کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

اے خان

محفلین
صوابی کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے. انتظامیہ کوشش کررہی ہے لیکن عوام ساتھ نہیں دے رہے. سوشل ڈسٹنس کا تصور تک نہیں. انتظامیہ اب سختی شروع کررہی ہے. کل ایک شادی کی تقریب پر چھاپا مارا گیا. دیگوں میں مٹی ڈال کر شادی کی تقریب روک دی گئی. صوابی میں ابھی تک دو مشتبہ مریض ہیں. لیکن جیسے لوگ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں شاید تعداد میں اضافہ ہوجائے.
 

فرقان احمد

محفلین
سوشل ڈسٹنس کا تصور تک نہیں
اب سوشل ڈسٹنسنگ کی نہیں، فزیکل ڈسٹنسنگ کی اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے اور یہی بہتر ہے۔ سوشل میڈیا سے رابطہ قائم رہے اور فزیکل ڈسٹنس یا جسمانی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
سیالکوٹ میں اسکول، کالجز ، عوامی جگہیں، پارکس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، دکانیں وغیرہ تو حکومت نے بند کر رکھی تھیں، آج سے 14 دن کے لیے تمام فیکٹریاں بھی بند ہو رہی ہیں۔
 

آورکزئی

محفلین
کوئی کررفیو وغیرہ بھی ہے یا محض ادارے بند ہیں ؟

کوئی کرفیو نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ بعض سٹیٹس میں ڈرون سے ورننگ دیتے ہیں کہ اکھٹے نہیں ہونا۔۔۔ علانات کرتے رہتے ہیں کہ اپنے گھروں میں رہو۔۔
باقی یہاں کے جو لوکل ہیں وہ اپنے زعماء کے بڑے تابعدار ہیں۔۔۔ باہر نہیں نکلتے۔۔۔۔۔
دبئی وغیرہ میں پولیس پٹرولز علانات کرتے رہتے ہیں کہ اپنے گھر میں رہو۔۔۔۔ بلا ضرورت کے نہیں نکلو۔۔۔۔۔۔۔
 

آورکزئی

محفلین
باقی یہاں کا قانون بہت سخت ہے جب کہا جائے کہ فلاناں فلاناں کام بند تو اس کا مطلب بند۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں تو مکمل بند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عرفان سعید

محفلین

سید عاطف علی

لائبریرین
آج ہی پتہ چلا کہ یہاں ملک میں مقامی بینکوں میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ ایک بینک سے دوسری بینک کے اکاؤنٹ میں آنلائن پیسے بھیجنے کی انٹربینک فیس جو چند ریال تھی ہٹا لی گئی ہے ۔
 

عرفان سعید

محفلین
آج بارہ دنوں بعد کچھ کام نمٹانے کے لیے آفس آنا ضروری تھا۔ ایک ہُو کا عالم ہے۔ 50 آفسز کی کوریڈور میں صرف چھ لوگ۔

اپنے مینجر سے سلام دعا ہوئی۔ تقریبا 12 سے 15 فٹ کے فاصلے سے بات کی، وہ بھی دفتر سے باہر کھڑے ہو کر تھوڑے سے کھلے ہوئے شیشے کے دروازے کے پیچھے سے۔
 
Top