حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
قرآن پاک کے بالکل شروع میں فرما دیا گیا ہے کہ یہ کتاب اللہ کی طرف سے متقین کیلئے ہدایت ہے۔ کچھ کم نہ زیادہ:
image.png

اس لئے قرآن کی آیات میں سے جدید سائنس، معیشت، معاشرت، سیاست، تاریخ و فلسفہ وغیرہ نکالنے والوں کو خود غور کرنا چاہئے کہ وہ کر کیا رہے ہیں۔ جس چیز کا قرآن خود دعویٰ نہیں کر رہا اسے آخر کیوں کتاب اللہ سے منسوب کیا جا رہا ہے؟ کل جو سائنس کہتی تھی وہ آج نہیں کہتی، اور آج جو سائنس کہتی ہے وہ کل نہیں کہے گی۔ تو کیا بدلتی سائنس کے ساتھ قرآنی آیات کے مطالب و تشریحات بھی تبدیل کرتے چلے جائیں گے؟ خدارا دین اسلام پر کچھ رحم کریں۔ اسے روحانیات تک محدود رکھیں۔ خوامخواہ مادی سائنس کے ساتھ جوڑ کر آپس میں گڈمڈ نہ کریں۔
مضحکہ خیز مقدمہ ہے۔ نفس مضمون کو دیکھیے کہ ایک عالم کی بات ہو رہی ہے۔ اس عالم کی جسے قرآن اور حدیث کی بابت علم حاصل تھا۔
 
سید رافع

محفلین
پھر تو آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ قرآن پاک کوئی سائنسی کتاب نہیں ہے۔ اس کے باوجود آپ نے سائنسی علم فلکیات سے متعلق ایک قرآنی آیت اوپر کوٹ کر دی ہے

قرآن کتاب ہدایت ہے۔ سائنس علم مشاہدہ ہے۔ ہدایت کی ابتداء مشاہدے سے ہی ہوتی ہے۔ سو قرآن میں سائنس جابجا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
مضحکہ خیز مقدمہ ہے۔ نفس مضمون کو دیکھیے کہ ایک عالم کی بات ہو رہی ہے۔ اس عالم کی جسے قرآن اور حدیث کی بابت علم حاصل تھا۔
ان کو بھی اس لڑی کے عنوان اور سیرسید نما مسلمانوں کے تحت دیکھیے اور ترقی فرمائیے۔
بھائی ان عالم صاحب نے بھی قرآنی آیات کا ہی حوالہ دے کر زمین کو ساکن ثابت کیا ہے۔ جبکہ دیگر علما کرام نے مختلف آیات کا حوالہ دے کر زمین کو گردشی ثابت کر دیا ہے:
image.png

یعنی ایک قرآن ہے۔ ایک ہی طرح کا ترجمہ ہے لیکن عالم دین اسے اپنی اپنی سمجھ کے مطابق تشریح کرکےمتضاد نتائج پر پہنچ رہے ہیں۔
سائنسی علوم اس طرح کام نہیں کرتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
قرآن میں سائنس جابجا ہے۔
پورے قرآن پاک میں اس بات کا کوئی ایک دعویٰ موجود نہیں ہے کہ کتاب اللہ میں مادی سائنسی علوم بھی شامل ہیں۔ پرانے وقتوں میں جو عظیم مسلمان سائنسدان تھے ان سب کی تصنیفات اپنی سائنسی تحقیق پر مبنی ہوتی تھی۔ جبکہ قرآنی آیات میں سے سائنس نکالنے کا سلسلہ مغربی جدید سائنس کی ترقیات کے جواب میں شروع ہوا۔ جب مسلمان سائنسی تحقیق کے میدان میں مغرب سے بہت پیچھے رہ گئے تھے۔
 
سید رافع

محفلین
آپ کا نقطہ نظر یہ ہے کہ اعلیٰ حضرت نے جانتے بوجھتے جھوٹ بولا؟؟؟؟
یعنی سر سید صاحب کے نظریات کا رد سچ بول کر اور مدلل دلائل دے کر نہیں کیا جاسکتا تھا؟؟؟؟ سیاسی طور پر مذہب کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹ بول کر ہی مقابلہ کرنا رہ گیا تھا؟؟؟؟؟

حکمت جھوٹ نہیں، سچ ہوتی ہے۔ جناب خضر کا موسیٰ علیہ السلام علیہ السلام کو تفصیلات نہ بتانا اور صبر کی تلقین کرنا، سیدنا یوسف کا ناپ کا پیالا چھپانا، دربار فرعون کے مومن مرد کا ایمان کو پوشیدہ رکھنا یہ سب جھوٹ نہیں حکمت مومن کی نشانیاں ہیں۔

ایمان اس طرح بچایا جارہا تھا؟؟؟؟؟ بڑے دلچسپ دلائل دیے ہیں آپ نے!!!!
آپ سے معلوم کرنے کا دل کر رہا ہے کہ جو اعلیٰ حضرت نے خدا کی شان میں گستاخیاں کی ہیں اس کے پیچھے آپ کے نزدیک کیا حکمت ہوگی؟؟؟؟
ذرا اس بارے میں بھی کچھ فرمائیے
propaganda & propaganda tools
اس پر بات اسی لڑی میں کرتے ہیں۔

آپ دجل کا مقابلہ جھوٹ بول کر اور وہ بھی مذہب کے نام پر جھوٹ بول کر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟؟؟؟ یہ صلاحیت آپ کو ہی مبارک ہو!!!!!
صلاحیت حکمت کی ہے جسے آپ جھوٹ سے تعبیر کر رہے ہیں۔

کیا مذہب کے نام پر جھوٹ بولنا واقعی آپ کے نزدیک پرمزاح ہے؟؟؟؟؟
حکمت سے ناآشنا لوگ حکیم پر صبر نہیں کر پاتے۔ یا تو تمسخر کرتے ہیں یا پھر سوال کرتے ہیں۔

ایک مشورہ ہے اور وہ بھی بالکل مفت!!!!! کبھی بھی کمزور بنیادوں پر جنگ لڑنے کی کوشش نہ کریں اور وہ بھی جانتے بوجھتے مذہب کے نام پر!!!! میرا ماننا ہے کہ ایسے افراد بہت بری طرح شکست سے دوچار ہوتے ہیں!!!!
آپ جنگ کی بات کر رہے ہیں، یہاں ھکمت و سلامتی کی باتیں ہو رہی ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
قرآن پاک کے بالکل شروع میں فرما دیا گیا ہے کہ یہ کتاب اللہ کی طرف سے متقین کیلئے ہدایت ہے۔ کچھ کم نہ زیادہ:
image.png

اس لئے قرآن کی آیات میں سے جدید سائنس، معیشت، معاشرت، سیاست، تاریخ و فلسفہ وغیرہ نکالنے والوں کو خود غور کرنا چاہئے کہ وہ کر کیا رہے ہیں۔ جس چیز کا قرآن خود دعویٰ نہیں کر رہا اسے آخر کیوں کتاب اللہ سے منسوب کیا جا رہا ہے؟ کل جو سائنس کہتی تھی وہ آج نہیں کہتی، اور آج جو سائنس کہتی ہے وہ کل نہیں کہے گی۔ تو کیا بدلتی سائنس کے ساتھ قرآنی آیات کے مطالب و تشریحات بھی تبدیل کرتے چلے جائیں گے؟ خدارا دین اسلام پر کچھ رحم کریں۔ اسے روحانیات تک محدود رکھیں۔ خوامخواہ مادی سائنس کے ساتھ جوڑ کر آپس میں گڈمڈ نہ کریں۔

صحیح فرمایا کہ متقین کے لیے ہدایت ہے۔ متقین سائنس (یا یوں کہہ لیں کہ عقلی و دنیاوی علم) کو اسکی اوقات یاد دلاتے رہتے ہیں۔
 
سید رافع

محفلین
پورے قرآن پاک میں اس بات کا کوئی ایک دعویٰ موجود نہیں ہے کہ کتاب اللہ میں مادی سائنسی علوم بھی شامل ہیں۔ پرانے وقتوں میں جو عظیم مسلمان سائنسدان تھے ان سب کی تصنیفات اپنی سائنسی تحقیق پر مبنی ہوتی تھی۔ جبکہ قرآنی آیات میں سے سائنس نکالنے کا سلسلہ مغربی جدید سائنس کی ترقیات کے جواب میں شروع ہوا۔ جب مسلمان سائنسی تحقیق کے میدان میں مغرب سے بہت پیچھے رہ گئے تھے۔

آپ لفظ سائنس کے قرآن میں متلاشی ہیں؟ حالانکہ مشاہدے کا تعلق ہے تو اونٹ کو دیکھنے سے لے کر کھجور کے درخت تک کی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔ سائنس مشاہدے کا نام ہے۔
 
اعلی حضرت نے تو شمالی ہواؤں کے بھی بانجھ ہونے کا بتایا تھا۔ کہ ان سے پانی نہیں برستا۔
کراچی میں کافر شمالی ہوائیں جانے کہاں سے گھٹا لاکر ہمیشہ برس جاتی ہیں۔ یہود و نصارٰی سے تو علاج نہیں کروایا ان ہواؤں نے؟ یہ تحقیق کرنا بہت ہی ضروری ہے۔
کیوں کہ اعلی حضرت سے غلطی ہونا قطعاً ناممکن ہے۔
 
سید رافع

محفلین
بھائی ان عالم صاحب نے بھی قرآنی آیات کا ہی حوالہ دے کر زمین کو ساکن ثابت کیا ہے۔ جبکہ دیگر علما کرام نے مختلف آیات کا حوالہ دے کر زمین کو گردشی ثابت کر دیا ہے:
image.png

یعنی ایک قرآن ہے۔ ایک ہی طرح کا ترجمہ ہے لیکن عالم دین اسے اپنی اپنی سمجھ کے مطابق تشریح کرکےمتضاد نتائج پر پہنچ رہے ہیں۔
سائنسی علوم اس طرح کام نہیں کرتے۔

یہی وجہ ہے کہ دماغ مقام ولایت اور مقام تجلیات و معرفت نہیں کہ تضاد کو سہار نہیں سکتا۔ ابھی اور کریں اس دشت کی سیاحی!
 
جاسم محمد

محفلین
سائنس مشاہدے کا نام ہے۔
فطرت کے مشاہدے کاNatural Philosophy یعنی فلسفہ فطرت احاطہ کرتا ہے۔ مگر یہ سائنس کیلئے کافی نہیں ہے۔ جدید سائنس مشاہدہ کے ساتھ ساتھ انگنت سائنسی تجربات سے ثابت ہونے والے شواہد پر مبنی ہے۔
image.png

What is the relationship between natural philosophy and science
 
آخری تدوین:
پورے قرآن پاک میں اس بات کا کوئی ایک دعویٰ موجود نہیں ہے کہ کتاب اللہ میں مادی سائنسی علوم بھی شامل ہیں۔ پرانے وقتوں میں جو عظیم مسلمان سائنسدان تھے ان سب کی تصنیفات اپنی سائنسی تحقیق پر مبنی ہوتی تھی۔ جبکہ قرآنی آیات میں سے سائنس نکالنے کا سلسلہ مغربی جدید سائنس کی ترقیات کے جواب میں شروع ہوا۔ جب مسلمان سائنسی تحقیق کے میدان میں مغرب سے بہت پیچھے رہ گئے تھے۔
پائین۔۔۔۔ نا گھبراؤ۔ :p
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کتاب مجھ سے پڑھی تو جا رہی ہے پر سمجھ ککھ بھی نہیں آ رہی۔ البتہ اعلیٰ حضرت سے عقیدت ہونے کے باوجود میں ان کے دعوی کو فی الحال ایک طرف رکھتے ہوئے کچھ عرصے کے لیے زمین کو ساکن مان رہا ہوں۔
چوہدری صاحب عقیدت مند تو ہم بھی ہیں، "اللہ کے فضل" سے ایک بریلوی گھرانے میں پیدا ہوا تھا اور بچپن میں جمعے کی نماز کا خاص اہتمام صرف اور صرف اعلیٰ حضرت کے مشہور و معروف و مقبول سلام کو با جماعت پڑھنے کے لیے کیا جاتا تھا۔

لیکن اندھی عقیدت کا کیا کیا جائے؟ ہم اہلِ سنت مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ انبیا و پیغمبر معصوم ہوتے ہیں یعنی غلطی نہیں کر سکتے، اہلِ تشیع اس میں چودہ معصومین کا اور اضافہ کر لیتے ہیں لیکن برصغیر میں تو لگتا ہے کہ ہر مولانا، ہر مولوی، ہر ملا ہی معصوم اور غلطی سے ماورا ہے۔ مجال ہے جو کسی کی غلطی مان لی جائے حالانکہ کسی کی غلطی ثابت ہو جانے سے اس کی عظمت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مثال کے طور پر ارسطو کے کتنے ہی نظریات غلط ثابت ہو چکے ہیں، وہ تو یہ بھی کہتا تھا کہ عورتوں کے دانت کم ہوتے ہیں، لیکن ان تمام غلطیوں کے باوجود اس کی عظمت میں کوئی فرق نہیں پڑا، لیکن یہاں کسی ایک شخص کی غلطی مان لینا گویا پورے اسلام کی توہین کر دینا ہے۔ اعلیٰ حضرت سے اگر کوئی سائنسی غلطی ہو گئی ہے تو اس کو مان لینے سے اعلیٰ حضرت کی عظمت پر کچھ فرق نہیں پڑتا لیکن اس غلطی کے کھوکھلے اور مضحکہ خیز دفاع سے لوگ اپنی اور اپنے ممدوح کی جگ ہنسائی ضرور کرواتے ہیں۔
 
عرفان سعید

بہت عمدہ بات کہی۔
بڑے لوگوں کو انسان کے مقام پر رکھ کر ان کی عظمت کا اعتراف کرنے اور بیک وقت ان کی غلطیوں کی نشاندہی کرنے سے ان کے مقام پر کوئی حرف نہیں آتا۔ اندھی شخصیت پرستی صرف علمی جمود پیدا کرتی ہے۔
یہاں امام مالک کا وہ قول یاد آگیا کہ جب جناب امام نے مسجدِ نبوی میں روضۂ رسولﷺ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ صرف اس قبر میں مدفون ہستی سے کوئی خطا نہیں ہوسکتی، باقی ہر انسان سے علمی غلطی ہوتی ہے۔ میری بات کو عقل کی روشی میں سمجھو اور میری کسی بات کو رسولﷺ کے مخالف پاؤ تو اسے اٹھا کے دیوار سے دے مارو۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top