چودہویں سالگرہ درجہ بندیوں کے حوالے سے تجاویز دیں

28 دفعہ تو ہمیں بھی نواز جاچکا ہے منفی ریٹنگ سے ، ریٹنگ ملنے کے بعد ہم کافی وقت تک اپنے مراسلے کو دیکھ کر یہ سمجھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کہ آیا ایسا کون سا پہلو ہے کہ جو ناپسندیدہ ہے ۔
 
28 دفعہ تو بہت کم ہے!
اس سے معلوم ہوا کہ محفلین آپکی املاء سے کتنا درگزر کرتے ہیں!
:)
املاء کے معاملے میں تو ہم تمام محفلین اور بالخصوص عمران بھیا ، تابش بھیا کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے آج ہمیں صحیح اردو لکھنے کی تمیز آگئی ورنہ ہم پڑھے لکھے جاہل ہی تو تھے ۔
 
رانا

محفلین
غیر متفق کی درجہ بندی شروع میں تو منفی شمار ہوتی تھی اب کی کیا صورت حال ہے؟ اسے منفی نہیں ہونا چاہئے۔
 
فرقان احمد

محفلین
املاء کے معاملے میں تو ہم تمام محفلین اور بالخصوص عمران بھیا ، تابش بھیا کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے آج ہمیں صحیح اردو لکھنے کی تمیز آگئی ورنہ ہم پڑھے لکھے جاہل ہی تو تھے ۔
صاحب خود کو بار بار جاہل نہ کہیے۔ خود کو ایک حد سے زیادہ برا نہ کہنا چاہیے۔
 
عرفان سعید

محفلین
محفل کی سالگرہ پر گولڈن نائٹ ہونی چاہیے!
ایک رات کے لیے تمام مثبت درجہ بندیوں کو منفی اور تمام منفی درجہ بندیوں کو مثبت قرار دے دیا جائے۔
تاکہ تمام معطلین دوبارہ ایک رات لیے محفلین بن سکیں اور موجودہ محفلین بھی معطلی کا مزہ چکھ سکیں!
:)
 
م حمزہ

پھر عارف کریم عرف شاہد شاہ عرف جاسم محمد کا کیا بنے گا۔
 
سید عمران

محفلین
املاء کے معاملے میں تو ہم تمام محفلین اور بالخصوص عمران بھیا ، تابش بھیا کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے آج ہمیں صحیح اردو لکھنے کی تمیز آگئی ورنہ ہم پڑھے لکھے جاہل ہی تو تھے ۔
اگر تھے کی بجائے خود ہی ’’ہیں‘‘ کردیں تو کیسا رہے؟؟؟
:thinking::thinking::thinking:
 
Top