کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

سید عاطف علی

لائبریرین
اس دھاگے میں کرونا وائرس سے متعلق آپ کے شہر یا علاقے کی اہم اطلاعات اور اپڈیٹ شامل کی جائیں ۔
آج پیر کے دن سے ملک بھر میں شام سات بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ شاہراہوں پر ہو کا عالم طاری ہے ۔ یقین نہیں آتا کہ یہ شہر ریاض ہی ہے ۔
اس سے چند ہی روز قبل مساجد میں جماعت پر پابندی عائد کی گئی تھی جس میں جمعہ کا اجتماع بھی شامل تھا ۔ تب سے اذان باقاعدہ ہوتی ہے لیکن حی علی الصلاۃ کے بجائے الصلاۃ فی رحالکم یا الصلاۃ فی بیوتکم (یعنی جہاں ہوں وہیں نماز ادا کریں یا گھروں پر ہی) وغیرہ کے کلمات ادا کیے جارہے ہیں ۔
مشہور اور انتہائی مصروف شاہراہ ۔ ملک فہد کازوے ایک کا منظر یہ سڑک شمال کی طرف سے مغرب کی جانب مڑ کر کئی شہروں سے ہوتی مدینہ منورہ جاتی ہے ۔

2025261-1527843602.jpg

فاخر رضا

محفلین
صبح اسپتال گیا اور شام کو واپسی
مجھے بچپن میں کرفیو یاد ہے. ضیاء کے دور میں. ویسا ہی تھا. شام کو پھل وغیرہ مل رہے تھے اور گوشت سبزی بھی. مگر رش نہیں تھا
پیٹرول پمپ پر لوگ تبلیغ میں مصروف تھے. بیس پچیس کے قریب، بالکل قریب قریب
 
زیک

مسافر
اٹلانٹا
سکول بند ہوئے دو ہفتے ہونے والے ہیں۔ پچھلے ہفتے سے آن لائن سکول چل رہے ہیں۔ جم، سینما، پارک بند ہو چکے۔ ریستوران صرف ٹیک آؤٹ اور ڈیلیوری کر رہے ہیں وہاں بیٹھ کر نہیں کھا سکتے
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
سکول بند ہوئے دو ہفتے ہونے والے ہیں۔ پچھلے ہفتے سے آن لائن سکول چل رہے ہیں۔ جم، سینما، پارک بند ہو چکے۔ ریستوران صرف ٹیک آؤٹ اور ڈیلیوری کر رہے ہیں وہاں بیٹھ کر نہیں کھا سکتے
ناروے میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے :(
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سکول بند ہوئے دو ہفتے ہونے والے ہیں۔ پچھلے ہفتے سے آن لائن سکول چل رہے ہیں۔ جم، سینما، پارک بند ہو چکے۔ ریستوران صرف ٹیک آؤٹ اور ڈیلیوری کر رہے ہیں وہاں بیٹھ کر نہیں کھا سکتے
یہاں بھی بعینہ یہی صورت حال ہے شاید تیسرا ہفتہ شروع ہوچکا اسکولوں کو ۔
میں گزشتہ ہفتے منیجر کی ہدایت کے مطابق گھر پر سے کام کرتا رہا اور اس ہفتے دفتر جاکر کر رہا ہوں ۔
اس کرفیو کی مخالفت میں پہلی مرتبہ دس ہزار ریال کا جرمانہ ہے دوسری مرتبہ بیس دن قید بھی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
ہیلسنکی:
بچے ڈیڑھ ہفتے سے سکول نہیں جا رہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے آن لائن کلاسز چل رہی ہیں۔
مجھے آفس گئے گیارہ دن ہو گئے ہیں۔ ریموٹ آفس چل رہا ہے۔ دس دن پہلے فوڈ سٹاک اکٹھا کیا تھا۔ اس کے علاوہ مارکیٹ جانا نہیں ہوا۔ آوٹ ڈور ڈائننگ گرچہ ٹیک اوے ہی کیوں نہ ہو گھر میں سختی سے منع ہے۔
 
آخری تدوین:

عدنان عمر

محفلین
اس کرفیو کی مخالفت میں پہلی مرتبہ دس ہزار ریال کا جرمانہ ہے دوسری مرتبہ بیس دن قید بھی ہے۔
شاہ جی! آپ کے لیے تو قید بھی ثمر آور ثابت ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ بیس دن بعد آپ نئے دیوان یا کسی نثر پارے کا مسودہ لیے باہر آئیں۔:)
 
زیک

مسافر
پہلے ایک ہفتہ اپنے initiative پر گھر سے کام کیا۔ پچھلے ہفتے سے سب کو جو گھر سے کام کر سکتے ہیں یہی کہا گیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پہلے ایک ہفتہ اپنے initiative پر گھر سے کام کیا۔ پچھلے ہفتے سے سب کو جو گھر سے کام کر سکتے ہیں یہی کہا گیا ہے۔
امریکہ میں سُنا ہے اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی سخت معاشی بحران آنے والا ہے۔ اللہ آپ سب امریکیوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
 
عرفان سعید

محفلین
آج دن میں بیٹے کی آن لائن کلاس چل رہی تھی۔ ساتھ والے کمرے میں بیٹی پڑھنے میں مصروف تھی۔ بیگم بارعب آواز سے دونوں کو کنٹرول کرنے میں مصروف تھیں۔ اسی ٹائم پر مجھے اپنی ٹیم میٹنگ کنڈکٹ کرنا تھی۔ مجبورا واشنگ روم میں واشنگ مشین کو کمپیوٹر ڈیسک بنا کر میٹنگ کرنا پڑی۔
 
Top