تعارف تعارف

السلام علیکم ، احباب! آپ نے تعارف کے لیے کہا، تو حضرات، میرا اصل نام علی مصطفی ہے، جبکہ قلمی نام اقرار مصطفی ہے، میں تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہائش پذیر ہوں۔گورنمنٹ کالج ساہیوال سے ایم۔اے۔اردو کیا۔پھر ایم۔ایڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا۔ آج کل پرائیویٹ کالج، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور اردو استاد اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں۔ میری پہلی غزل کی کتاب(اقرار) 2017 میں منظر عام پر آئی، حس پر احباب نے بڑی محبت سے نوازا۔ اس پر الفانوس غزل ایواڑ گجرانوالہ سے، پہلا ایوارڈ پھر بابا گرو نانک ایوارڈ ننکانہ صاحب سے، دوسرا ایوارڈ، نقیبی ایواڑ فیصل آباد سے، اور بزمِ انجم رومانی ایوارڈ ،لاہور سے ملا۔ (اقرار) سے ہی حمد ، نعت اور غزلوں کی لڑی آپ احباب کی نظر کر رہا ہوں۔
اب 2020 میں (درکار) کے نام سے دوسرا شعری مجموعہ منظر عام پہ آ چکا ہے۔
مختصر یہ کہ
وہ جس کو کہتی ہے اقرار مصطفی دنیا
وہی ہوں میں یہ تعارف ہے مختصر میرا
 
توقیر عالم

محفلین
محبت کرنے والی شخصیت عمدہ شاعر پیارا دوست بھائی اور بہت کمال کا انسان اقرار مصطفیٰ
سوچ رہا ہوں کیا لکھوں آپ کی محبت اور خلوص کو میرا سلام بہت ترقی کریں سلامت رہیں
 
محمد وارث

لائبریرین
اقرار بھائی درویش انسان ہیِں بڑی مشکل سے ان کو یہاں لایا ہوں فیسبک کی گہماگمی سے دور اس پرامن ادبی ماحول میں اللہ کرے ان کا دل لگ جائے
فیس بُک کے عادی شعراء کرام کا یہاں دل ویسے کم کم ہی لگتا ہے لیکن اگر باقاعدگی سے تشریف لاتے رہے تو امید ہے کہ یہاں بھی گھل مل جائیں گے۔
 
توقیر عالم

محفلین
فیس بُک کے عادی شعراء کرام کا یہاں دل ویسے کم کم ہی لگتا ہے لیکن اگر باقاعدگی سے تشریف لاتے رہے تو امید ہے کہ یہاں بھی گھل مل جائیں گے۔
فیسبک پر بھائی نے شاید سال میں چار سے پانچ شعر لکھے ہوں گے سماجے رابطے کی ویب سائٹس استعمال ہی نہیں کرتے
 
توقیر عالم

محفلین
فیس بُک کے عادی شعراء کرام کا یہاں دل ویسے کم کم ہی لگتا ہے لیکن اگر باقاعدگی سے تشریف لاتے رہے تو امید ہے کہ یہاں بھی گھل مل جائیں گے۔

نہی‍ں اقرار مصطفٰی بھائی فیسبک بہت ہی کم استعمال کرتے ہیں اس لیے کہا دعا ہے یہاں دل لگ جاے ملاقات تو رہے گی ان کا کلام نظر آتا رہے گا
 
آخری تدوین:
محبت کرنے والی شخصیت عمدہ شاعر پیارا دوست بھائی اور بہت کمال کا انسان اقرار مصطفیٰ
سوچ رہا ہوں کیا لکھوں آپ کی محبت اور خلوص کو میرا سلام بہت ترقی کریں سلامت رہیں
آپ کی اس محبت کے لیے سراپا سپاس ہوں
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
محترم آپ کے تعارف میں سب سے خوب صورت جو مجھے لگا ننکانہ صاحب، فیصل آباد، لاہور ہیں کیوں کہ ان سے میری گہری وابستگی رہی اور رہے گی۔ اللہ ان تینوں شہروں بلکہ پیارے پاکستان کو سلامت رکھیں تاقیامت رکھیں آمین۔
 
سید رافع

محفلین
وعلیکم السلام ورحمة اللہ و برکاتہ اقرار صاحب۔ آپکا تعارف پڑھ کر بےحد خوشی ہوئی۔ امید ہے کہ غزل کی کتاب(اقرار) سے کچھ شریک محفل فرمائیں گے۔ آپکی صحت و سلامتی کی دعا ہے۔
 
Top