کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66
مجھے 12 مئی کی تاریخ ملی تھی اور میں کل ایک ڈوز لگوا آیا ہوں۔ امی جی کا پیغام بھی کافی دنوں سے آیا ہوا تھا، لیکن بہت سے دن تذبذب میں گزرے کہ انھیں لگوائی جائے یا نہیں۔

آخر آج انھیں بھی ساتھ ہی لے گیا۔ گھر سے لگ بھگ 9 کلومیٹر دور یو ای ٹی ٹیکسلا میں ویکسینشن سینٹر بنا تھا۔ سینٹر میں بالکل بھی رش نہیں تھا، بمشکل 4 سے 5 منٹ میں ہم باہر تھے۔

یا تو چھٹیوں کی وجہ سے لوگ نہیں تھے یا پھر لوگوں کی ایک بڑی تعداد لگوانا ہی نہیں چاہتی۔
 
حسرت جاوید

محفلین

والدہ صاحبہ کی عمر کس دہائی میں ہے؟ ہم بھی لگوانا چاہ رہے تھے اپنی والدہ کو لیکن سننے میں آیا ہے کہ چند دن بخار رہتا ہے اور جن کو الرجی وغیرہ کا سامنا ہے ان کو دیگر مسائل الگ ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
والدہ صاحبہ کی عمر کس دہائی میں ہے؟ ہم بھی لگوانا چاہ رہے تھے اپنی والدہ کو لیکن سننے میں آیا ہے کہ چند دن بخار رہتا ہے اور جن کو الرجی وغیرہ کا سامنا ہے ان کو دیگر مسائل الگ ہیں۔
پاکستان میں چینی یا روسی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ میری والدہ کو دو ہفتہ قبل جرمن فائزر ویکسین لگی تھی۔ بازو میں درد کے علاوہ کوئی خاص رد عمل تا حال سامنے نہیں آیا۔ ان کی عمر 50 سال سے زائد ہے۔
 
والدہ صاحبہ کی عمر کس دہائی میں ہے؟ ہم بھی لگوانا چاہ رہے تھے اپنی والدہ کو لیکن سننے میں آیا ہے کہ چند دن بخار رہتا ہے اور جن کو الرجی وغیرہ کا سامنا ہے ان کو دیگر مسائل الگ ہیں۔
والدہ صاحبہ کی عمر کا بس اندازہ ہی ہے، بقول ان کے جب پاکستان بنا تھا تو وہ 6، 7 برس کی تھیں۔ یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ 80 کے لگ بھگ۔
 
والدین کو چائنہ والی لگی تھی، اس کا سائیڈ ایفیکٹ کوئی نہیں ہوا الحمد للہ۔
اب بھائیوں کو اسٹرازینکا لگ رہی ہے۔ ایک بھائی کو سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوا، ایک کو بخار رہا ایک دن۔
 
یکن سننے میں آیا ہے کہ چند دن بخار رہتا ہے اور جن کو الرجی وغیرہ کا سامنا ہے ان کو دیگر مسائل الگ ہیں
ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے۔
والدہ کو تو نہیں البتہ مجھے ہلکا بخار محسوس ہورہا ہے۔
چند دن پہلے تین عزیزوں نے ویکسینشن کروائی۔ دو جن کی عمریں 51 اور 63 سال تک تھیں، بھلے چنگے رہے اور ایک جو 40 کے پیٹے میں تھے کو دو تین دن بخار رہا۔
 
پہلے تو صرف تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لگا رہے تھے۔
پانچ چھ دن پہلے ہی سینٹر وہاں کھولا گیا ہے۔
ٹی ایچ کیو میں شاید جگہ کی کمی کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل درآمد مشکل تھا۔
ابھی اندازہ نہیں کہ وہاں بھی لگ رہی ہے یا نہیں۔
 
حسرت جاوید

محفلین
والدین کو چائنہ والی لگی تھی، اس کا سائیڈ ایفیکٹ کوئی نہیں ہوا الحمد للہ۔
اب بھائیوں کو اسٹرازینکا لگ رہی ہے۔ ایک بھائی کو سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوا، ایک کو بخار رہا ایک دن۔
اس کی کوئی خاص ترتیب ہے ویکسینیشن مرکز یا عمر کے حساب سے کہ چائنہ والی لگے گی یا اسٹرازینیکا؟
 
مزید بری خبر! صرف 33 لاکھ شاٹس لگی ہیں۔ آبادی کے 1 فیصد کو کم از کم ایک ڈوز۔ اتنی جلدی کم عمر کے لئے کھولنے کا مطلب ہے کہ ناکامی
میرا پاس کوئی ڈیٹا تو نہیں لیکن اندازہ ہے کہ دیہاتوں، گوٹھوں کے لوگ ویکسین سرے سے ہی نہیں لگوا رہے اور شہریوں میں سے جو اس ضروری جانتے ہیں وہ رجسٹریشن کے لیے اپلائی کر رہے ہیں۔

یا شاید ابھی رمضان کی وجہ سے اس کی رفتار سست ہو۔
 
سید رافع

محفلین
PlanDemic Documentary

امریکی سراسیمگی پھیلانے سے کہیں نہیں چوکتے۔ بہرحال کچھ باتیں صحیح ہیں۔

ویکسین خاص کر پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین مرے ہوئے کرونا وائرس ہیں۔ لیکن اسکو زہر کہنا ٹھیک نہیں کہ ایسا ہی ہر ویکسین میں ہوتا ہے۔

یہ صحیح ہے اور جلد اسکے واضح ثبوت بھی مل جائیں گے کہ پہلے قدرتی وائرس سے لیب کرونا وائرس بنا۔ اسکا ٹیسٹ صرف جانوروں پر ہو سکتا تھا۔

اب کافی تعداد میں لیب میں بنی ویکسین لگا کر ڈیٹا حاصل کیا گیا تاکہ وائرس کی ہر نئی لہر کو اور "موثر" بنایا جائے۔

جن لوگوں نے ویکسین لگوائی ہے وہ اسکے مذید محتاج ہوتے جائیں گے۔

جو لوگ سیگریٹ کی یا کسی اور وجہ سے لنگز کی کمزوری کا شکار ہیں انکو وائرس لگنے کا امکان زیادہ ہے۔

ڈاکٹرز ہسپتال کی پالیسی اختیار کرنے میں لالچ میں آکر یا مجبور ہو کر جیسے حاملہ خواتین کو نارمل ڈیلیوری کے بجائے آپریشن کراتے ہیں۔ ٢۵ ہزار زیادہ ملنے کی خاطر ڈاکٹرز ایسا کرتے ہیں۔ ایسے ہی ٣٩ ہزار ڈالرز ملنے کی لالچ میں حکومتیں اور ہسپتال مل گئے ہیں۔

بیماری اللہ کی جانب سے ہے۔ سینو فارم کی ایفیسی 68 فیصد ہے۔ چنانچہ اپنے امیون سسٹم کو وائرس کے پچھلے ورژن کے لیے امیون کرانے سے بہتر ہے کہ کھلی فضا سمندر کے کنارے سانس لیں۔ دعا، لغو کاموں سے پرہیز اور اللہ پر بھروسے ہی سے اس شیطانی چکر سے نجات ممکن ہے۔ ورنہ ایک کے بعد دوسرا ویرینٹ آتا رہے گا اور حکومتیں بھی ویکسین لگانا چھوڑ دیں گی۔

ویکسین وائرس کو موثر بنانے کے لیے لگائی جا رہی ہے نہ کہ علاج کی خاطر۔
 
آخری تدوین:

سید رافع

محفلین
ہمارے گھر محلے میں ماسیاں ایک ماسک نہیں پہنتیں لیکن سال ہونے کو آیا نہ انکے قبیلے میں کسی کو کرونا ہوا نہ انکو خود۔ البتہ اگر کھمب میلے جیسا ایونینٹ منایا گیا تو حملہ ہو گا۔ انڈیا کے وائرس میں سے ہلاک ہونے والوں میں کالا فنگس نکل رہا ہے۔ ظاہر ہے سینو فارم یا فائزر اس سے حفاظت نہیں کرے گی۔
 
سید رافع

محفلین
کل پہلی ڈوز لگوا لی
آنے کے بعد نہا لیے اور پھر جو بخار چڑھا تو پتا چلا کہ واقعی یہودی سازش میں پھنس گئے، آج آرام آیا ہے تو اب ارادہ ہے کہ دوسری ڈوز بھی لگوا لی جائے۔
لیکن مجھے تو تین مہینے کے بعد کا ٹائم دیا ہے

برطانیہ میں ١٢ ہفتوں کے بعد دوسری شاٹ کو زیادہ موثر پایا گیا ہے۔ شاید اسکو ہم بھی فالو کر رہیں ہیں۔ یا پہلی زیادہ سے زیادہ کو لگ جائے۔

Delaying second COVID-19 vaccine doses can help reduce deaths - study
 
زیک

مسافر
پارٹی ٹائم نہ سمجھو بھائی اب بھی ، احتیاط ہر گز نہ چھوڑو ۔

سی ڈی سی کے موقف میں تبدیلی۔ اگر مکمل ویکسین لگے دو ہفتے ہو گئے تو کم ہی صورتوں میں ماسک پہننے کی ضرورت ہے

Vaccinated Americans now may go without masks in most places, the C.D.C. said.
 
Top