چودہویں سالگرہ درجہ بندیوں کے حوالے سے تجاویز دیں

زیک

مسافر
جب منفی درجہ بندیاں اتنی بڑھ جائیں کہ آپ ٹاپ ۱۰ میں آ جائیں تو سسٹم خودکار طریقے سے آپ کو معطل کر دے
 

جاسمن

لائبریرین
ناپسندیدہ کے بعد مضحکہ خیز کی ضرورت تو نہیں رہ جاتی۔ مجھے ذاتی طور پہ مضحکہ خیز تھوڑا وہ وہ لگتا ہے:D
 

زیک

مسافر
ناپسندیدہ کے بعد مضحکہ خیز کی ضرورت تو نہیں رہ جاتی۔ مجھے ذاتی طور پہ مضحکہ خیز تھوڑا وہ وہ لگتا ہے:D
مجھے مضحکہ خیز ضروری لگتی ہے۔ پرمزاح میں laughing with کا تاثر ہے جبکہ مضحکہ خیز میں laughing at کا۔ یہ تاثر ناپسندیدہ میں نہیں
 

جاسم محمد

محفلین
یہ سب بڑے چوہدری صاحب کی مہربانیاں ہیں! :) ہم تو انہیں اس درجہ بندی سے بچنےکے لیے نظرانداز تک کر چکے ہیں تاہم وہ ناپسندیدہ کا ٹھپہ لگانا فرضِ عین تصور کرتے ہیں۔ :)
بڑے چوہدری صاحب تو کاٹے ایسے مارتے ہیں جیسے بچپن میں اپنی ٹیچر کا سارا غصہ ہم پہ نکال رہے ہوں :)
 

عرفان سعید

محفلین
"ٹھنڈا" کی ریٹنگ: شدید ااختلافِ نظر میں سنجیدگی سے کیا گیا مراسلہ ۔۔۔ ان مراسلوں میں جاسم محمد بہت زیادہ ٹھنڈا ہو جائے گا۔

"گرم" کی ریٹنگ: خوامخواہ تیلی لگانے والے اور بعد میں غصے والا مراسلہ ۔۔۔ ایسے تمام مراسلوں پر ادارت کی شمشیر چلے گی۔
 

نور وجدان

لائبریرین
محفل کی سالگرہ پر گولڈن نائٹ ہونی چاہیے!
ایک رات کے لیے تمام مثبت درجہ بندیوں کو منفی اور تمام منفی درجہ بندیوں کو مثبت قرار دے دیا جائے۔
تاکہ تمام معطلین دوبارہ ایک رات لیے محفلین بن سکیں اور موجودہ محفلین بھی معطلی کا مزہ چکھ سکیں!
:)
یہ تو خود حوالات جانے والی بات ہے
 
Top