کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

سید رافع

محفلین
لاک ڈاون کی وجہ سے کراچی میں دکانیں بند ہیں۔ سڑکوں پر اندھیرا ہے۔ چھ بجے تک پروژن کی دکانیں کھلی ہیں۔
 

سید رافع

محفلین
کرونا کی وجہ سے پنسار میڈیکل اور دودھ کی دکانیں کراچی میں چھ بجے تک کھلی۔ خواتین کے دوپٹوں کے پیکو کی دکانیں شٹر ڈوان کر کے فل اندر کام ہورہا ہے۔ دو ۵ سال کے بچے بند دکانوں کے آگے دو دو سو روپے میں گاہگ کو پکڑنے کے لیے بیٹھائے ہوئے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
جدہ سے آئے 3 کورونا مریض کراچی ایئرپورٹ پر رُل گئے

MAY 14, 2021

کراچی ایئرپورٹ پر جدہ سے آئے کورونا وائرس کے 3 مریضوں کو کئی گھنٹوں بعد بھی قرنطینہ سینٹر منتقل نہیں کیا جاسکا۔

جدہ سے آئے تینوں کورونا وائرس کے مریض کراچی ایئرپورٹ پر رل گئے، گزشتہ کئی گھنٹوں سے اُنہیں کسی نے قرنطینہ سینیٹر منتقل کیا اور نہ ہی خیر خبر لی۔

ذرائع کے مطابق جدہ سے صبح آٹھ بجے سے 229 مسافر فلائٹ نمبر ایس وی 700 سے 229 مسافر کراچی پہنچے، جس میں سے3 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔



ذرائع کے مطابق 22 سالہ عبداللّٰہ، 32 سالہ ابوذر اور 45 سالہ عارف حسین تاحال کراچی ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب قائم وفاقی حکومت کا قرنطینہ سینٹر 15 بستروں پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بھر چکا ہے، اس لئے مسافروں کو منتقل نہیں کیا جاسکا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے مسافروں کے لئے کوئی قرنطینہ سینٹر نہیں بنایا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے 5 مئی سے 30 مئی تک بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان پہنچنے پر کورونا کا ٹیسٹ کرنے کے لازمی احکامات جاری کئے ہیں۔
جدہ سے آئے 3 کورونا مریض کراچی ایئرپورٹ پر رُل گئے
 

ابن توقیر

محفلین
جدہ سے آئے تینوں کورونا وائرس کے مریض کراچی ایئرپورٹ پر رل گئے، گزشتہ کئی گھنٹوں سے اُنہیں کسی نے قرنطینہ سینیٹر منتقل کیا اور نہ ہی خیر خبر لی
انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے اسی طرح کی نالائقی ہوگی تو مریض مزید بے وقوفی کرتے ہوئے چھپ چھپا کر "کھسک" جائیں گے۔قوم پہلے ہی اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے اوپر سے انتظامیہ بھی لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہے۔
 
Top