ہانیہ جی میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہوں کیوں کہ میں نے خود بالکل یہی ہوتے دیکھا ہے جو آپ کہتی ہیں ۔ میں نے تو ان لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو عورت کو صرف اپنے پاؤں کی جوتی سمجھتے ہیں اور یہی لوگ میرے اطراف میں زیادہ ہیں ۔ پر میں چاہتی ہوں کہ میں ان باتوں سے اپنی شخصیت کو منفی نہ کر لوں کیوں کہ میں اپنے سماج کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں ان مظلوم عورتوں کے لیے آواز اٹھانا  چاہتی ہوں پر یہ تب ممکن ہے جب میں خود مثبت رہوں ۔
میں آپ کی بات سے بالکل اتفاق کرتی ہوں
		
		
	 
فرحین معاشرے میں غلط کو غلط کہنا منفی سوچ نہیں ہے۔۔۔۔ ہمارا معاشرہ کس طرف جا رہا ہے سب کے سامنے ہے۔۔۔۔۔ آپ خود اعتراف کر رہی ہیں کہ عورتوں کے ساتھ یہ سب ہوتے آپ نے خود بھی دیکھا ہے۔۔۔۔ تو پھر  اس کو اچھا کہہ کر کیسے ہم مثبت سوچ کے مالک ہو سکتے ہیں!
 یہ تو بلکہ غلطی پر پردہ ڈالنا ہوا اور برائی کو پروموٹ کرنا ہوا۔۔۔۔ ہمارا یہی تو ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم سب سے اچھی قوم۔۔۔ سب سے اچھے لوگ۔۔۔۔ ہمارا معاشرہ بہترین۔۔۔ اور پھر جو غلط کر رہے ہوتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی برائی برائی ہی نہیں ہے۔۔۔۔ وہ یہ سب کرتے ہیں۔ اور  کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔ جب تک سختی سے مذمت نہیں کی جائے گی، تب تک کوئی اپنی غلطیوں کو غلط سمجھنے پر تیار نہیں ہوگا۔۔۔۔ احساس دلانے کی ضرورت ہے کہ یہ غلط ہے۔۔۔۔ اور تم اپنے آپ کو یہاں یہاں صحیح کرو، اصلاح کرو۔۔۔۔ اور یہی کرنا چاہتی ہوں اور یہی کر رہی ہوں۔۔۔ میں پتھر پر خوبصورت ریپر چڑھا کر اسے شو پیس نہیں بنا کر رکھ سکتی ہوں۔۔۔ میں پتھر کو پتھر ہی کہوں گی۔۔۔۔ 
ویسے ہمیشہ ان باتوں پر مجھے یہی سننے کو ملتا ہے۔ سوچ منفی۔۔۔ یہ  نئی بات نہیں ہے میرے لئے ۔۔۔ جب بھی عورتوں کے مسائل ڈسکس کرو۔۔۔۔ یا مجموعی طور پر معاشرے کی برائیاں تو یہی سننے کو ملتا ہے۔۔۔