مبارکباد محترمہ صابرہ امین کو یک ہزاری مبارک!

لاريب اخلاص

لائبریرین
آداب!
ہم محفل کے بہت پیاری، ہنستی مسکراتی محترمہ صابرہ امین کو ہزاری منصب کی مبارکباد پیش کرتے ہیں!
دعا ہے آپ کی اردو محفل سے محبت کبھی کم نہ ہو۔
اللہ جی آپ کو بہت سی خوشیاں اور کامیابیاں دیں آمین۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
آداب!
ہم محفل کے بہت پیاری، ہنستی مسکراتی محترمہ صابرہ امین کو ہزاری منصب کی مبارکباد پیش کرتے ہیں!
دعا ہے آپ کی اردو محفل سے محبت کبھی کم نہ ہو۔
اللہ جی آپ کو بہت سی خوشیاں اور کامیابیاں دیں آمین۔
تسلیمات پیاری لاریب،
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہمیں ہزاری منصب کی مبارکباد پیش کی اور دل خوش کر دیا ۔ ۔ آپ کی دعاؤں اور نیک جذبات کا بھی بے حد شکریہ ۔ ۔ :dancing::dancing::dancing:

یہ ہمارے لیے بھی حیرت اور خوشی کا مقام ہے کہ اتنے مراسلے لکھ ڈالے ۔ ۔ !! یقیناً یہ اردو محفل کی محبت اور دلچسپ ماحول کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔ اس میں اصلاح سخن کا کمال تو ہے ہی پر ٹائپنگ کے کام نے بھی بھرپور مدد کی ۔ ۔ اور ہاں سید عمران بھائی کا بھی شکریہ کہ مراسلات کی تعداد بڑھانے میں ان کا بڑا ہاتھ رہا ۔ ۔ (سمجھا سمجھا کر تھک گئے ۔ ۔:D)
میری دعا ہے کہ یہ محفل تاابد قائم رہے اور ہم سب اس کی کامیابی میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں ۔ ۔ آمین
 

صابرہ امین

لائبریرین
واہ واہ اچھی خبر سنائی، مبارک ہو بیٹی صابری
میرے پیارے استاد محترم الف عین ، میں سب سے زیادہ آپ کی مشکور ہوں کہ میری مایوسی اور ناکامیوں کے دنوں میں اتنی ہمدردی اور شفقت کا مظاہرہ کیا ورنہ میں آج یہاں نہ ہوتی ۔ ۔ آپ سے تعلق میرے لیے بہت قیمتی ہے ۔ ۔ اللہ تعالیٰ آپ جیسے ہمدرد، مخلص اور شفیق استاد سب شاگردوں کو نصیب کریں ۔ ۔ ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ ایک طویل عمر عطا کریں تاکہ آپ سے ہم سب فیض یاب ہوتے رہیں ۔ ۔ ۔ ۔ آمین
آپ کا ایک بار پھر شکریہ ۔ ۔:redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ بہنا آپ کو یہ یک ہزاری منصب بہت بہت مبارک ہو۔

لیکن آپ خود ہیں کہاں کہ مبارکبادیںسمیٹنے بھی نہیں آ رہیں۔
یہ لیجیے ہم آ گئے ۔ ۔ :D بس اب دوبارہ غم روزگار لگ چکا ہے نا ۔ ۔
شمشاد بھیا بہت بہت شکریہ ۔ ۔ :) (آپ کے مراسلات کے پہاڑ کے آگے ہم شرمندہ سے ہو رہے ہیں ۔ ۔نجانے کیوں :LOL:)
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
تسلیمات پیاری لاریب،
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہمیں ہزاری منصب کی مبارکباد پیش کی اور دل خوش کر دیا ۔ ۔ آپ کی دعاؤں اور نیک جذبات کا بھی بے حد شکریہ ۔ ۔ :dancing::dancing::dancing:
ارررے! سچ آپ کا دل خوش ہوا ہمارا دل آپ کی خوشی سے خوششش ہو گیا:in-love:
مجھے بھی اچانک موقع ملا جب سرورق کے رستے سے دور کسی اور انجانی ڈگر نکلی:) تو آپ کو وہاں دیکھ کے خوشی ہوئی مزید غور پہ لڑی بنانے کا اشارہ تھا:redheart:
 
Top