جاسمن

لائبریرین
نیرنگ خیال کے الفاظ میں "اتنی سندر!"
رنگوں سے سجی البیلی اور خوبصورت نظم۔
واقعی جی چاہتا ہے کہ کسی جھیل کنارے نہ سہی، ہم اپنے ارد گرد کے کسی دریا کنارے ہی بیٹھ کے پڑھیں۔ پر کیا کریں، ستلج خشک ہے۔ لے دے کے ارد گرد نہریں ہی بچی ہیں تو ان کے کنارے بھی کچھ خوشگوار نہیں۔پھر سردی بھی ہے۔:)
بس اب تو یہی کر سکتے ہیں کہ بالٹی میں پانی بھر کے ساتھ رکھ لیں۔ کافی کا کپ ہاتھ میں ہو اور ساتھ ساتھ یہ نظم پڑھتے جائیں۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
میری پسندیدہ نظموں میں سے ایک قرار پائی۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ظہیر بھائی! اگر کوئی شاعر اپنی اتنی خوبصورت شاعری چھپا کے بیٹھا رہے، تو اس کے لئے کیا سزا ہونی چاہیے؟:)
مجھے شک ہے کہ ابھی "خزانے" اور بھی ہیں۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بس اب تو یہی کر سکتے ہیں کہ بالٹی میں پانی بھر کے ساتھ رکھ لیں۔ کافی کا کپ ہاتھ میں ہو اور ساتھ ساتھ یہ نظم پڑھتے جائیں۔:)
:LOL::LOL::LOL:
جگاڑ نمبر سات سو اٹھارہ
اگر ایک طرف پنکھا رکھ کر ہلکی رفتار سے چلادیں تو ڈیژا وُو دوبالا ہوجائے گا
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
اب تو یہی کر سکتے ہیں کہ بالٹی میں پانی بھر کے ساتھ رکھ لیں۔ کافی کا کپ ہاتھ میں ہو اور ساتھ ساتھ یہ نظم پڑھتے جائیں۔
بالٹی کی جگہ بکٹ کریں تو کوئی گُنجائش نِکلے گی ورنہ کافی کو بھی چائے کے پیالے سے بدل دیں۔ دیسی ڈیژا وو میں وُہ لُطف کہاں، ھاھاھا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
میری پسندیدہ نظموں میں سے ایک قرار پائی۔
بہت بہت شکریہ جاسمن بہن ! آپ سے ڈبل داد وصول ہوگئی اس نظم پر۔ :)
ظہیر بھائی! اگر کوئی شاعر اپنی اتنی خوبصورت شاعری چھپا کے بیٹھا رہے، تو اس کے لئے کیا سزا ہونی چاہیے؟:)
مجھے شک ہے کہ ابھی "خزانے" اور بھی ہیں۔ :)
سزا جو چاہے تجویز کردیجئے بس مرغا مت بنائیے گا ۔ بقول شاعر: ٹیچرز کی انہی روایات سے ڈر لگتا ہے ۔
ویسے نظمیں شائع نہ کرنے پر مجھے آپ سے یہ دوسری دفعہ ڈانٹ پڑ رہی ہے ۔ :D
دوچار مختصر سی نظمیں اور ہیں ۔ ایک نظم تو وہی ہے جو اس ڈیژا وو والی نظم کے ساتھ آپ کو پڑھوائی تھی ۔ لیکن یہ سب سطحی سی نظمیں ہیں ، شاید اتنی اچھی نہ ہوں ۔ بہرحال حسبِ وعدہ جلد ہی پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
قسم سے اتنی سنجیدہ شاعری کے ساتھ اتنا خوش مزاج اور حس مزاح رکھنے والا شاعر نہیں دیکھا
مرہم لئے پھرتا ہوں میں دنیا کے لئے ، فاخرؔ!
پردے میں مسیحائی کے ہر زخم چھپایا ہے

آپ کا دستخطی شعر ہتھیانے پر معذرت!
 

جاسمن

لائبریرین
اِک شاعر نال گل
سُن وے بیبا
مشی گن دے کنڈے بہہ کے
نظماں لکھنا، نظماں پڑھنا
سُکھ دے ساہ نیں
ڈیژا وُو جیہی نظم لکھی جا سکدی اے
ایہو جی نظم پڑھن لئی وی مشی گن دے کنڈے لبدے، سفنے میرے راہواں بھُلے
اسی واسی تھل دے
نہ کوئی سمندر ساڈے نیڑے
ستلج ساڈا نالی بنیا
ساڈی نہراں دے کنڈے اُتے کنڈے اُگے
کِنّا پند میں کٹ کے بیبا
پانی لبدی
ٹوبھے نیہڑے آ گئی آں
دس وے بیبا!
ٹوبھے کولے بہہ کے اپنی
پیاس بھجاواں؟
یا فیر تیری
نظماں پڑھ لاں؟
 
آخری تدوین:
Top