جون ایلیا عمر گزرے گی امتحان میں کیا ۔ جون ایلیا

محمد وارث

لائبریرین
عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا

مری ہر بات بے اثر ہی رہی
نَقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا

مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا

خود کو دنیا سے مختلف جانا
آگیا تھا مرے گمان میں کیا

ہے نسیمِ بہار گرد آلود
خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا

یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا


(جون ایلیا)

۔
 

تلمیذ

لائبریرین
واہ واہ وارث صاحب کس قلندر ہستی کے شعر پوسٹ کٕے ہیں آپ نے !!

استفہامیہ انداز میں کس پائے کی باتیں ہیں اس غزل میں ۔۔۔

جزاک اللہ اور شکریہ بھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
واہ واہ وارث صاحب کس قلندر ہستی کے شعر پوسٹ کٕے ہیں آپ نے !!

استفہامیہ انداز میں کس پائے کی باتیں ہیں اس غزل میں ۔۔۔

جزاک اللہ اور شکریہ بھی۔


کلماتِ تحسین اور نیک خواہشات کیلیئے بہت شکریہ بھائی صاحب آپ کا۔
 
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا


بہت ہی اچھی غزل ہے ۔ ۔ ۔جون ایلیا کے کلام میں یہ شعر اپنی ایک حیثیت رکھتا ہے
 

ظفری

لائبریرین
خود کو دنیا سے مختلف جانا
آگیا تھا مرے گمان میں کیا

بہت خوب ۔۔شکریہ وارث بھائی کہ آپ نے جون ایلیا کی یہ خوبصورت غزل یہاں شئیر کی ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا


بہت ہی اچھی غزل ہے ۔ ۔ ۔جون ایلیا کے کلام میں یہ شعر اپنی ایک حیثیت رکھتا ہے


خود کو دنیا سے مختلف جانا
آگیا تھا مرے گمان میں کیا

بہت خوب ۔۔شکریہ وارث بھائی کہ آپ نے جون ایلیا کی یہ خوبصورت غزل یہاں شئیر کی ۔




آپ دونوں کا بہت شکریہ۔
 
سہل ممتنع کے بے تاج بادشاہ کی عمدہ غزل پیش کرنے پر میری طرف سے دلی شکریہ


یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
 

محمد وارث

لائبریرین
سہل ممتنع کے بے تاج بادشاہ کی عمدہ غزل پیش کرنے پر میری طرف سے دلی شکریہ


یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا

یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا


شکریہ محب، اور اتنی ہی دلی خوشی مجھے ہو رہی ہے آپ کو ادھر، شعر و شاعری کی طرف دیکھ کر۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا

واہ!
سبحان اللہ! کس قدر سمجھ داری کی بات کی ہے!
 

فرحت کیانی

لائبریرین
عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا

مری ہر بات بے اثر ہی رہی
نَقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا

مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا

خود کو دنیا سے مختلف جانا
آگیا تھا مرے گمان میں کیا

ہے نسیمِ بہار گرد آلود
خاک اڑتی ہے اس مکان میں کیا

یوں جو تکتا ہے آسمان کو تُو
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا


یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا


(جون ایلیا)

۔

واہ۔۔بہت خوب۔۔۔اتنا اچھا کلام شیئر کرنے کے لئے شکریہ قبول کیجئے:)
 
Top