جاسمن

لائبریرین
سائینس والے تابڑ توڑ ہر زمرہ میں جا جا کے دھاگے کھول رہے ہیں۔:) حد یہ کہ شعر و شاعری میں بھی دندناتے چلے آئے۔ :Dکیمیا پہ اشعار تو کبھی ارتقاء پہ اشعار:)
سو ہم نے سوچا کہ ہم بھی کیوں نہ اپنے مضمون و میدان میں شاعری کا دھاگہ کھولیں۔:)
آپ کو کسی شعر میں لگے کہ یہ شعر کسی اور یا مزید کسی سماجی مسئلہ کا احاطہ کر رہا ہے تو نشاندہی کریں۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
بوڑھوں کے مسائل
اب جوانی کیا گئی، سو درد پیدا ہوگئے
تُو ہی اے پیری بتا ہم کیا تھے اور کیا ہوگئے
 

جاسمن

لائبریرین
سماجی تعلقات میں مسائل
چمن میں جاکے یہ کس نے شگوفہ چھوڑا ہے
کہ آج تک گل و بلبل میں بول چال نہیں
 

عرفان سعید

محفلین
سائینس والے تابڑ توڑ ہر زمرہ میں جا جا کے دھاگے کھول رہے ہیں۔:) حد یہ کہ شعر و شاعری میں بھی دندناتے چلے آئے۔ :Dکیمیا پہ اشعار تو کبھی ارتقاء پہ اشعار:)
شعر و شاعری والے بھی تو کبھی سائنس کے زمروں میں پھڑپھڑا کے دیکھیں۔:):):)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ادھورے آدمی
اِس نئے زمانے کے آدمی ادھورے ہیں
صورتیں تو ملتی ہیں،سیرتیں نہیں ملتیں
اَپنے عہدے کو وہی لوگ بڑا کہتے ہیں
جن کو اونچے پیمانے ہر رشوتیں نہیں ملتیں
 

جاسمن

لائبریرین
غُربت
وہ اکثر دن میں بچوں کو سلا دیتی ہے اس ڈر سے
گلی میں پھر کھلونے بیچنے والا نہ آجائے
محسن نقوی
 

جاسمن

لائبریرین
شہرکاری
گھیرے رکھتے ہیں ہر اک سمت سے در بند فلیٹ
چاند کی چاہ میں بے چین گلی رہتی ہے
محمود شام
مجموعہ: قربانیوں کا موسم
 
Top