کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

سید عاطف علی

لائبریرین
اپنے علم میں اضافے کے لیے پوچھ رہا ہوں:
کیا مذکورہ متن میں 'برآمد' کی جگہ 'ضبط' یا 'بازیاب' کے الفاظ موزوں نہ ہوں گے؟ سیاق و سباق واضح نہ ہو تو بادی النظر میں لفظ 'برآمد'، پڑھ لگتا ہے کہ ایکسپورٹ کی بات ہو رہی ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔
صدفیصد متفق مع واجب شکریہ ۔ اپنی ناقص ترجمانی اور عجز بیان پر نادم بھی ہوں ۔ آپ کی رائے میرے لیے مثل روشنی ہے۔۔۔
 

عدنان عمر

محفلین
صدفیصد متفق مع واجب شکریہ ۔ اپنی ناقص ترجمانی اور عجز بیان پر نادم بھی ہوں ۔ آپ کی رائے میرے لیے مثل روشنی ہے۔۔۔
سر جی شرمندہ نہ کریں، کہاں آپ راجہ بھوج، کہاں میں گنگو تیلی۔ یہ تو آپ کی ذرہ نوازی اور عنایتِ خسروانہ ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین

آورکزئی

محفلین
اپنے علم میں اضافے کے لیے پوچھ رہا ہوں:
کیا مذکورہ متن میں 'برآمد' کی جگہ 'ضبط' یا 'بازیاب' کے الفاظ موزوں نہ ہوں گے؟ سیاق و سباق واضح نہ ہو تو بادی النظر میں لفظ 'برآمد'، پڑھ کر لگتا ہے کہ ایکسپورٹ کی بات ہو رہی ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔

ساتھ ساتھ میں جن سے برآمد کیا گیا ہے وہ کون لوگ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
 

زیک

مسافر
جارجیا کے سکول جو 31 مارچ تک کے لئے بند کئے گئے تھے وہ اب 24 اپریل تک بند رہیں گے۔ آن لائن کلاسیں اس دوران جاری رہیں گی
 

سید عاطف علی

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
سر جی شرمندہ نہ کریں، کہاں آپ راجہ بھوج، کہاں میں گنگو تیلی۔ یہ تو آپ کی ذرہ نوازی اور عنایتِ خسروانہ ہے۔
حق صداقت کی شمشیر شاہوں اور گداؤں کی گردن کا فرق نہیں دیکھتی ۔ اس کے نزدیک راجا بھوج ہو یا گنگو تیلی سب برابر ہیں ۔
 

ابن توقیر

محفلین
یہاں اٹک میں انتظامیہ کافی متحرک ہے مگر لوگوں کی اکثریت عام پاکستانیوں کی طرح ابھی تک اس وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔افسوسناک بات یہ تھی کہ کھیلیوں کے میدان تک آباد نظر آتے تھے۔انتظامیہ کے ساتھ مل کر کچھ صحافی حضرات بھی آگاہی اور بیداری شعور وغیرہ کی مہم چلا رہے ہیں جس کے کچھ مثبت نتائج آنے لگے ہیں مگر دعا ہے کہ دیر نہ ہوئی ہو۔
لوگوں کو لاک ڈاؤن کے لیے کافی قائل کیا مگر اب بے بس ہوئے خود بھی مکمل طور پر گھر میں بند ہوں۔ضرورت کا کچھ سامان یا ہسپتال تک جانا ہو تو باہر نکلتے ہیں۔
پنڈی گھیب تحصیل سے ایک کیس پوزیٹو رپورٹ ہوا تھا اس کے بعد سے انتظامیہ بے چاری اپنی جانوں کو داؤ پر لگائے ڈنڈے لیے لوگوں کو گھر بٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر فیس بک وغیرہ پر لائیو وڈیوز میں عوام کے کارنامے دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔
کوشش ہے کہ اپنے حصے کا کچھ دیا جلا سکوں اب دیکھیں کہ شاید کچھ راستہ نکل آئے اور کچھ اچھا کرسکوں۔
 

جاسم محمد

محفلین
33 لاکھ امریکیوں نے پچھلے ہفتے unemployment benefits شروع کرنے کے لئے اپلائی کیا۔ یہ نہ صرف ریکارڈ ہے بلکہ تباہ کن ریکارڈ کہ پچھلے ریکارڈ سے چار گنا زیادہ

Unemployment claims soared to 3.3 million last week, most in history - CNN
دوسری جنگ عظیم کے بعد ناروے میں بھی سب سے زیادہ بے روزگار اب ہوئے ہیں۔ واقعی اس وبا کے آگے ایک بہت بڑا عالمی معاشی طوفان آ رہا ہے۔
 
Top