چائے

ماہی احمد

لائبریرین
ماہی یہ تو سونف ہے۔
گوگل پر اردو میں "بادیان کے پھول" لکھ کر سرچ کریں، اور امیج دیکھیں۔ بہت آسانی سے تصاویر آ جاییں گی۔
جی یہ سونف ہے۔۔۔ میرا کہنے کا مطلب تھا کہ سونف اور بادیان کے پھول دو الگ چیزیں ہیں، الگ پودوں کی پیداوار ہیں۔۔۔ انگریزی میں سونف کو anise seeds کہتے جبکہ بادیان کے پھول کو star anise کہتے۔۔۔ بعض اوقات ناموں کی مماثلت کہ وجہ سے چیزیں گڈ مڈ ہو جاتیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
:ROFLMAO:
مجھ حکیم کا نسخہ ہے یہ۔۔۔۔
ایک بار آزمائیے گا!
اس نسخے کے مطابق تمہاری آنٹی اکثر چائے بناتی ہیں، بس بادیان کے پھول نہیں ڈالتیں۔ وہ ہنڈیا میں استعمال کرتی ہیں۔
ویسے حکیم جی، کہیں دوا خانہ بھی کھول رکھا ہے، یا گھر پر ہی مریضوں کا علاج کرتی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں جو چائے بناتا ہوں، اُس کی ترکیب بہت سادہ ہے:
پانی اُبالیں۔ مزید اُبالیں۔ اُبالتے ہی جائیں پانچ منٹ تک۔
اُس میں دُودھ شامل کریں۔ اُبلنے دیں۔ تین منٹ تک۔
اب اِس میں پتی ڈالیں، اور آنچ آدھ منٹ بعد ہلکی کر دیں اور چائے کو نہایت مدہم آنچ پر دَم پر رکھ دیں۔
اب آپ جو پئیں گے، وہ چائے ایسی ہو گی، جو شاید آپ کو پسند نہ آئے، مگر یہ پھیکی چائے مجھے تو بہت پسند ہے۔
کیوں بابا جی کیوں پسند نہ آئے گی، آپ پلانے والے بنیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے میں ٹوتھ پیسٹ بھی شامل کر نا چاہیے
پوست کا ڈوڈہ بھی شامل کر لیں
سوکھادھنیا بھی شامل کر لیں
اگر چائے میں کڑی پتہ اور زیرہ شامل کر لیا جائے تو اس میں چینی ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پھر آپ کہیں گے کہ اس کو لہسن کا بگھار بھی دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابن انشا نجانے کیوں یاد آ گئے ۔ ۔
کھٹا دہی، کھٹا دہی ،
میری کہانی جھوٹ تھی
کیوں جھوٹ کیوں تھی واہ واہ
سچا ہی سب قصہ مرا
:p:LOL::ROFLMAO:
ابن انشاء کیوں یاد آئے؟ کیا وہ بھی چائے کے رسیا تھے؟
مولانا ابو الکلام آزاد یاد آتے تو اور بات تھی کہ وہ چاہ کے رسیا تھے۔
 

ماہی احمد

لائبریرین
زبردست!!!
میرا تقریبا یہی طریقہ۔۔۔ بس جب پانی ابلنے رکھیں تب چھوٹی الائچی، سونف، بادیان کا پھول، دار چینی کا ننھا سا ٹکڑا شامل کر لیں۔۔۔ جب پانی ابلنے لگے تب پتی شامل کریں اور آگے یہی آپ کی ترکیب ساری۔۔۔۔۔ اس چائے کے بعد تو امی سارے گھر کی صفائی کروا لیں، کوئی مسئلہ نہیں۔۔۔۔ :love:
پہلے میں میٹھی چائے پیتی تھی۔۔۔ پھر پھیکی چائے کا تجربہ کیا۔۔۔۔ اور اب ایسے لگتا ہے کہ چینی ڈال کر تو انسان چائے کے ساتھ ظلم کرتا (اپنے ساتھ تو جو کرتا سو کرتا)..... سو اب میں سب کو یہ بتانا چاہتی کہ وہ جو ہوتا۔۔۔۔ کپ میں، شیرا سا۔۔۔ وہ چائے نہیں ہوتی۔۔۔ مذاق ہوتا آپ کے ساتھ مذاق!!!! :p
اس میں ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا بھی ڈال لیں۔۔۔ ادرک کے بھی بہت فوائد۔۔۔۔
بات مزاح کی طرف چلی گئی۔۔۔ مگر بات ہے یہ کہ یہ ترکیب (کچھ پلس مائنس، حسب ذائقہ) کے بعد مصالہ چائے کی ترکیب کہلاتی۔۔۔ اس میں ذائقہ اور ضرورت کے مطابق مصالہ جات ڈالے اور نکالے جا سکتے۔۔۔ میرےمطابق یہ ۶ کپ یا اس سے زیادہ کے لئیے ٹھیک رہتی کیونکہ ان کا ذائقہ بہت mild رکھنا ہوتا چائے میں۔۔۔۔ دو کپ یا ایک کے لئیے میں نے ان کو پاؤڈر فارم میں رکھا ہوا تھا۔۔۔۔
باقی رہی لوگوں کی بات تو لوگوں نے لگے ہاتھوں اپنے اپنے مزاج، طبیعت، ضرورت اور ذائقے کے مطابق بھنگ، خشک دھنیا، ٹوتھ پیسٹ اور اللہ جانے کیا کیا شامل کیا اپنی اپنی چائے میں۔۔۔۔ سب کی اپنی مرضی۔۔۔ کیا کہہ گئے ہیں شاعر
لوگوں کا کیا سمجھانے دو
ان کی اپنی مجبوری
چاہت میں کیا دنیا داری
عشق میں کیسی مجبوری

اسی کے ساتھ ماہی اجازت چاہتی ہے۔۔۔۔ اپنی اپنی چائے سے اس کے مطابق فیض اٹھائیے۔۔۔ اللہ نگہبان۔
:)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جی یہ سونف ہے۔۔۔ میرا کہنے کا مطلب تھا کہ سونف اور بادیان کے پھول دو الگ چیزیں ہیں، الگ پودوں کی پیداوار ہیں۔۔۔ انگریزی میں سونف کو anise seeds کہتے جبکہ بادیان کے پھول کو star anise کہتے۔۔۔ بعض اوقات ناموں کی مماثلت کہ وجہ سے چیزیں گڈ مڈ ہو جاتیں۔
بادیان کے پھول مختلف کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں ۔اور ان میں بالکل سونف کے جیسی ہی خوشبو آتی ہے ۔
اگر یہ سونف نہیں تو اس سے قریبی اور مشابہ و مماثل شئے ہے ۔ جیسے ایک ہی گروپ کے پودے اور جاندار ہوتے ہیں ۔
مثلاً ۔ گائے بھینس ۔
باقی حکیم حضرات جانیں ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
Star Anise..... اب اس کو اردو میں جو بھی کہتے ہیں۔۔۔ ہو سکتا میں غلط بول رہی ہوں۔۔۔ نہ کچھ سمجھ آئے تو دکان والے کو تصویر دکھا کر بولیں اس ڈیزائن کی چیز دے دو :ROFLMAO:
images
بالکل ۔ ۔ ۔ ہم بھی انہیں بادیان کے پھول ہی کہتے ہیں ۔ ۔ مگر ڈالتے بس بریانی میں ہیں ۔ ۔ :)
 

صابرہ امین

لائبریرین
اس طرح کی چائے سے بہتر ہے لانگ آئی لینڈ آئسڈ ٹی پی لیں
یہ اس کا انگریزی نام ہی تو ہے ۔ ۔ بس ابھی ابھی رکھا ہے ۔ ۔ :D:LOL::ROFLMAO:
اس کو پی کر بھی ہوش و خرد سے بیگانہ ہوا جا سکتا ہے ۔ ۔

نشہ بڑھتا ہے مصالحے جو مصالحوں میں ملیں
نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
 

صابرہ امین

لائبریرین
ہماری چھوٹی بیٹی جب بولنا سیکھ رہی تھی تو یہ طویل نظم اس کو کسی نے پوری یاد کرادی تھی کافی طویل ہے ۔ میں دوڑتا ہی دوڑتا ، جنگل سے بستی میں گیا ۔۔۔۔۔الخ :LOL:
آپ کو مزے کی بات بتاؤں کہ یہ کتاب "میں دوڑتا ہی دوڑتا" ہمارے بھائی کو ایک ریڈیو کے پروگرام میں گانے پر ملی تھی اور انھوں نے حسب معمول اترانا شروع کر دیا یعنی ایک بار دینے کے بعد صاف انکار کر دیا۔ ۔ ہمیں جیسے ہی موقع ملا ہم نے فٹا فٹ یاد کر لی ۔ ۔ آج بھی پکی یاد ہے ۔ ۔ :D:)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ابن انشاء کیوں یاد آئے؟ کیا وہ بھی چائے کے رسیا تھے؟
مولانا ابو الکلام آزاد یاد آتے تو اور بات تھی کہ وہ چاہ کے رسیا تھے۔
آپ کی طرح کی کہانیاں انہیں بھی آتی تھیں ۔ ۔ ۔ بس اس لیئے ۔ ۔ :D:p:ROFLMAO:
چائے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ ۔
 
Top