کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

سیما علی

لائبریرین
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ اتوار (آج) سے 30 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کووڈ-19 ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے اور زور دیا کہ ‘خود کو ویکسین لگوائیں’۔

این سی او سی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کی رجسٹریشن کے لیے 30 سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناخی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، اس میں مزید کہا گیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے موقع پر ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن ان کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔
کووڈ-19 ویکسینیشن کیلئے 30 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز - Pakistan - Dawn News
 
الف نظامی

لائبریرین
پاکستان میں ویکسین لگوانے کی شرح ایک لاکھ افراد روزانہ ہے
اس حساب سے ایک سال کے عرصے میں تقریبا چار کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی اور 20 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے میں پانچ سال کا وقت لگے گا
کیا آپ کے خیال میں ویکسین لگانے کی یہ شرح rate مناسب ہے ؟
 
الف نظامی

لائبریرین
30 سے 40 سال کی عمر کے بریکٹ میں موجود افراد کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ ہے
40 سے 50 سال کے درمیان عمر والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ ہے
50 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ ہے
اب تک 6 کروڑ 10 لاکھ افراد نے ویکسینیشن کے لیے خود کو رجسٹر کروایا ہے
(روزنامہ ڈان 16مئی 2021)
 
زیک

مسافر

رجسٹریشن کے یہ اعدادوشمار غلط لگ رہے ہیں
 
زیک

مسافر
پاکستان میں ویکسین لگوانے کی شرح ایک لاکھ افراد روزانہ ہے
اس حساب سے ایک سال کے عرصے میں تقریبا چار کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی اور 20 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے میں پانچ سال کا وقت لگے گا
کیا آپ کے خیال میں ویکسین لگانے کی یہ شرح rate مناسب ہے ؟
انڈیا سے مقابلہ کر لیں۔ وہاں پاکستان کی نسبت کافی تیزی سے ویکسین لگائی جا رہی ہے
 
ابن توقیر

محفلین
بچوں کے لیے عمر کی کیا حد ہے ویکسین کی؟ مطلب پونے دو سال کے بچے کو ویکسین لگ سکتی ہے؟ اگر ہاں تو کون سی؟
 
فی الحال اٹھارہ سال سے کم عمر کے لئے مختلف ممالک میں صرف فائزر کی منظوری ہوئی ہے۔ وہ بھی بارہ سال اور زیادہ کی عمر کے لئے۔ چھوٹے بچوں پر ٹیسٹ اور ٹرائل جاری ہیں۔
 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ اتوار (آج) سے 30 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کووڈ-19 ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے اور زور دیا کہ ‘خود کو ویکسین لگوائیں’۔

این سی او سی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کی رجسٹریشن کے لیے 30 سال سے زائد عمر کے افراد اپنا شناخی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، اس میں مزید کہا گیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے موقع پر ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے لیکن ان کے لیے پہلے سے رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔
کووڈ-19 ویکسینیشن کیلئے 30 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز - Pakistan - Dawn News
آن لائن کوئی ویب سائٹ نہیں ہے رجسٹریشن کرنے کے لئے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آج ہماری تین بہنیں ایک بھائی اور ایک بہنوئی ۔ ایکسپو سیینٹر میں پہلی خوراک لگوا کر آئے ہیں ۔
چند منٹ میں ، اور ذرا بھی رش نہیں تھا ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آج ہماری دو بہنیں ایک بھائی اور ایک بہنوئی ۔ ایکسپو سیینٹر میں پہلی خوراک لگوا کر آئے ہیں ۔
چند منٹ میں ، اور ذرا بھی رش نہیں تھا ۔
بھیا اب چالیس سال والوں کو بھی لگ رہی ہیں اور تیس سال والوں کی رجسٹریشن بھی ۔۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
30 سے 40 سال کی عمر کے بریکٹ میں موجود افراد کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ ہے
40 سے 50 سال کے درمیان عمر والے افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ ہے
50 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 2 کروڑ 70 لاکھ ہے
اب تک 6 کروڑ 10 لاکھ افراد نے ویکسینیشن کے لیے خود کو رجسٹر کروایا ہے
(روزنامہ ڈان 16مئی 2021)
مختلف عمروں کے لوگوں کی تعداد کل آبادی کا تخمینہ ہے۔ ان سب کو جمع کریں تو وہی 6 کروڑ 10 لاکھ بنتے ہیں۔ کیا اس خبر کا دعوی ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے ہر پاکستانی نے ویکسین کے لئے رجسٹر کر لیا ہے؟
 
ابھی تک پاکستان میں 38 لاکھ شاٹس لگی ہیں۔ اندازاً 22 سے 25 لاکھ لوگ کم از کم ایک ڈوز لگوا چکے۔ کیا یہ بات یقین کرنے والی ہے کہ رجسٹر کرنے والے 6 کروڑ ہیں اور لگوانے والے اس کا صرف 3، 4 فیصد؟
 
علی وقار

محفلین
اس سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر افراد ویکسین لگوانا چاہتے ہیں، یا لگوا چکے ہیں۔
 
Top