چودہویں سالگرہ درجہ بندیوں کے حوالے سے تجاویز دیں

رانا

محفلین
اس سالگرہ پر کیوں نہ درجہ بندیوں پر نظر ثانی کرنے کی کوشش کی جائے۔ ایسی کوئی ناگزیر ضرورت تو نہیں لیکن سالگرہ پر دھاگے کم کھل رہے ہیں اس لئے دھاگوں میں اضافہ ہی سہی۔ لیکن اس بہانے نظر ثانی بھی ہوجائے گی۔ اگر اس طرح کا کوئی دھاگہ پہلے موجود ہے تو پیشگی معذرت۔ یہاں محفلین یہ بتائیں کہ کونسی درجہ بندیاں غیر ضروری محسوس ہوتی ہیں اور کونسی درجہ بندیاں ایسی ہیں جن کا اضافہ ہونا چاہئے۔ وجہ بیان کرنا ضروری ہوگا۔

حسب روایت سب سے پہلے میری دو تجاویز۔

1- معلوماتی کی درجہ بندی میرے نزدیک غیر ضروری ہے۔ اور سچی بات ہے اسکی وجہ سوائے اس کے کچھ نہیں کہ مجھے ذاتی طور پر غیر ضروری لگتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کسی کو پسند یا زبردست کی ریٹنگ دینا بھی گوارا نہیں لیکن تعلقات نبھانے کو جان چھڑانی بھی ضروری ہے تو چلو معلوماتی ہی سہی۔:)

2- شکریہ کی درجہ بندی کا اضافہ ہونا چاہئے۔ زین فورو سے پہلے یہ واحد درجہ بندی تھی محفل میں۔ پھر شائد اسکو پسندیدہ سے تبدیل کردیا گیا۔ حالانکہ پسندیدہ اپنی جگہ ایک مفید درجہ بندی ہے لیکن کئی مواقع پر مراسلہ نگار کا شکریہ ادا کرنا مقصود ہوتا ہے اور مجبورا پسندیدہ ہی سے کام چلانا پڑتا ہے۔

نوٹ: اوپر کیوں نہ کو سرخ کیا ہے کہ زبان کے حوالے سے خاکسار کی درستگی کردیں کہ اسے کیوں نہ ہی لکھنا چاہئے یا کیوں نا؟ مجھے نہ اور نا میں اکثر کنفیوژن رہتی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
مضحکہ خیز کی درجہ بندی کو نئے آنے والے احباب پرمزاح تصور کرتے ہیں؛ اور یوں ہمیں کئی بار مفت میں منفی ریٹنگ مل چکی ہے۔ ہم شروع سے اس درجہ بندی کے مخالف ہیں۔ہماری دانست میں، بقیہ سبھی درجہ بندیاں چل سکتی ہیں۔ تضحیک آمیز مراسلہ یقینی طور پر ناپسندیدہ ہی ہوتا ہے، اس لیے یہ اضافی درجہ بندی ہے۔
 
شدید متفق ،
مضحکہ خیز کی ریٹنگ کو اگر حیران کن کی ریٹنگ میں تبدیل کر دیا جائے تو شاید مناسب رہے گا ۔
 
عرفان سعید

دونوں کو مضحکہ خیز کی ریٹنگ دوں؟
:)
 
فرقان احمد

محفلین
خدا کا خوف کریں فرقان بھائی۔
اگر 18 کی 18 منفی ریٹنگز بھی اسی وجہ سے ملی ہوں، تب بھی انھیں "کئی بار" نہیں کہا جا سکتا۔
یہ سب بڑے چوہدری صاحب کی مہربانیاں ہیں! :) ہم تو انہیں اس درجہ بندی سے بچنےکے لیے نظرانداز تک کر چکے ہیں تاہم وہ ناپسندیدہ کا ٹھپہ لگانا فرضِ عین تصور کرتے ہیں۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
ہمیں اس اس بات پر بھی مضحکہ خیز کی ریٹنگ مل چکی ہے کہ ہمیں چائے کیوں پسند ہے! :) اب کر لیجیے، مقابلہ!
یہ تو کوئی بڑی بات نہیں!
ہم نے بھی صرف یہ کہا تھا کہ روٹی کو گول کیسے کرتے ہیں، الٹا ہمیں گول ہو گیا!
 
عرفان سعید

محفلین
سب سے زیادہ حیرت تو تب ہوئی کہ اصلاحِ سخن میں مصلحین کو بھی منفی ریٹنگ ملی!
اللہ کرے کہ ریٹنگ دینے والی کی غزلیں کبھی وزن میں نہ آسکیں!
:)
 
Top