کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

فاخر رضا

محفلین
آج دوپہر پولیس والوں نے روکا کہ آگے فوج لگی ہے وہ ماریں گے وہاں نہ جاؤ. خیر کارڈ دکھا کر نکلا. آگے کئی جگہ فوج والے کھڑے. تھے. جب آخری موڑ پر پہنچا تو وہاں فوج کھڑی تھی اور مسجد سے بہت سے لوگ نماز ظہر پڑھ کر اطمینان سے باہر آرہے تھے.
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائیندہ باد
 

عباس اعوان

محفلین
برلن، جرمنی
13 مارچ سے 6 اپریل تک سکولز وغیرہ بندہیں۔ روزمرہ کی اشیاء خریدنے کے لیے سپر مارکٹس کھلی ہیں، ضرورت کی تمام اشیاء خریدی جا سکتی ہیں، ریسٹورنٹس وغیرہ بھی کھلے ہیں۔ دیگر دکانیں مثلاً جوتوں وغیرہ کی دکانیں بند ہیں۔
یورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں جرمنی کی عوام کا رویہ نسبتاً غیر سنجیدہ ہے، برلن میں بہت سے لوگ باہر گھومتے پھرتے نظرآتے ہیں، آفتابی دن ہونےکی وجہ سے لوگ پارکس وغیرہ میں دھوپ لگوانے کے لیے بھی جمع ہوئے۔
میں 11 مارچ سے گھر پر ہی محدود ہوں، صرف 2 دفعہ کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لیے باہر نکلا۔16 مارچ سے کمپنی نے آفس آ کر کام کرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
17 مارچ کو فیصلہ ہوا کہ یورپ کے بارڈر بند کر دیے جائیں، لہٰذا اب غیر رہائشیوں کو یورپ میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔
 
تقریباً 6 بجے میڈیکل سٹور جانا ہوا تو تمام مارکیٹس بند اور ہو کا عالم تھا۔ صرف بیکریز اور میڈیکل سٹورز کھلے ہوئے تھے۔
پی ڈبلیو ڈی کی حد تک تو لاک ڈاؤن نظر آ رہا ہے۔
ہماری مسجد میں بزرگوں اور بیماروں سے گھر نماز پڑھنے کی درخواست اور بچوں کو مسجد لانے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
آج راشن تقسیم کرنے والوں نے خوب رش لگایا ہوا تھا
پولیس والوں نے مار کر بھگایا
ایک جگہ سزائیں مل رہی تھیں.
یہ حال ہے نارتھ ناظم آباد کیو بلاک کراچی. میرے پاس دونوں کی وڈیوز ہیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہماری مسجد میں بزرگوں اور بیماروں سے گھر نماز پڑھنے کی درخواست اور بچوں کو مسجد لانے کی ممانعت کر دی گئی ہے۔
عام لوگوں کو قائل نہیں کیا جارہا کہ فی الحال گھر ہی میں نمازیں پڑھ لیں ، کیوں کہ قائل کرنے والے خود ہی دراصل قائل نہیں ۔ انہیں سمجھانا چاہیئے کہ اس وبا سے نمٹنے کے بعد مساجد میں اس عارضی غیر حاضری کی کسر نماز کی مزید اچھی اور بہتر پابندی سے پوری کی جاسکتی ہے ۔ خدا غالب اور قادر ہونے کے ساتھ واقف احوال اور علام الغیوب بھی تو ہے ۔کاش نازک صورت حال کو سمجھا جائے ۔
 
آخری تدوین:

عرفان سعید

محفلین
عام لوگوں کو قائل نہیں کیا جارہا کہ گھر ہی میں نمازیں پڑھ لیں ، کیوں کہ قائل کرنے والے خود ہی دراصل قائل نہیں ۔ انہیں سمجھانا چاہیئے کہ اس وبا سے نمٹنے کے بعد مساجد میں اس عارضی غیر حاضری کی کسر نماز کی مزید اچھی اور بہتر پابندی سے پوری کی جاسکتی ہے ۔ خدا غالب اور قادر ہونے کے ساتھ واقف احوال اور علام الغیوب بھی تو ہے ۔کاش نازک صورت حال کو سمجھا جائے ۔
"انما الاعمال بالنیات" کی روح کو ٹھیک سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے اس وبائی صورت حال میں میرا سطحی سا مشاہدہ یہ ہے کہ جمہوریت والے ممالک کو حالات کنٹرول کرنے میں زیادہ مشکل کا سامنا ہے۔ :)
ڈنڈا پیر ہے۔
نام نہاد جمہوریتوں میں واقعی مشکلات ہیں۔ البتہ جہاں جہاں جمہور کا اقتدار میں حصہ ہے وہاں کی عوام اپنی منتخب کردہ حکومتوں کے احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ اور وہ بھی بغیر کسی ڈنڈا پیر کے :)
 

جاسم محمد

محفلین
عام لوگوں کو قائل نہیں کیا جارہا کہ فی الحال گھر ہی میں نمازیں پڑھ لیں ، کیوں کہ قائل کرنے والے خود ہی دراصل قائل نہیں ۔
سرکاری احکامات پر عمل داری سے قبل مذہبی لیڈشپ کی طرف دیکھنا ہی ایک غلط عوامی رویہ کی عکاس ہے۔ بجائے اس کے کہ عوام مساجد سے ناغہ کر کے ان مولوی صاحبان کو گھر میں رہنے کی ترغیب دے۔ یہ الٹا ان کے پیچھے چل کر اجتماعی نمازیں ادا کرنے میں مصروف ہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
کل سعودی مملکت میں کرونا وائرس کے سبب پہلی موت کی اطلاع سامنے آئی ۔ یہ ایک 51 سالہ افغانی شخص کی تھی جو مدینہ منورہ شہر میں واقع ہوئی ۔اس کے علاوہ کل ہی کے دن 205 کیس نئے بھی سامنے آئے جو تعداد میں ایک دن کی ابھی تک سب سے بڑی اطلاع ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
نام نہاد جمہوریتوں میں واقعی مشکلات ہیں۔ البتہ جہاں جہاں جمہور کا اقتدار میں حصہ ہے وہاں کی عوام اپنی منتخب کردہ حکومتوں کے احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ اور وہ بھی بغیر کسی ڈنڈا پیر کے :)
یہ بات درست ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
ہیلسنکی کی ویران گلیاں اور پلے گراؤنڈ

e2d55934-6a72-11ea-9de8-4adc9756b5c3_1320x770_123858.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
صوابی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض
اگر چہ ابھی ایک ہی ہے لیکن یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے جیسا کہ آپ نے کسی حالیہ مراسلے میں دعوتوں کو ذکر کیا تھا ، اس معاملے میں اگر آپ عام لوگوں کو آگاہ اور ایجوکیٹ کرنے میں کوئی کردار ادا کر سکیں تو یہ ایک بہت نیک کام ہوگا۔
 
چیچہ وطنی
پہلا فرق تب محسوس ہوا جب ڈیڑھ ماہ بعد ویک اینڈ پر گھر آئی اور امی نے گلے لگانے کی بجائے اس کو ملتوی کر دیا۔ طلبا کو چھٹیاں ہوئی تھیں مگر ریسرچرز کو چھٹیاں نہیں تھیں اس لیے دو تین روز کے لیے مختصر سے سامان کے ساتھ آئی تھی مگر مکمل لاک ڈاؤن کے باعث اچانک سب کچھ بند ہو گیا۔ چھوٹے بھائی کے ہاسٹل کو تو ایرانی زائرین کے لیے قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گھر میں خوراک وغیرہ جمع کر کے باہر نکلنے کا مزید سوال نہیں۔ تاہم دادا ابو کی طبیعت کی وجہ سے انہیں اور ابو کو جانا پڑا تو ہسپتال کے دروازے پر داخلے سے قبل سکریننگ ہوئی اور پھر جانے دیا گیا۔ یہ سب لکھتے لکھتے خیال آیا کہ یہاں اس عالمی مسئلے سے متعلق مختلف شہروں اور ملکوں کی خبریں آ رہی ہیں، کیا ہم سب محفلین اس موقع پر مل کرسوشل ورک بھی کر سکتے ہیں؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا ہم سب محفلین اس موقع پر مل کرسوشل ورک بھی کر سکتے ہیں؟
کم از کم محفلین کو اپنے حلقہ احباب و متعلقین میں آگاہی پھیلانے اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا کام تو خوب اچھی طرح کرنا چاہیئے اور اسے اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیئے ۔ باقی اگر مواقع ہوں تو اور خدمات میں بھی شریک ہوا جا سکتا ہے ۔
 
یہ سب لکھتے لکھتے خیال آیا کہ یہاں اس عالمی مسئلے سے متعلق مختلف شہروں اور ملکوں کی خبریں آ رہی ہیں، کیا ہم سب محفلین اس موقع پر مل کرسوشل ورک بھی کر سکتے ہیں؟
اس وقت سب سے بہتر سوشل ورک یہی ہے کہ خود کو محدود کر لیا جائے۔ اور اپنے قریب کم آمدنی والے افراد کی جس حد تک ہو سکے، مدد کی جائے۔
 
اس وقت سب سے بہتر سوشل ورک یہی ہے کہ خود کو محدود کر لیا جائے۔ اور اپنے قریب کم آمدنی والے افراد کی جس حد تک ہو سکے، مدد کی جائے۔
اپنے دوست، احباب، رشتہ داروں میں موجود مخیر حضرات سے فنڈ لے کر اپنی استطاعت کے مطابق یہ کام کیا جا سکتا ہے۔
 
Top