لوگوں کا کیا خیال ہے ؟

اردو محفل کےرکن جناب عبد القڈیر 786 نے مندرجہ بالا تجویز پیش کی ہے۔

آپ سب اراکین کی کیا رائےہے؟ کیا آپ میٹنگ میں شرکت کریں گے؟

مندرجہ بالا ایک میٹنگ ہو چکی ہے، جس کے کچھ مراسلے یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
 
عنوان کوئی بھی ہو پر مذہبی اور سیاسی نا ہو ورنہ اختلاف بڑھتے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے تو منظور ہے کہ اتوار کو میٹنگ کر لیں۔ وقت کا تعین کر لیں۔ میں سعودی عرب میں ہوں، یہاں کا وقت پاکستان کے وقت سے دو گھنٹے پیچھے ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لگ تو یہی رہا ہے۔
اس لڑی پر اراکین کی غیر دلچسپی سے یہی ظاہر ہو رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی تک صرف تین اراکین راضی ہوئے ہیں، جن میں میں، آپ اور عبد القدیر صاحب ہیں۔
میں تو چاہ رہا تھا کہ کم از کم دس اراکین تو ہوں۔
 
ابھی تک صرف تین اراکین راضی ہوئے ہیں، جن میں میں، آپ اور عبد القدیر صاحب ہیں۔
میں تو چاہ رہا تھا کہ کم از کم دس اراکین تو ہوں۔
محمد عبدالروف بھائی کو بھی شامل کرلیں وہ بھی بول رہے تھے اُمید ہے کے یہ بھی شامل ہونگے ۔ لیکن موضوع سلام دعا کے ساتھ کچھ اور بھی ہونا چاھئیے
 
محمداحمد

لائبریرین
نیک خٰیال ہے۔ لیکن ہماری ساکھ کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے اس معاملے میں۔ :)

ہماری ہر سنڈے زوم پر کلاس ہوتی ہے۔ اور ہم کبھی کلاس نہیں لے پاتے اور بعد میں تین چار ریکارڈنگ اکھٹی ہونے پر دیکھتے ہیں۔ :) :)

وہ بھی ایک ایک کرکے۔ :)
 
نیک خٰیال ہے۔ لیکن ہماری ساکھ کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے اس معاملے میں۔ :)
آپ کے لیے اپنی ساکھ بہتر بنانے کا سنہری موقع بھی ہو سکتا ہے ۔
کیا کہتے ہیں اس نیک خیال کے بارے میں؟
نیک خیال کے بارے میں بد سوچنا تو عدل کا خون کرنے کے مترادف نہ ہو گا ؟
خیال خاطر احباب پر موقوف ہے سب کچھ ۔ ویسے ساکھ تو ہماری محمد احمد بھائی سے بھی گئی گزری ہی ہے ۔
 
آخری تدوین:

عاطف ملک

محفلین
قبلہ،
ہم تو ہر لحظہ ہی تیار رہا کرتے ہیں
شرط یہ ہے کہ ملک (ہمارے گھر) میں بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو۔
بس ہمیں اپنا خوبصورت چہرہ دکھانے پر مجبور نہ کیا جائے، نظر لگ جاتی ہے۔😉
 
Top