اردو محفل کا سکول

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔
ماوراء وہاں تو یہاں کی طرح بہانے بھی نہیں چلتے ہوں گے پتا نہیں وہاں کیا کر کے آتی ہو گی۔۔۔;)
ویسے میں انشا اللہ دعا کروں گی۔۔
بلکہ آپ سب کو چاہیے کہ میرے لیے ضرور دعا کریں میرا سخت وقت آنے والا ہے۔۔:( 3 دن لازمی سب مل کر میرے لیے دعا کریں پلیزززز۔۔۔کہ اللہ میرے لیے آسانی کرے اور جو بھی ہو میرے حق میں اچھا ہو۔۔۔آمین۔۔۔
وہاں بہانے نہیں چلتے۔۔۔پتہ ہے نا ضرورت ہے۔ اس لیے دل سے کر لیتی ہوں۔:grin:

لیکن تمھیں کیا ہوا ہے ؟؟ انشاءاللہ میں دعا کروں گی۔
 

سارا

محفلین
شکر ہے وہاں تو کرتی ہو۔۔۔;)
مجھے ہوا کچھ نہیں ہے۔۔البتہ کچھ ہونے کا امکان مستقبل میں موجود ہے۔۔:(۔بس اللہ سے دعا ہے جو بھی ہو اللہ میرے حق میں کرے آمین۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی جو کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے اور انسان ہے کہ نہیں سمجھتا۔
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
 

حسن علوی

محفلین
آج کا ہوم ورک:

حضرت لقمان نے فرمایا:

- جب خلقت کے پاس آؤ تو اپنی زبان کی حفاظت کرو۔

- مصائب سے مت گھبراؤ کیونکہ ستارے آسمان پر ہی چمکتے ہیں۔

- حکمت و دانائی مفلس کو بادشاہ بنا سکتی ھے۔

- جو بات تم اپنے دشمن سے پوشیدہ رکھنا چاہتے ہو اسے اپنے دوست سے بھی پوشیدہ رکھو۔
 

سارا

محفلین
اللہ تعالٰی جو کرتا ہے اچھا ہی کرتا ہے اور انسان ہے کہ نہیں سمجھتا۔
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

بالکل صحیح کہا آپ نے بھائی۔۔۔لیکن ہم نا شکرے سمجھتے نہیں ہے اور بس یہی چاہتے ہیں کہ جو بھی ہو ہماری مرضی سے ہو۔۔اور کسی کا دخل گوارا نہیں کرتے۔۔چاہے اپنی مرضی سے کیے گئے فیصلے سے نقصان ہی اٹھا لیں۔۔:(
 

ماوراء

محفلین
۔ براعظم افریقہ میں دنیا کی سب سے زیادہ زبانیں(تقریباً سات سو) بولی جاتی ہیں۔
۔سب سے تیز رفتار مکھی ڈریگن فلائی آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے، جس کی رفتار 55 میل فی گھنٹہ ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top