زیک

مسافر
یورپی آلپس اور پاکستانی شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کا موازنہ کریں تو کسے زیادہ نمبر دیں گے؟ (کوڑے کو فی الحال ذہن سے نکال دیں)
کوڑے کو نکالنا کافی مشکل ہے کہ اکثر جگہوں پر ہر طرف موجود تھا۔ میری پوری کوشش کے باوجود اگر آپ غور سے فل زوم پر تصاویر دیکھیں تو آپ کو کوڑا نظر آئے گا۔

پھر کچھ سہولیات سے بھی کافی فرق پڑتا ہے۔ آلپس میں آپ جس علاقے میں ہائیک کرنا چاہیں باقاعدہ ٹریل موجود ہیں اور ان کے نقشے بھی۔ پاکستان میں بار بار مقامی لوگوں سے مدد لینی پڑی کہ ٹریل بے قاعدہ ہیں، تنگ ہیں، کبھی الگ ہو جاتے ہیں اور کبھی مل جاتے ہیں۔

جہاں تک قدرت کی بات ہے تو آلپس پر اتنے اونچے پہاڑ نہیں۔ سبزہ اور برف زیادہ ہے۔ کاغان سبزے میں اس سے زیادہ ملتا ہے۔ گلگت بلتستان کے اکثر پہاڑ بنجر ہیں اور صرف وہیں سبزہ ہے جہاں پانی ہے۔ پہاڑ خوب اونچے ہیں اور جب آپ بلندی پر پہاڑوں کے قریب ہائیک کرتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کتنے عظیم پہاڑ ہیں۔ یہ احساس یورپ میں نہیں ہوتا۔ البتہ آتش فشاں جیسے ماؤنٹ رینیر، کلیمنجارو، ٹونگریرو وغیرہ چونکہ اکیلے ہیں اس لئے ان کی اپنی بات ہے
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
جہاں تک قدرت کی بات ہے تو آلپس پر اتنے اونچے پہاڑ نہیں۔ سبزہ اور برف زیادہ ہے۔ کاغان سبزی میں اس سے زیادہ ملتا ہے۔ گلگت بلتستان کے اکثر پہاڑ بنجر ہیں اور صرف وہیں سبزہ ہے جہاں پانی ہے۔ پہاڑ خوب اونچے ہیں اور جب آپ بلندی پر پہاڑوں کے قریب ہائیک کرتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کتنے عظیم پہاڑ ہیں۔ یہ احساس یورپ میں نہیں ہوتا۔ البتہ آتش فشاں جیسے ماؤنٹ رینیر، کلیمنجارو، ٹونگریرو وغیرہ چونکہ اکیلے ہیں اس لئے ان کی اپنی بات ہے
بہترین تجزیہ۔ گھر بیٹھے پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات کی مفت سیر کرانے کا مشکور ہوں ۔
 
زیک

مسافر
اسلام آباد میں اب پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی ہے۔ دوکانوں پر کاغذ اور کپڑوں کے بیگ ہیں۔ کپڑے والے قیمتاً دے رہے ہیں۔ اور لوگ خود گھروں سے بھی لانا شروع ہو گئے ہیں۔ دودھ دہی کے لیے گھر سے برتن لے کر جاتے ہیں۔
ہنزہ میں بھی یہ سنا تھا۔ کچھ عمل ہو رہا تھا اور کچھ نہیں۔
 
زیک

مسافر
آپ کو یہ بھی پوچھنا چاہیئے کہ تھا کہ رہائش، طعام، سواری سب کچھ 40 ڈالر یومیہ فی کس اور کس ملک میں ممکن تھا!
40 سے زیادہ ہی کہ ڈرائیور کا معاملہ کچھ عجیب سا تھا۔ اکثر ہوٹلوں میں ڈرائیور کے رہنے کا خرچہ نہ تھا لیکن کئی بار اس کے نتیجے میں وہ جیسی جگہ دیتے تھے اس سے بھی میں مطمئن نہ تھا۔ ایک ریستوران میں ڈرائیور کا کھانا بھی مفت تھا لیکن باقی جگہ نہیں۔

خیر اگر 50 بھی کر لیں تو اس میں شک نہیں کہ یہ سستی ترین vacations میں سے تھی
 
زیک

مسافر
کوڑے کا مسئلہ واقعی ایک بڑا مسئلہ ہے نہ صرف پاکستان میں بلکہ اور ممالک میں بھی۔ ابھی کچھ عرصہ قبل انڈین آرمی کے ایک کوہ پیما دستے نے نیپالیوں کے ساتھ مل کر ماؤنٹ ایورسٹ سے 11 ہزار کلو کچرا اٹھایا ہے۔
کچھ بیک پیکرز سے بات ہوئی جو واہگہ کے ذریعہ انڈیا سے پاکستان آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امرتسر سے لاہور پہنچے تو لاہور انہیں صاف محسوس ہوا۔

ایک اور بات جو ان سے پتا چلی وہ یہ تھی کہ یورپ و امریکہ سے اکثر انڈیا گئے اور وہاں سے بائی لینڈ پاکستان کہ پاکستان کا ائر ٹکٹ انڈیا کے مقابلے میں کافی مہنگا ہے۔
 
زیک

مسافر
محفلین نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ تنزانیہ اور نیوزی لینڈ کے سفر پاکستان سے بہتر تھے کہ ان لڑیوں کے مناظر کی تعداد اس لڑی سے زیادہ ہے
 
جاسم محمد

محفلین
محفلین نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ تنزانیہ اور نیوزی لینڈ کے سفر پاکستان سے بہتر تھے کہ ان لڑیوں کے مناظر کی تعداد اس لڑی سے زیادہ ہے
دراصل محفلین کی اکثریت پاکستانی ہے اس لئے فطری جھکاؤ کی وجہ سے زیادہ مناظر ملے۔ دیگر ممالک وہ توجہ حاصل نہ کر سکے۔
 
محفلین نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ تنزانیہ اور نیوزی لینڈ کے سفر پاکستان سے بہتر تھے کہ ان لڑیوں کے مناظر کی تعداد اس لڑی سے زیادہ ہے
دونوں لڑیوں کے آخری فوٹوگرافک مراسلے کی تاریخیں آج کی تاریخ سے منہا کر کے ٹوٹل ٹائم نکالیں اور اس لڑی کے لیے تاریخ اعلان کر دیجیے۔ پھر بہتر کی فارمز کا اندازہ ہو پائے گا۔
 
زیک

مسافر
دونوں لڑیوں کے آخری فوٹوگرافک مراسلے کی تاریخیں آج کی تاریخ سے منہا کر کے ٹوٹل ٹائم نکالیں اور اس لڑی کے لیے تاریخ اعلان کر دیجیے۔ پھر بہتر کی فارمز کا اندازہ ہو پائے گا۔
نیوزی لینڈ سے جلد ہی آگے چلی جانی چاہیئے یہ لڑی کہ صرف چند سو مناظر کا فرق ہے۔ تنزانیہ سے البتہ مشکل لگتا ہے۔ بہرحال دونوں میں ایک سال کا فرق ہے تو ایک سال بعد دیکھتے ہیں یہ لڑی 24 ہزار مناظر سے اوپر جاتی ہے یا نہیں۔
 
24 ہزار مناظر محض ایک سال کے دورانیہ میں ! بلاشبہ زبردست زیک :):)
 
زیک

مسافر
کسی بھی جگہ جانے کی ریسرچ کرتے ہوئے ہوئے وہاں کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن ضرور تلاش کرتا ہوں۔ ان کی کوالٹی مختلف ہوتی ہے لیکن کچھ حد تک جگہ کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

پاکستان کے پہاڑوں کی قراقرم کلب اور دیگر آن لائن تصاویر نے رہنمائی کرنے کی بجائے دھوکہ زیادہ دیا۔ وہ تصاویر اتنی زیادہ اوور پراسسڈ تھیں کہ حقیقت سے کافی مختلف۔ انہیں آپ آرٹ ہی سمجھیں تو بہتر ہے۔
 
زیرک

محفلین
پاکستان کا اگلا سفر جانے کب ہو لیکن اس بار سیر سپاٹے کا اتنا مزا آیا کہ سوچا ہے کہ ہر بار کچھ نہ کچھ سیر و سیاحت پاکستان کے ٹرپ میں بھی کی جائے اور اسے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے تک محدود نہ رکھا جائے۔
ماشاءاللہ زیک بہت اعلیٰ ٹریول لاگ/ٹرپ تھا، فوٹوگرافی تو کمال کی تھی۔ سب سے بڑھ کر جن جن علاقوں میں آپ گھومے ان کے بارے جو تفصیلات آپ نے بیان کی ہیں وہ بہت کم لوگ کرتے ہیں اور یہی بات عام قاری کو مجبور کرتی ہے کہ 'فلاں' علاقہ ضرور دیکھنا چاہیے۔ اے جاب ویل ڈن، تھمبز اپ فار یو۔ حالانکہ جولائی کے پہلے ہفتے میں ہی واپسی ہوئی ہے لیکن آپ کے ٹریول لاگ نے کئی بار میرے جیسے بیرون ملک مقیم پاکستانی کو پھر سے پاکستان جانے پر مجبور کیا ہے۔ ویسے اگلی بار پاکستان کا کوئی پروگرام بنائیں تو ڈسکس کر لیجیے گا، اگر سہولت ہوئی تو میں بھی ساتھ چلا چلوں گا۔
 
شکریہ زیرک
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زبردست ضرب دس!!!
بہت خوبصورت تصاویر لی ہیں ، زیک!
لگتا ہے آپ نے خوب سیر کی اور انجوائے کیا پاکستان کا سفر ۔ مجھے تو گئے ہوئے تقریباً پانچ سال ہوگئے ۔
پہاڑوں پر کرکٹ کھیلتے لوگوں کی تصویر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ :)
 
شکریہ ظہیر
 
زیک

مسافر
ویسے اگلی بار پاکستان کا کوئی پروگرام بنائیں تو ڈسکس کر لیجیے گا، اگر سہولت ہوئی تو میں بھی ساتھ چلا چلوں گا۔

مجھے تو گئے ہوئے تقریباً پانچ سال ہوگئے ۔
میں بھی چار سال بعد گیا تھا۔ دیکھیں اگلی بار کب جانا ہو
 
زیرک

محفلین
میں بھی چار سال بعد گیا تھا۔ دیکھیں اگلی بار کب جانا ہو
آپ جارجیا میں ہیں، گھریلو ذمہ داریاں، خاص کر بچوں کے تعلیمی معاملات، کام کاج یا کاروباری مصروفیات، پھر لمبی اور کنکٹنگ فلائٹس بمع لمبے انتظار یہ اکثر دوروں کے گیپ کو بڑھا دیتے ہیں۔ میں نے انگلینڈ میں رہتے ہوئے صرف ایک بار 4 سالہ گیپ ڈالا، وگرنہ اوسطاً 6/9 مہینے میں ایک، سال ڈیڑھ سال میں دو چکر لگ ہی جاتے ہیں۔ کشمیر سائیڈ پر رشتے داری ہونے کے باعث اکثر ادھر کا چکر ہی لگتا ہے، سٹوڈنٹ لائف میں کاغان، ناران، گلگت، سکردو، سوات اور چترال کے خوب ٹرپ ہوا کرتے تھے۔ اب تو دوست ہوا ہو گئے، اسی لیے کوئی کھونڈی مطلب سہارا ڈھونڈنے کی کوشش رہتی ہے کہ کوئی سیلانی ہو تو ہم بھی مل کر انشاء جی کی طرح بنجارے بن کے گھومیں۔ چلیں دیکھتے ہیں مقدر کیا دکھلاتا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
السلام علیکم
بہت بہت شکریہ و زبردست زیک صاحب زبردست تصویر کشی کی آپ نے ۔
گندگی کا مسلہ ہے کافی ہے بس دعا کریں ہم جلد سدھر جائیں کہیں دیر نہ ہوجائے۔
 
زیک

مسافر
دونوں لڑیوں کے آخری فوٹوگرافک مراسلے کی تاریخیں آج کی تاریخ سے منہا کر کے ٹوٹل ٹائم نکالیں اور اس لڑی کے لیے تاریخ اعلان کر دیجیے۔ پھر بہتر کی فارمز کا اندازہ ہو پائے گا۔
برِ اعظم 6: نیوزی لینڈ سے تو مناظر میں آگے نکل گئی یہ لڑی
 
Top