سیما علی

لائبریرین
t3J3Hu9_d.jpg

پنجاب میں بریانی غریب الدیار اور اجنبی ہے۔ اور خارجیوں سے ایسا ہی سلوک روا رکھا جاتا ہے
عبدالقیوم چوہدری صاحب کی نذر
 
سیما علی

لائبریرین
MfyFwRC_d.jpg

اے پروردگار ہم پر صبر کے دہانے کھول دے اور ہمیں (لڑائی میں) ثابت قدم رکھ اور (لشکر) کفار پر فتحیاب کر۔
خالد محمود چوہدری
 
صابرہ امین

لائبریرین
NpOeK9v_d.jpg

جو بھی جس لمحے جیت گیا ہم اس کو سکندر کہتے ہیں۔

صابرہ امین

ہائے اللہ کتنا اچھا لگا ۔ ۔ شکریہ ۔ ۔ ایک آدھ ہارٹ بیٹ مس بھی ہو گئ ۔ ۔ پہلے لگا کہ کہیں سنا ہے پھر یاد آیا کہ بھئ یہ تو اپنا ہی ہے ۔ ۔ :ROFLMAO::ROFLMAO:

اس بات کی ہم کو کیا پرواہ کہ لوگ کسے کیا کہتے ہیں
جو بھی جس لمحے جیت گیا ہم اس کو سکندر کہتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
cup.jpg

الله رب ذوالجلال سے دلی دعا ہے کہ وہ پاک ذات آپ کی اور ھماری زندگی میں اطمینان قلب کے ایسے دیئے روشن کرے جنکی روشنی کبھی مدھم نہ ہو ۔ ۔ ۔

آمین یا رب العالمین

سیما علی
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
cc.jpg

الله رب ذوالجلال سے دلی دعا ہے کہ وہ پاک ذات آپ کی اور ھماری زندگی میں اطمینان قلب کے ایسے دیئے روشن کرے جنکی روشنی کبھی مدھم نہ ہو ۔ ۔ ۔

آمین یا رب العمین

سیما علی
صابرہ جی !!!!!
جیتی رہیے پسند آیا آپکو شکریہ! دراصل ہم میں سے نہ کوئی نامور ادیب ہے نہ شاعر عام لوگ ہیں یعنیٰ مینگو آدمی جو کھل کر سامنے آتا ہے اپنی روز مرہ کی بات چیت میں ۔ہوسکتا کوئی اپنی تحاریر میں آپکو سمجھ میں نہ آرہا ہو!لیکن وہ جب آپس میں بات چیت کرتا ہے تو کھل کر سامنے آتا ہے ۔آپکو اچھا لگا بے حد شکریہ دراصل آپ اچھے ہیں تو اُس کے لئے سب اچھا ہے ۔ میرے والد ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ آئینہ ہمیں کس کی صورت دکھاتا ہے اپنی ،تو ہم جو کچھ لکھ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل وہ صرف دو سطریں ہی کیو ں نہ ہوں آپکی عکاس ہیں! میں آپ میں کسی کو نہیں جانتی ،اسی محفل کے طفیل جانا،لیکن آپ سب کو آپ کی لکھی سطروں میں روز دیکھتی ہوں۔اللہ سلامت رکھے شاد رہیے۔ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
سیما علی بہن اور صابرہ امین بٹیا، بھئی جو تحریر یا کمپوزنگ کی اغلاط ہوں، ان کو درست کر کے گرافکس میں استعمال کیا کریں۔ صابرہ کے 'سکند ر' کو تو بھلے ہی قبول کیا جا سکتا ہے( مگر میں اسے بھی قبول نہیں کرتا) لیکن 'رب العمین' تو قطعی قابل قبول نہیں
 
سر آپ نے بالکل درست فرمایا ،آئیندہ احتیاط کروں گی،غلطی تو غلطی ہے اورساتھ اصلاح بے حد ضروری ہے ۔
شکریہ
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
qcRxttq_d.jpg

غبارے لا سکتے ہیں، پھول پیش کر سکتے ہیں، تتلیاں، بھالو شتونگڑے یا اپنی مرضی سے کوئی سا تحفہ پیش کر سکتے ہیں۔

لاریب مرزا
 
سیما علی

لائبریرین
vH0fD3E_d.jpg

"ذلذلہ کے نقاسین": غالباً "زلزلہ کے نقصانات" لکھنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن عنوان میں املا کی غلطی نہ صرف فورم مہمانان کی نظروں میں فورم کا معیار پست کرتی ہے بلکہ بعد میں تلاش کر کے موضوع تک دوبار آنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔
ابن سعید
 
صابرہ امین

لائبریرین
سیما علی بہن اور صابرہ امین بٹیا، بھئی جو تحریر یا کمپوزنگ کی اغلاط ہوں، ان کو درست کر کے گرافکس میں استعمال کیا کریں۔ صابرہ کے 'سکند ر' کو تو بھلے ہی قبول کیا جا سکتا ہے( مگر میں اسے بھی قبول نہیں کرتا) لیکن 'رب العمین' تو قطعی قابل قبول نہیں

ہائے کاپی پیسٹ ۔ ۔ ہم نے جوں کا توں بے دھیانی میں چھاپ لیا ۔ ۔ کبھی کبھی یہ حماقت ہو جاتی ہے ۔ ۔ آئندہ "شدید" احتیاط ہو گی ۔ ۔ انشا اللہ ۔ ۔ شکریہ
 
سیما علی

لائبریرین
ہائے کاپی پیسٹ ۔ ۔ ہم نے جوں کا توں بے دھیانی میں چھاپ لیا ۔ ۔ کبھی کبھی یہ حماقت ہو جاتی ہے ۔ ۔ آئندہ "شدید" احتیاط ہو گی ۔ ۔ انشا اللہ ۔ ۔ شکریہ
ہم کاپی پیسٹ سے زیادہ لکھنے میں غلطیاں کرتےہیں ۔کیونکہ ٹھیک طرح اردو لکھنااردو محفل میں ہی شروع کیا ۔ اس سے پہلے تو رومن سے کام ہوجاتا تھا ۔۔۔ٹھیک کہا آپ نے شدید احتیاط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہم کاپی پیسٹ سے زیادہ لکھنے میں غلطیاں کرتےہیں ۔کیونکہ ٹھیک طرح اردو لکھنااردو محفل میں ہی شروع کیا ۔ اس سے پہلے تو رومن سے کام ہوجاتا تھا ۔۔۔ٹھیک کہا آپ نے شدید احتیاط۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بجا فرمایا آپ نے ۔ ۔ :) ہاں پر کاپی پیسٹ بھی آنکھیں کھول کر کرنا چاہیئے ۔ ۔ جی جی "شدید" :D
 
سیما علی

لائبریرین
بجا فرمایا آپ نے ۔ ۔ :) ہاں پر کاپی پیسٹ بھی آنکھیں کھول کر کرنا چاہیئے ۔ ۔ جی جی "شدید" :D
ورنہ ہماری خیر نہیں دوسری وارنگ نہیں ملنا چاہیے۔۔۔۔۔ورنہ تادم تحریر ہم پتھر کے ہو چکے ہیں :)
اردو ویب کے ایمو جی انتہائی بد صورت ہیں اور ہم ٹہرے حسنُ پرست۔۔۔۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ورنہ ہماری خیر نہیں دوسری وارنگ نہیں ملنا چاہیے۔۔۔۔۔ورنہ تادم تحریر ہم پتھر کے ہو چکے ہیں :)
اردو ویب کے ایمو جی انتہائی بد صورت ہیں اور ہم ٹہرے حسنُ پرست۔۔۔۔۔

بھئ اس "حسن پرستی" کی داد تو بنتی ہے ۔ ۔ :p:in-love::fingers-crossed::whistle::love::love::love:;);):grin::grin::grin::grin::grin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::pirate::pirate::pirate::pirate::laugh1::laugh1::laugh1::victory::victory::victory::victory:
 
Top