کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

الف نظامی

لائبریرین
جب کوئی بھی ، کہیں کسی بھی وقت لگوا سکتا ہے تو اپوائنٹ منٹ کا مقصد ہی کیا رہا۔
"کوئی بھی" میں عمر کا امتیاز موجود ہے۔ ۳۰ سال اور اس سے زائد عمر والے افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کا مقصد ڈیمانڈ پلاننگ ہے ، ہر ایج بریکٹ کے لیے خاص ویکسین مختص ہے
رجسٹریشن کا ایک اور مقصد فرد کو لگائی گئی ویکسین کے مطابق دوسری ڈوز کی تاریخ کے لیے اٹومیٹڈ ایس ایم ایس بھیجنا بھی ہے اور اسی رجسٹریشن سے آپ کی ویکسینیشن کا ریکارڈ نادرا کے پاس متعین ہوتا ہے اور ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جا سکتا ہے
مزید یہ کہ جس ویکسینیشن سینٹر سے آپ پہلی ڈوز لگواتے ہیں ، دوسری ڈوز بھی وہیں سے لگوانی ضروری ہے۔
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
"کوئی بھی" میں عمر کا امتیاز موجود ہے۔ ۳۰ سال اور اس سے زائد عمر والے افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کا مقصد ڈیمانڈ پلاننگ ہے ، ہر ایج بریکٹ کے لیے خاص ویکسین مختص ہے
اپوائنٹمنٹ اس لیے لی جاتی ہے تا کہ خدمات وصول کرنے والے کو مقام اور وقت کے تعین کی وجہ سے آسانی ہو۔ رش اور کسی دوسری انجانی دقّت سے نہ گزرنا پڑے۔ دوسرا خدمات مہیا کرنے والے کو بھی منصوبہ بندی کرنے میں آسانی ہوتی ہے کہ کب اور کہاں کتنے وسائل مہیا کرنے ہیں۔
 
میں نے رجسٹریشن کرائی ہے موبائل کے ذریعے پر ابھی تک بتایا ہی نہیں کہ کہاں پر جانا ہے
 
علی وقار

محفلین
کوڈ کس لئے؟ جب کوئی بھی کہیں کسی بھی وقت لگوا سکتا ہے تو ا پوائنٹ منٹ کا مقصد ہی کیا رہا۔
دراصل کوڈ کا مقصد ہے کہ رجسٹریشن ہو گئی ہے۔ اس کے بعد ایک دن طے کر دیا جاتا ہے کہ آپ اس دن یا پھر اس دن کے بعد سے ویکسین لگوانے کے اہل ہو گئے۔ اس کے بعد مقررہ دن یا کسی بھی اور دن جا کر ویکسین لگوا لی جائے۔ یہ اہتمام ہمارے ہاں عامۃ الناس کی روایتی سستی کے تناظر میں کیا گیا ہو گا۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
اپوائنٹمنٹ اس لیے لی جاتی ہے تا کہ خدمات وصول کرنے والے کو مقام اور وقت کے تعین کی وجہ سے آسانی ہو۔ رش اور کسی دوسری انجانی دقّت سے نہ گزرنا پڑے۔ دوسرا خدمات مہیا کرنے والے کو بھی منصوبہ بندی کرنے میں آسانی ہوتی ہے کہ کب اور کہاں کتنے وسائل مہیا کرنے ہیں۔
فی الحال رش کی نوبت آئی ہی نہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر ایسا ہے تو ایک ڈوز لگوانے والے فرد سے ہیلتھ کئیر یونٹ کی تبدیلی کا عمل کروا کر دیکھیے یہ جواب ملے گا
آپ کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ آپ ویکسینیشن سینٹر کی تبدیلی کے لیے اہل نہیں ہیں

جب کہ پہل ڈوز لگوانے سے قبل آپ ہیلتھ کئیر یونٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر ایسا ہے تو ایک ڈوز لگوانے والے فرد سے ہیلتھ کئیر یونٹ کی تبدیلی کا عمل کروا کر دیکھیے یہ جواب ملے گا
لیکن یہ بھی قابل ذکر ہے کہ جب میسج میں ہی یہ لکھا ہو کہ کسی بھی قریبی سینٹر میں چلے جائیں تو ڈیزگنیٹد سینٹر، اور اس کی تبدیلی کی اہمیت ہی کیا رہ جاتی ہے ۔

میسج کا باڈی ٹیکسٹ ملاحظہ ہو ۔
"آپ شناختی کارڈ ٭٭٭٭٭٭ مقررہ تاریخ 2021-05-04 پر UHC Thado Nalo یا کسی بھی قریبی ویکسینیشن سینٹر سے ویکسینیشن کروا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ پر بمع شناختی کارڈ ویکسینیشن سینٹر پر تشریف لے جائیں۔ آپ کا تصدیقی کوڈ ٭٭٭ہے۔ سینٹر کی تبدیلی کے لئے 1166 پر کال کریں یا http://nims.nadra.gov.pk سےاپنےتصدیقی کوڈ کےذریعے تبدیل کریں۔"

نیز مقررہ تاریخ کے علاوہ بھی لگوائی جارہی ہے بشرطے کہ آپ صبح ٹوکن حاصل کرلیں ۔
 
یہ میسج دوسری ڈوز کے لیے ہے یا پہلی؟ دوسری ڈوز کے لیے میسج مختلف ہوگا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویکسین کے تیسرے دن آج ناک میں سوزش، جسم میں تھکاوٹ اور ہلکا بخار محسوس ہو رہا ہے۔
مختلف لوگوں میں مختلف ہلکے پھلکے عارضی اثرات ظاہر ہو رہے ہیں ۔یہ سب نارمل ہے۔ مجھے بخار ،سوزش وغیرہ کچھ نہیں ہوا ۔ البتہ دو راتیں ہاتھ میں درد رہا کہ میں سو نہ سکا ۔تیسرے دن کم ہوا اور پھر ختم ۔
یہ سب کے ساتھ ہورہا ہے مجھے تو لگ رہا ہے کہ اچھے خاصے بندے کو بیمار کرنے کی سازش ہے یہ
جی نہیں بھئی !!! ایسی کوئی بات نہیں بلکہ یہ ڈس انفارمیشن کہی جاسکتی ہے ۔اس سے پرہیز کریں ۔
 
آخری تدوین:
Top