یہ تصویر آج کل سوشل میڈیا پر گردش میں ہے۔ اگر یہ درست ہے تو ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں کتنی "غربت" ہے کہ حکومتوں کے اعلیٰ افسران بھی مساکین کے لیے شروع کی گئی "بے نظیر انکم سپورٹ" سے وظیفے لینے پر مجبور ہیں!

81662691_2552552788205715_2090486897951375360_n.jpg
یہ گوشوارہ ٹھیک ہی ہو گا۔ لیکن ایک ایسا پہلو جو یہاں نظر انداز کیا گیا اور جس کے بارے میں کچھ ذاتی مقامی سطح کی معلومات میرے پاس موجود ہیں وہ ضرور شراکت کروں گا۔

میں اپنے اردگرد کے علاقے میں کچھ ایسی بیوہ خواتین کو جانتا ہوں جن کے پاس شناختی کارڈ سرے سے ہی موجود نہیں تھا۔ خاوند فوت ہو گیا تو نا بچوں کا ب فارم تھا نا اپنا شناختی کارڈ۔ بغیر شناخت کی ان خواتین اور بچوں میں سے کچھ کے تو کسی نا کسی طرح کارڈز بن گئے لیکن بہت سے محروم بھی رہے۔

جب یہ سکیم نئی نئی شروع ہوئی تو یہ بغیر شناختی کارڈ والی خواتین حقدار تو تھیں لیکن کارڈ نا ہونے کی وجہ سے اس سکیم سے فائدہ نہ اٹھا سکتی تھیں۔ ایسے میں کچھ افسران اورسیاسی لوگوں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے انھیں اپنی بیگمات یا ایسے قریبی عزیز خواتین جو بیوہ یا مطلقہ تھیں کے ناموں پر کارڈ بنوا دئیے۔ جو وہ بیوہ خواتین خود ہی استعمال کرتیں تھیں۔ گو یہ طریقہ کار غلط تھا لیکن ان کا مقصد ان بغیر شناختی کارڈ والی خواتین کی مدد کرنا ہی تھا۔ اس گوشوارے کا مزید باریک بینی سے جائزہ لیا جائے تو خصوصاً بلوچستان اور دیگر پسماندہ علاقوں میں نظر آنے والے بڑے ہندسے زیادہ نہیں تو 40 سے 50 فیصد تک کم ہو جائیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین

اگر یہ درست ہے تو اس حکومت کے خلاف ایک نیا طوفان کھڑا ہونے والا ہے کہ کرپشن، بدعنوانی پکڑنے کے چکر میں بہت سے مستحقین کے نام لسٹ سے خارج کر دئے :)
 
جاسمن

لائبریرین
یہ تصویر آج کل سوشل میڈیا پر گردش میں ہے۔ اگر یہ درست ہے تو ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں کتنی "غربت" ہے کہ حکومتوں کے اعلیٰ افسران بھی مساکین کے لیے شروع کی گئی "بے نظیر انکم سپورٹ" سے وظیفے لینے پر مجبور ہیں!

81662691_2552552788205715_2090486897951375360_n.jpg

اپنے ارد گرد بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہیں کہ جو مالی لحاظ سے مضبوط ہیں لیکن یہ وظیفہ لے رہے ہیں۔
اگر ایسے لوگوں کی تعداد بھی شامل ہوجائے تو اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والے مستحق افراد کی تعداد کم ہو جائے گی۔
 
سید عمران

محفلین
سرورق مکمل طور پر شاعری کی زد میں!!!
Untitled.jpg

جن لوگوں نے شاعری کے زمروں کو نظر انداز کر رکھا ہے انہیں سرورق پر کیا نظر آرہا ہوگا؟؟؟
 
اعترافِ شکست
٭
دفتر سے واپس آیا
تازہ دم ہو کر پڑھنے کے لیے کتاب اٹھائی
خیال آیا کہ ساتھ مونگ پھلی بھی ہو جائے
پلیٹ میں کچھ مونگ پھلی نکال لی
کتاب جھولی میں رکھی
مونگ پھلی سائڈ ٹیبل پر رکھی
اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا
مونگ پھلی ختم ہونے کے بعد ہی جھولی میں رکھی کتاب پر نظر پڑی
 
عرفان سعید

کتاب سے مونگ پھلی کے چھلکے اٹھا لیجیے گا۔
اچھا کیا جو کتاب پکڑ لی۔ ورنہ چھلکے بستر پر گر کر ساری رات تنگ کرتے!
:D
 
حیرت ہوئی کہ مونگ پھلی ابھی بھی عوام کی دسترس میں ہے۔ چلغوزے تو بطور جہیز استعمال ہو رہے ہیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اعترافِ شکست
٭
دفتر سے واپس آیا
تازہ دم ہو کر پڑھنے کے لیے کتاب اٹھائی
خیال آیا کہ ساتھ مونگ پھلی بھی ہو جائے
پلیٹ میں کچھ مونگ پھلی نکال لی
کتاب جھولی میں رکھی
مونگ پھلی سائڈ ٹیبل پر رکھی
اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا
مونگ پھلی ختم ہونے کے بعد ہی جھولی میں رکھی کتاب پر نظر پڑی
چونکہ مونگ پھلی کھانے کے لیے دونوں ہاتھ استعمال کرنے پڑتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں پاپ کارن یا بھنے ہوئے چنے یا بھنی ہوئی مونگ پھلی وغیرہ ایک ہی ہاتھ سے کھائے جا سکتے ہیں اس لیے پسند ہونے کے باوجود میں مطالعے کے وقت مونگ پھلی استعمال نہیں کرتا تھا لیکن پچھلے دو چار سیزن سے میں نے ایک ہاتھ سے مونگ پھلی کھانے کی اچھی خاصی پریکٹس کر لی ہے سو کچھ چھلکے زیادہ بکھرتے ہیں لیکن سکون ہے! آزما کر دیکھیے! :)
 
سو کچھ چھلکے زیادہ بکھرتے ہیں لیکن سکون ہے
حیرت ہے کہ چھلکے بکھرنے پر سکون کیسے ہے؟
میری طرف تو ایک چھلکا ادھر ادھر ہوتے ہی آواز آ جاتی ہے کہ آپ بس کوڑا پھیلاتے رہیں، صفائی تو میں نے کرنی ہوتی ہے نا۔
 
محمد وارث

لائبریرین

جاسم محمد

محفلین
چونکہ مونگ پھلی کھانے کے لیے دونوں ہاتھ استعمال کرنے پڑتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں پاپ کارن یا بھنے ہوئے چنے یا بھنی ہوئی مونگ پھلی وغیرہ ایک ہی ہاتھ سے کھائے جا سکتے ہیں اس لیے پسند ہونے کے باوجود میں مطالعے کے وقت مونگ پھلی استعمال نہیں کرتا تھا لیکن پچھلے دو چار سیزن سے میں نے ایک ہاتھ سے مونگ پھلی کھانے کی اچھی خاصی پریکٹس کر لی ہے سو کچھ چھلکے زیادہ بکھرتے ہیں لیکن سکون ہے! آزما کر دیکھیے! :)
آپ تو ماشاءاللہ سے ہر فن مولا ہیں۔ ادھر یورپ کے لوگ اس "پریکٹس" میں مسلسل ناکامی کے بعد مونگ پھلی بغیر چھلکے والی ہی کھانے کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس کا ذائقہ ظاہر ہے چھلکے والی مونگ پھلی سے مختلف ہوتا ہے۔ البتہ اس کے ساتھ کتاب یا سکرین بینی بالکل ممکن ہے :)
4874f9b0-c87a-47f6-b6f3-4377752dd40c.jpeg
 
یہ ادھر بھی ملتی ہے، لیکن اس کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے اور سر یہ مہنگی بھی ہوتی ہے۔
 
آپ تو ماشاءاللہ سے ہر فن مولا ہیں۔ ادھر یورپ کے لوگ اس "پریکٹس" میں مسلسل ناکامی کے بعد مونگ پھلی بغیر چھلکے والی ہی کھانے کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس کا ذائقہ ظاہر ہے چھلکے والی مونگ پھلی سے مختلف ہوتا ہے۔ البتہ اس کے ساتھ کتاب یا سکرین بینی بالکل ممکن ہے :)
4874f9b0-c87a-47f6-b6f3-4377752dd40c.jpeg
جتنے میں یہ چند دانے آتے ہیں، اتنے میں بندہ رج کر مونگ پھلی کھا لیتا ہے۔ کبھی کبھار یہ بھی کھا لیتے ہیں۔
 
Top