کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

الف نظامی

لائبریرین
ابھی تک پاکستان میں 38 لاکھ شاٹس لگی ہیں۔ اندازاً 22 سے 25 لاکھ لوگ کم از کم ایک ڈوز لگوا چکے۔ کیا یہ بات یقین کرنے والی ہے کہ رجسٹر کرنے والے 6 کروڑ ہیں اور لگوانے والے اس کا صرف 3، 4 فیصد؟
اس کی وجہ جاننے کے لیے معلوم ہونا ضروری ہے کہ ملک میں ویکسینز کا سٹاک کتنا ہے؟
رجسٹریشن تو محض ایک ایس ایم ایس بھیجنے سے تعلق رکھتی ہے۔
 
زیک

مسافر
اس کی وجہ جاننے کے لیے معلوم ہونا ضروری ہے کہ ملک میں ویکسینز کا سٹاک کتنا ہے؟
رجسٹریشن تو محض ایک ایس ایم ایس بھیجنے سے تعلق رکھتی ہے۔
اگر یہ فرض کیا جائے کہ مئی کا آدھا سٹاک آ چکا تو سٹاک کا 45 فیصد استعمال ہوا ہے جو کافی کم ہے۔ اگر فرض کیا جائے کہ مئی کا سٹاک ابھی کچھ نہیں آیا (کیوں؟) تو 73 فیصد۔
 
زیک

مسافر
اتنا literalist ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔
ہونا پڑتا ہے جب لوگ علم حاصل کرنے کی بجائے بحث کرنے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ یاد رکھیں عارف جاسم جیسا ٹرول بننا بہت آسان ہے کہ ایک دو لنک، ایک آدھ گراف اور چند out of context اعداد و شمار پھینکے اور آگے بڑھ گئے۔ لیکن ان اعداد و شمار کو سمجھنا اور big picture پر نظر رکھنا محنت مانگتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر یہ فرض کیا جائے کہ مئی کا آدھا سٹاک آ چکا تو سٹاک کا 45 فیصد استعمال ہوا ہے جو کافی کم ہے۔ اگر فرض کیا جائے کہ مئی کا سٹاک ابھی کچھ نہیں آیا (کیوں؟) تو 73 فیصد۔
آپ نے کیلکولیشن میں دو ڈوز لگانے کا حساب شامل نہیں کیا کہ جن کو ایک ڈوز لگ چکی ان کی ویکسین ریزرو ہے دوسری ڈوز کے لیے ، جو کسی اور کو نہیں لگائی جا سکتی۔
Partially Vaccinated
1,966,837
Fully Vaccinated
964,227

مئی کا سٹاک کب آیا:
۹ مئی کو ایک اعشاریہ دو ملین ویکسینز آئی ہیں
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
پاکستان میں ویکسین کو ابھی اتنا اہم سمجھا ہی نہیں جارہا ۔
سو اسی لیے لگوانے کی شرح اور رفتار بہت معمولی ہے ۔
اکثر قوم تو ابھی اس شک و شبہ ہی میں گرفتار ہے کہ یہ ویکسین کچھ جینئوین دوا بھی ہے یا نہیں ۔
سازش سمجھنے والے بھی خا صی تعداد میں ہیں ۔
میری رائے ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہونا پڑتا ہے جب لوگ علم حاصل کرنے کی بجائے بحث کرنے پر زیادہ زور دیتے ہیں۔
میرا نہیں خیال کہ یہاں "محض بحث" ہو رہی ہے۔ کچھ چیزیں انسان فرض کر لیتا ہے جسے گمان کہتے ہیں جس کا شماریات میں کوئی مقام نہیں۔
میرے لیے مکالمہ اہم ہے بحث نہیں۔
 
عثمان

محفلین
پاکستان میں ویکسین کو ابھی اتنا اہم سمجھا ہی نہیں جارہا ۔
سو اسی لیے لگوانے کی شرح اور رفتار بہت معمولی ہے ۔
اکثر قوم تو ابھی اس شک و شبہ ہی میں گرفتار ہے کہ یہ ویکسین کچھ جینئوین دوا بھی ہے یا نہیں ۔
سازش سمجھنے والے بھی خا صی تعداد میں ہیں ۔
میری رائے ۔
پاکستان میں کونسی ویکسین دستیاب ہیں اور لوگ کس ویکسین کو ترجیح دے رہے ہیں؟
 
زیک

مسافر
آپ نے کیلکولیشن میں دو ڈوز لگانے کا حساب شامل کیا کہ جن کو ایک ڈوز لگ چکی ان کی ویکسین ریزرو ہے دوسری ڈوز کے لیے ، جو کسی اور کو نہیں لگائی جا سکتی۔
Partially Vaccinated
1,966,837
Fully Vaccinated
964,227

مئی کا سٹاک کب آیا:
۹ مئی کو ایک اعشاریہ دو ملین ویکسینز آئی ہیں
اگر وہی ویکسین مزید آئے گی تو ریزرو زیادہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کسی ویکسین کی مستقبل کی سپلائی کا مسئلہ ہے تو پھر فُل ریزرو رکھنا چاہیئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ویکسینز کی سپلائی بڑھ رہی ہے اور تیزی سے لوگوں کو ایک شاٹ لگانا بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔

خیر اگر جن کو ایک شاٹ لگی ہے ان کے لئے دوسری شاٹ سنبھال کر رکھی جائے اور یہ فرض کیا جائے کہ مئی کی آدھی سپلائی پہنچ چکی ہے تو 58 فیصد استعمال کی شرح بنتی ہے جو بھی کم ہے۔
 
وہی ویکسین نہیں آئی۔
خیر اگر جن کو ایک شاٹ لگی ہے ان کے لئے دوسری شاٹ سنبھال کر رکھی جائے اور یہ فرض کیا جائے کہ مئی کی آدھی سپلائی پہنچ چکی ہے تو 58 فیصد استعمال کی شرح بنتی ہے جو بھی کم ہے۔
عید کی چھٹیوں میں ویکسینیشن سینٹر بند رہے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پاکستان میں کونسی ویکسین دستیاب ہیں اور لوگ کس ویکسین کو ترجیح دے رہے ہیں؟
غالبا چار طرح کی ہیں ۔
سائنو فارم
سائنو ویک
سپٹنک
ایسٹرا زینیکا
آج ہماری فیملی میں پانچ لوگوں کو سائنو ویک لگائی گئی ہے ۔ ترجیح کی بنیاد پتہ نہیں ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر مئی کی 67 لاکھ میں سے صرف 12 لاکھ ویکسین آئی ہیں تو پاکستان سپلائی کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے۔
سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خام خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
وزارت قومی صحت کے مطابق کین سائنو ویکسین حکومت پاکستان نے چین سے خریدی ہے، خام خوراکوں سے ویکسین کی تیاری اور پیکنگ پاکستان میں ہوگی
وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ میں چینی ماہرین کے تعاون سے کین سائنو ویکسین پیک کی جائے گی
-
پاک فوج نے کورونا ویکسین (سپوتنک) کی بیس لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں کونسی ویکسین دستیاب ہیں اور لوگ کس ویکسین کو ترجیح دے رہے ہیں؟
مئی کے اوائل تک سائنو فارم لگائی جا رہی تھی۔
اب آسٹرازینکا اور اور اس کے بعد کین سائنو بائیو لگائی جائے گی
اس کے علاوہ پاک آرمی روسی ویکسین سپتنک کا آرڈر دے چکی ہے
 
ابن توقیر

محفلین
ابھی ایک وڈیو فیس بک پر دیکھی۔ ایک صاحب ویکسین لگوانے کے بعد اس جگہ مقناطیس رکھ کر ثابت کررہے ہیں کہ اندر چپ ہے جس سے مقناطیس چپک رہا ہے۔
کہاں سے آتے ہیں جی یہ لوگ اور آئیڈیا کہاں سے لیتے ہیں۔
اس قسم کی فضول وڈیو سے سادہ لوح لوگ اور دور ہوں گے ویکسین سے۔
خیر ایک اچھا پہلو یہ دیکھا کہ کمنٹس باکس میں عوام کی اکثریت ایڈمن کی اس بے تکی شیئرنگ پر مذمت کررہی تھی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کسی ویکسین کی کمی ہے نہ سائیڈ ایفکیٹس، سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ شہری خود کو رجسٹر کروائیں اور ڈوز لگوائیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جتنی زیادہ ویکسین لگے گی تو شہری نارمل زندگی میں واپس آنا شروع ہو جائیں گے۔ حکومت لگاتار ویکسین خرید رہی ہے۔ سوشل میڈیا کی خبروں کو بغیر تصدیق آگے نہیں پھیلانا چاہیے۔ اگر کوئی سوال ہو تو این سی او سی یا ہیلتھ منسٹری کی ویب سائٹ پر کیے جا سکتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں لگنے والی تمام ویکسین محفوظ ہے جبکہ ایسٹرازنیکا کے فوائد زیادہ ہیں۔ دنیا کی مستند آرگنائزیشن نے اس کی منظوری دی ہے۔ یہ ویکسین چالیس سال سے زائد عمر والوں کو لگائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کو ایک ڈوز سائنو فارم لگی انھیں دوسری بھی وہی لگے گی۔ ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹ بارے بھی گفتگو کی جاتی ہے لیکن ابھی تک یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ 38 لاکھ ڈوز لگ چکی ہے، ان میں سے صرف 6 کیسز سیریس رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے پتا چلا کہ ان 6 کیسز کا ویکسین سے تعلق نہیں تھا۔ ایسٹرازنیکا آکسفورڈ یونیورسٹی کی دریافت ہے۔ اسے آج بھی آسٹریلیا، کینیڈا،سائپرس، فن لینڈ، جرمنی، آئرلینڈ اور جنوبی کوریا میں لوگوں کو لگایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سائنوفارم کے حوالے سے غلط خبریں چلائی گئیں۔ سائنو فارم دستیاب ہے اور استعمال ہو رہی ہے۔ 16 مئی سے 30 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ شہری ایس ایم ایس کے ذریعے خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔
 
Top