چائے کے رسیا متوجہ ہوں :)

آپ کتنی چائے پیتے ہیں؟

  • بہت زیادہ

    Votes: 6 15.8%
  • بہت

    Votes: 16 42.1%
  • بس پی لی

    Votes: 13 34.2%
  • شاذ و نادر

    Votes: 3 7.9%
  • کبھی نہیں پی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    38

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے پہلے دفتر میں چائے کے اوقات یہ تھے ۔
صبح 0845 پھر 1030 پھر 1500 پھر 1700
دوسرے دفتر میں 0930 پھر 1430
تیسرے دفتر میں کوئی ٹائم نہیں ۔ جب چاہو، پی لو۔
 
شکیب

محفلین
"کبھی نہیں پی" تو ظلم ہے۔ "اب نہیں پیتا" کا آپشن ہونا چاہیے۔ اس میں پہلا نام میرا درج کر لیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
بلڈ گروپ ٹی پازیٹو۔۔۔
دودھ سے صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور چائے سے رشتے، تعلق، دوستی اور محبت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  • سب سے پہلا کپ صبح ساڑھے چھ بجے
  • ساڑھے سات صبح
  • نو بجے صبح
  • دوپہر دو یا ڈھائی
  • چار بجے
  • بعد مغرب
  • سونے سے پہلے
 
جاسمن

لائبریرین
یہ ویڈیو دیکھ کے آخر فیصلہ کر ہی لیا۔۔۔۔۔

کہ

اب

چائے کبھی نہیں چھوڑنی۔:D
دل چاہ رہا ہے کہ ایک وڈیو ڈاکٹر صداقت کے مقابلہ میں ہم بھی بنائیں۔
چائے نہ چھوڑنے کی وجوہات
1:ایک تو ویسے ہی زندگی میں اداسیاں زیادہ ہوتی ہیں تو چائے چھوڑ کر اداسی کیوں مول لی جائے۔
2:چائے خوشی دیتی ہے۔
3:چائے کبھی اکیلے نہیں پی جاتی سو کوئی نہ کوئی دوست، کوئی غم خوار ساتھ ہوتا ہے اس بہانے۔
4:چائے پی کے لگتا یہی ہے کہ تھکن اتر گئی۔
5:گرمی کو گرمی مارتی ہے سو گرمیوں میں بہت ضروری ہے۔
6:سردی کی شدت کو کم کرتی ہے۔
7:نزلہ زکام، بخار، کھانسی میں گلے کی ٹکور کرتی ہے۔
8:میاں کے غصہ کو دور کرتی ہے۔
9: آئیں چائے پئیں۔۔۔ جملہ بہت خوشگوار لگتا ہے۔
10:مہمان نوازی کے لیے بہترین ہے۔
11:کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ (ڈاکٹروں کو کیا پتہ،:) انھیں پتہ ہے کہ جن کا کھانا اسے پینے سے ہضم ہوتا ہے۔)
12:ایک یہ ہی تو نشہ ہے کہ جو حرام نہیں ہے، اب صداقت صاحب اس پہ بھی پابندی لگائیں گے! :)
احمد بھائی بھی ناں کیسی ویڈیو اٹھا کے لائے ہیں ۔۔۔۔۔:)
کہ جس نے ہمیں چائے پہ جمے رہنے کے عہد کو مزید پکا کر دیا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب کہہ رہے ہیں کہ چائے ایک نشہ ہے اور اسے پینے سے ایک قسم کا سرور ملتا ہے اور چائے نہ پینے سے طبیعت میں اداسی چھا جاتی ہے۔ :)
چائے بھی بس روٹین ہی میں شامل ہے، ناشتے میں پی لی، دفتر میں دو کپ پی لی، دفتر کی چھٹی تو چائے کی بھی چھٹی۔

ویسے چائے اگر ایک نشہ ہے تو پھر کوئی انتہائی تھرڈ کلاس قسم کا گھٹیا نشہ ہے، نشہ ہی کرنا تو بندہ کوئی اعلیٰ قسم کا نشہ کرے، جیسے سگریٹ پی لے! :)
 
بہت بُری بات آپ سمجھتے ہیں ہم باز آیئں گے نہیں نہیں جیسے رضا کو کہتے ہیں آپ کو بھی ٹوکیں گے:):)
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے پہلے دفتر میں چائے کے اوقات یہ تھے ۔
صبح 0845 پھر 1030 پھر 1500 پھر 1700
دوسرے دفتر میں 0930 پھر 1430
تیسرے دفتر میں کوئی ٹائم نہیں ۔ جب چاہو، پی لو۔

آپ ایک ہی دن میں تین دفتر جاتے ہیں یا یہ مختلف ادوار کی بات ہے؟ :thinking:
 
محمداحمد

لائبریرین
بلڈ گروپ ٹی پازیٹو۔۔۔
دودھ سے صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور چائے سے رشتے، تعلق، دوستی اور محبت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  • سب سے پہلا کپ صبح ساڑھے چھ بجے
  • ساڑھے سات صبح
  • نو بجے صبح
  • دوپہر دو یا ڈھائی
  • چار بجے
  • بعد مغرب
  • سونے سے پہلے

باقی سارا وقت چائے بنانے اور برتن دھلنے میں لگ جاتا ہوگا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
چائے کبھی نہیں چھوڑنی۔:D
دل چاہ رہا ہے کہ ایک وڈیو ڈاکٹر صداقت کے مقابلہ میں ہم بھی بنائیں۔
چائے نہ چھوڑنے کی وجوہات
1:ایک تو ویسے ہی زندگی میں اداسیاں زیادہ ہوتی ہیں تو چائے چھوڑ کر اداسی کیوں مول لی جائے۔
2:چائے خوشی دیتی ہے۔
3:چائے کبھی اکیلے نہیں پی جاتی سو کوئی نہ کوئی دوست، کوئی غم خوار ساتھ ہوتا ہے اس بہانے۔
4:چائے پی کے لگتا یہی ہے کہ تھکن اتر گئی۔
5:گرمی کو گرمی مارتی ہے سو گرمیوں میں بہت ضروری ہے۔
6:سردی کی شدت کو کم کرتی ہے۔
7:نزلہ زکام، بخار، کھانسی میں گلے کی ٹکور کرتی ہے۔
8:میاں کے غصہ کو دور کرتی ہے۔
9: آئیں چائے پئیں۔۔۔ جملہ بہت خوشگوار لگتا ہے۔
10:مہمان نوازی کے لیے بہترین ہے۔
11:کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ (ڈاکٹروں کو کیا پتہ،:) انھیں پتہ ہے کہ جن کا کھانا اسے پینے سے ہضم ہوتا ہے۔)
12:ایک یہ ہی تو نشہ ہے کہ جو حرام نہیں ہے، اب صداقت صاحب اس پہ بھی پابندی لگائیں گے! :)
احمد بھائی بھی ناں کیسی ویڈیو اٹھا کے لائے ہیں ۔۔۔۔۔:)
کہ جس نے ہمیں چائے پہ جمے رہنے کے عہد کو مزید پکا کر دیا ہے۔

اگر ان بارہ نکات میں دو مزید جوڑ دیئے جاتے توہم آپ کو قائدہِ اعظم کا لقب دے دیتے۔ :)

بارہواں نکتہ بڑا شاندار ہے۔ :)

لیکن ہم پھر بھی یہی کہیں گے کہ

سبق پھر پڑھ "صداقت کا"، "قناعت کا"، شرافت کا" :)

اگر مصرع کی گرہ : صلائے عام ہے ۔۔۔۔ :)
 
بلڈ گروپ ٹی پازیٹو۔۔۔
دودھ سے صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور چائے سے رشتے، تعلق، دوستی اور محبت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  • سب سے پہلا کپ صبح ساڑھے چھ بجے
  • ساڑھے سات صبح
  • نو بجے صبح
  • دوپہر دو یا ڈھائی
  • چار بجے
  • بعد مغرب
  • سونے سے پہلے
آپ کو رسیا ترین کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
 
Top