دشت میں جیسے کسی ابر کا سایہ وہ شخص

عاطف ملک

محفلین
ایک کاوش احباب کی بصارتوں کی نذر:

دشت میں جیسے کسی ابر کا سایہ وہ شخص
مرے ہر درد کا ہر دکھ کا مداوا وہ شخص

مجھ کو ہر ایک مصیبت سے پرے رکھتا تھا
اپنی ہی ذات کے الجھاؤ میں الجھا وہ شخص

ساری دنیا سے مرے واسطے لڑنے والا
تھا مرا مان وہ، تھا حوصلہ میرا وہ شخص

اپنے چہرے پہ تبسم کو سجا رکھتا تھا
اس کے پردے میں ہر اک درد چھپاتا وہ شخص

کرچی کرچی تھی مری ذات، سمیٹا اس نے
اور یوں میرے لیے ٹوٹ کے بکھرا وہ شخص

مری تنہائی کو محفل میں بدلنے والا
اب جیے گا تو بھلا کیسے اکیلا وہ شخص

آج غمگین ہوا دل تو یہ احساس ہوا
عاطفؔ اب تک ہے مجھے جان سے پیارا وہ شخص

عاطفؔ ملک
اگست ۲۰۱۹​
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب عاطف بھائی ! کیا بات ہے !

مری تنہائی کو محفل میں بدلنے والا
اب جیے گا تو بھلا کیسے اکیلا وہ شخص

اچھا کہا ہے !
 
عاطف ملک

محفلین
بہت خوب عاطف بھائی ! کیا بات ہے !

مری تنہائی کو محفل میں بدلنے والا
اب جیے گا تو بھلا کیسے اکیلا وہ شخص

اچھا کہا ہے !
زہے نصیب،
آج تو آپ آئے ہیں محفل میں:redheart:
غزل کی پسندیدگی کیلیے بہت بہت شکریہ۔
محفل کیلیے بھی وقت نکال لیا کریں سر۔
ہم آپ کو یاد کیا کرتے ہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زہے نصیب،
آج تو آپ آئے ہیں محفل میں:redheart:
غزل کی پسندیدگی کیلیے بہت بہت شکریہ۔
محفل کیلیے بھی وقت نکال لیا کریں سر۔
ہم آپ کو یاد کیا کرتے ہیں۔
عاطف بھائی ،آج بہت عرصے کے بعد شاعری پڑھنے کی عیاشی ہورہی ہے ۔ کچھ مصروفیات نے ایسا گھیرا ہوا ہے کہ اب تو دور دور سے تاکنے جھانکنے کی فرصت بھی کم ہی ملتی ہے ۔ آپ کیسے ہیں ؟
 
عاطف ملک

محفلین
عاطف بھائی ،آج بہت عرصے کے بعد شاعری پڑھنے کی عیاشی ہورہی ہے ۔ کچھ مصروفیات نے ایسا گھیرا ہوا ہے کہ اب تو دور دور سے تاکنے جھانکنے کی فرصت بھی کم ہی ملتی ہے ۔ آپ کیسے ہیں ؟
الحمدللہ۔
ایک دیہی طبی مرکز میں نوکری چل رہی ہے اور سپیشلائزیشن کیلیے پاپڑ بیل رہے ہیں۔دعا کی درخواست ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
الحمدللہ۔
ایک دیہی طبی مرکز میں نوکری چل رہی ہے اور سپیشلائزیشن کیلیے پاپڑ بیل رہے ہیں۔دعا کی درخواست ہے۔
الحمدللہ ۔ عاطف بھائی کس شعبے میں تخصص کا ارادہ ہے ؟!
اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور غیب سے مدد فرمائے ، تمام مراحل بحسن و خوبی انجام تک پہنچائے! اور آپ کے ہاتھ میں شفا عطا فرمائے! آمین۔
عاطف بھائی ، اگر سر پر ماں باپ کا سایہ میسر ہے تو اُن کی دعائیں لیجئے۔ ان کی تکریم اور خدمت کو ہر چیز پر ترجیح دیجئے۔ آپ فلاح پائیں گے ۔
 
CIP کے بعد تو حالات کچھ عجیب و غریب سے ہیں۔اب تو نوبت یہاں تک آ گئی ہے جہاں سیٹ ملے، کر لو۔بس یہی دعا ہے کہ جو ہو، میرے حق میں بہتر ہو۔
دعاؤں کیلیے بہت شکریہ
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
دشت میں جیسے کسی ابر کا سایہ وہ شخص
مرے ہر درد کا ہر دکھ کا مداوا وہ شخص

مجھ کو ہر ایک مصیبت سے پرے رکھتا تھا
اپنی ہی ذات کے الجھاؤ میں الجھا وہ شخص

ساری دنیا سے مرے واسطے لڑنے والا
تھا مرا مان وہ، تھا حوصلہ میرا وہ شخص

اپنے چہرے پہ تبسم کو سجا رکھتا تھا
اس کے پردے میں ہر اک درد چھپاتا وہ شخص

کرچی کرچی تھی مری ذات، سمیٹا اس نے
اور یوں میرے لیے ٹوٹ کے بکھرا وہ شخص

مری تنہائی کو محفل میں بدلنے والا
اب جیے گا تو بھلا کیسے اکیلا وہ شخص

آج غمگین ہوا دل تو یہ احساس ہوا
عاطفؔ اب تک ہے مجھے جان سے پیارا وہ شخص
واہ۔ کیا بات ہے عاطف بھائی۔بہت خوب۔ عمدہ غزل۔
 
Top