تعارف تعارف ایک دھتکارے ہوئے کا

میرا نام عبدالرحمن ہے میرا تعلق چکوال کے ایک نواحی گاؤں جمالوال سے ہے فلحال گورمے فوڈز ملتان میں پرڈکشن سپروائزر کے طور پر کام کررہا ہوں
تعلیم ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ) DAE( الیکٹریکل ہے
آگے گھریلو حالات کی وجہ سے نہیں پڑھا

فارغ وقت میں کتابیں پڑھنے یا سونے کا شوق ہے
کبھی کبھی گھٹیا گھٹیا شاعری بھی لکھتا ہوں

میرے رہنما...

مجھے فرصتیں تو ادھار دے
کچھ کام پیچھے تھے رہ گئے
جنہیں پورا کرکے میں آؤں گا...

کچھ خواب دیکھے تھے بے تکے
تعبیر جن کی تھی ان کہی
انہیں اب ٹھکانے لگاؤں گا

انہیں ڈال کر کسی گھٹڑی میں
کہیں دور جاکے ویرانے میں
تہہ خاک اُن کو دباؤں گا

مجھے فرصتیں تو ادھار دے...

عبدالرحمن مانی
 

زیک

مسافر
اردو محفل میں خوش آمدید

عبد الرحمٰن مانی دھتکارے ہوئے خوش آمدید

اردو محفل میں خوش آمدید !!!

دھواں دھار خوش آمدید اردو محفل میں

اردو محفل میں کو خوش آمدید
یہ صاحب تو ستمبر کے بعد سے آئے نہیں اور یہ ان کا واحد مراسلہ ہے
 

محمد فہد

محفلین
آٹھ دس مہینے تو میں بھی نہیں لاگن کرتا ہوں آج کل ٹائم مل رہا ہے
اس لیئے آ جاتا ہوں اور عبد الرحمن مانی بھائی ،
بھی آ جائیں گئے وقت کی قلت اور مذید دوسری ترجیحات میں شائد مصروف ہوں
( وااللہ اعلم)
 

محمد فہد

محفلین
ایک اور مزے کی بات یہ کہ ایک بار میں کافی عرصے بعد محفل میں آیا اور لاگن کرنے لگا تو پاسورڈ ہی بھول گیا تب اپنی (Yahoo Mail.com) میں آیا تھا ۔
 
Top