عدنانی املا

سیما علی

لائبریرین
به این معنی که همیشه از گفتههای پدر و مادرتان در صورتی که هماهنگ با دستورات خدا باشد اطاعت کنید. — اَعمال
 
سیما علی

لائبریرین
اسکا مطلب ہے کہ ہر اُس بات میں والدین کے فرمانبردار رہیں جو خدا کے حکموں کی مطابقت میں ہے
اب اسکا خراب امنلا کر یں ادھنان بھییا
 
سید عمران

محفلین
یدی ہندی بھاشا میں ٹپنی دینے سے کسی مانسک روگ کی آشنکا یا سمبھاونا ہے ، یا اس بھاشا کا اپیوگ کرنا گھور اپرادھ ہے تو مابدولت اس کشٹ کے لیے شاہ صاحب سے شما چاہتے ہیں اور راحت کاری کے کسی بھی کاریالے ، ابھیالے یا وبھاگ میں بھرتی ہونے کی سوبدھا کا سواگت کرتے ہوئے اسے اوش سوئیکار کریں گے !:):)
:shocked::shocked::shocked:
 
سید عمران

محفلین
السلام علیکم
کہاں ہیں آپ دو دن سے بڑی کے خدمت گذار بنے ہوئے ہیں لگتا ہے شکایت ہوئی ہے آپ کی:cool::cool::cool::cool::cool:
اس دن تو غضب ہوگیا تھا۔۔۔
دو دن پہلے گھرپر محفل کی ’’وہی والی‘‘ لڑی کھول لی تھی۔۔۔
نہ جانے بڑی بیگم کب چپکے سے آبیٹھیں اور ٹکر ٹکر معائنہ ہونے لگا۔۔۔
پہلا شکر تو یہ کہ اسی وقت وہ فضولیات والی لڑی نہیں کھلی ہوئی تھی (فضولیات کی نسبت اُن ہی کی طرف ہے)۔۔۔
دوسرا شکر یہ کہ ہم نے جلد ہی شفا بھائی والی کوئی وعظ و نصیحت کی لڑی کھول لی۔۔۔
بیگم صاحبہ نے میاں کو نیک چال چلن پر قائم دیکھ کر اطمینان کی سانس بھری اور جلد ہی اٹھ کر چلی گئیں!!!
 
سید عمران

محفلین
شاجو کی بہو تین پانچ کرت تھی۔ بعد میں معلوم پڑا کہ چائے کے لیے تڑپے ہے۔
آدھی رات کو حکیم کی ہٹی کھلوا کر اس کو چاہے کی پتیاں لا کر دیئے تو چین پڑا اس کو۔
بنا دیکھے کاہے معلوم پڑت کہ شاجو کی بہو چائے کے لیے تڑپے ہے یا کسی کی چاہ کے واسطے؟؟؟
 
سیما علی

لائبریرین
اس دن تو غضب ہوگیا تھا۔۔۔
دو دن پہلے گھرپر محفل کی ’’وہی والی‘‘ لڑی کھول لی تھی۔۔۔
نہ جانے بڑی بیگم کب چپکے سے آبیٹھیں اور ٹکر ٹکر معائنہ ہونے لگا۔۔۔
پہلا شکر تو یہ کہ اس وقت وہ فضولیات والی لڑی نہیں کھلی ہوئی تھی (فضولیات کی نسبت اُن ہی کی طرف ہے)۔۔۔
دوسرا شکر یہ کہ ہم نے جلد ہی شفا بھائی والی کوئی وعظ و نصیحت کی لڑی کھول لی۔۔۔
بیگم صاحبہ نے میاں کو نیک چال چلن پر قائم دیکھ کر اطمینان کی سانس بھری اور جلد ہی اٹھ کر چلی گئیں!!!
یہ تو بالکلُ وہ بات ہو گئی ،دروازے پہ دستک ہوئی ،بیگم نے دیکھتے ہی آواز دی “سنتے ہیں دروازے پہ تبلیغ کا گروپ آیا ہے اور کہہ رہے ہیں جناب کو بھیج دیجیے ہم اُنکی مذہبی پوسٹ دیکھ دیکھ کے بہت متاثر ہیں اور اُنکو اپنے تبلیغی گروپ میں جلد از جلد شامل کرنا چاہتے ہیں”
 
کاش ہماری یہ والی تبلیغ دیکھ کر بھی کسی دن کوئی دستک دے دے کہ ٹینشن ناٹ، میں ہوں نا!!!
 
سیما علی

لائبریرین
ریک گاڑی زیادہ تیزہوجائے تو کوئی اسٹیشن چھوڑ بھی دیتی ہے نا!!!
لطیفیے میں بھی امنلا خییال کرنا ہے۔
“ہمارا ایک دوست جو بچپن سے ہی اتنا تیز کہ بیک وقت دو شادیوں کا سوچا کرتا، جو بغیر تعارف کے کسی سے بات کرتا نہیں اور تعارف کے بعد کسی کی بات سنتا نہیں، جو جب بات کر رہا ہو تو اِردگرد لوگ یوں بیٹھے ہوں جیسے تعزیت کرنے آئے ہوں، جو چھوٹی سی بات پر پریشان ہو جائے اور تب تک پریشان رہے جب تک کوئی بڑی با ت نہ ہو جائے، جو مصیبت کے وقت دوستوں کی مدد کو یوں پہنچے کہ لگے اسی موقع کی تلاش میں تھا، جس کی شخصیت ایسی کہ آپ پورا ہفتہ ملتے رہیں، ایک اچھی بات نہ کرے گا اور کبھی ایک ایسی بات کر دے گا کہ آپ اسے پورے ہفتے نہیں ملیں گے، جو ہر ایک کو دعا دے، کسی کو بددعا نہ دے، کہے جس کو بھی بددعا دی، وہ ترقی کر گیا، جسے کرکٹ سے ایسی دلچسپی کہ ایک بار پوچھا، پہلی شادی کب ہوئی، بولا ’’جس روز میانداد نے شارجہ میں چھکا مارا، اس کے 15دن بعد‘‘ پوچھا:علیحدگی کب ہوئی، کہنے لگا ’’عمران خان کے ورلڈ کپ جیتنے کے 21دن بعد‘‘ ایک بار پوچھا ’’تیسری شادی کب کی؟‘‘ جواب ملا ’’جب پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتا‘‘ پوچھا:تیسری بار علیحدگی کب ہوئی؟ جواب ملا ’’جب مصباح الحق قومی ٹیم کا کپتان بنا‘‘
 
Top