کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

زیک

مسافر
بہرحال کچھ پاکستانی ویکسین سنٹرز سے بہتر صورتحال ہے کہ جہاں اندر سینکڑوں لوگ گھنٹوں انتظار کرتے ہیں
 
بہرحال کچھ پاکستانی ویکسین سنٹرز سے بہتر صورتحال ہے کہ جہاں اندر سینکڑوں لوگ گھنٹوں انتظار کرتے ہیں
ویکسین لگنی شروع ہوتی ہے تو اندر بھی گھمسان کا رن پڑتا ہے۔ ہم اپنی پاکستانیت کسی طور قربان کرنے کے لیے تیار نہیں۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
والد صاحب کو دونوں شاٹس لگ چکی ہیں۔ والدہ کو ابھی صرف ایک۔ اگلی شاٹ میں تین ہفتوں کا انتظار باقی ہے۔ جس رفتار سے پاکستانی حکومت نچلی ایج کے گروپس کو ویکسین لگوانے کی اجازت دے رہی ہے لگتا ہے ہمارا نمبر بھی کوئی ایک ڈیڑھ ماہ کے بعد آ جائے گا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کتنے عرصہ سے اس “ریاض” میں مشغول ہیں؟ امید ہے کہ کرونا کے آغاز سے نہیں۔
معاملہ کچھ ایسا ہی ہے ۔جنوری 20 میں محفلین سے ملاقات کر کے آیا تھا کہ اس کرونا نے انسان کی گردن پکڑ لی۔ البتہ موقع ملا تو دسمبر 20 جنوری 21 کراچی میں ایک چلہ کاٹنے کا وقت گزرا لیکن ملاقاتیں کرونا کے سبب نہ ہو سکیں ۔ تب سے یہاں گویا قید ہوں ۔ جگر مراد آبادی کا شعر پڑھتا ہوں ۔
یوں زندگی گزار رہا ہوں ترے بغیر
جیسے کوئی گناہ کیے جا رہا ہوں میں
اور آپ کہتے ہیں کہ عیاشی کر رہا ہوں ۔
 
Top