مبارکباد یومِ اساتذہ مبارک

پاکستان سمیت کچھ ممالک میں آج یومِ اساتذہ منایا جاتا ہے۔ ویسے تو اساتذہ کا زندگی کی تعمیر میں اتنا کردار ہے کہ ہر ہر لمحہ بھی یاد کیا جائے اور ان کے حق میں دعا کی جائے تو کم ہے۔
مگر ہم غفلت کے ماروں کے لیے ایک دن یاد کرنے کا بہانہ بن جاتا ہے۔ کل سے یومِ اساتذہ کی پوسٹس پڑھ رہا ہوں، تو کتنے ہی اساتذہ اور ان سے منسلک یادیں نگاہوں کے سامنے آ گئیں۔
محفل پر سب سے پہلے تو استادِ محترم الف عین کو مبارکباد اور دعائیں۔ اس کے بعد محفل پر موجود تمام اساتذۂ کرام کو سلام، مبارکباداور دعائیں۔
دادا مرحوم، والدین، نرسری کی استانی، ناظرہ کی استانی، قاری صاحب سے لے کر یونیورسٹی کے اساتذہ، پیشہ ورانہ زندگی میں سکھانے والے احباب، اور زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ایک بات بھی سکھانے والے تمام احباب کے لیے دعائیں، اور مبارکباد۔

اللہ تعالیٰ قوم کے معماروں کو سلامت رکھے۔ آمین
 
جاسمن

لائبریرین
استاد گرامی الف عین صاحب کو میری طرف سے بھی بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں ، آسانیاں، اچھی صحت، رزقِ حلال میں برکتیں، کامیابیاں اور عافیت عطا فرمائے۔ سدا آپ پہ مہربان رہے۔ چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔ آمین!
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت شکریہ تابش بھائی اتنے اچھے انداز میں لڑی کھولنے کے لیے۔ محفل کے تمام اساتذہ کرام کو ان کا عالمی دن مبارک ہو۔ :)

آج کے دن سب سے پرلطف بات ہمیں جماعت ہشتم کی طالبات کی طرف سے ملنے والا ٹائٹل لگا۔ ہم چونکہ انتظام و انصرام کے ذمہ دار ہیں اور بچوں کو سہولت مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ لہذا ہمارے نام یہ ٹائٹل کیا گیا۔ :LOL:

IMG-20181005-_WA0023.jpg

اساتذہ کی طرف سے ملنے والا ٹائٹل
IMG-20181005-_WA0017.jpg

یہ اور بات کہ آج کل ہم autumn girl بنے ہوئے ہیں۔ :whistle:

اساتذہ کے خصوصی دن پہ ان کے لیے ایک سرپرائز رکھا گیا۔ میم نغمانہ اور ہم نے مل کے اساتذہ کی تصاویر کے کلرفل پرنٹ نکلوائے اور آج کے دن کے لیے ایک separator تیار کروایا۔ اسے دیکھ کے اساتذہ باغ باغ بلکہ باغ و بہار ہو گئے۔ :)
Screenshot_2018-10-05-13-56-16-1.png

باون اساتذہ پر مشتمل اسٹاف میں سے جن جن کی تصاویر ایمرجنسی میں دستیاب ہوئیں انہی کی تصاویر ڈسپلے ہو سکیں۔ :)

طالبات کی جانب سے ایک اسمبلی پیش کی گئی جس کا انتظام و انصرام فنکشن کمیٹی کی دو تین ٹیچرز کے پاس تھا۔ یہ سب کچھ اساتذہ کے لیے سرپرائز تھا۔ :)

مزید کچھ تصاویر
Screenshot_2018-10-05-13-56-11-1.png

Screenshot_2018-10-05-13-56-08-1.png

Screenshot_2018-10-05-13-56-20-1.png
 
استاد محترم الف عین صاحب کو ہماری طرف سے بھی بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ کو ڈھیروں خوشیاں ، آسانیاں، اچھی صحت، رزقِ حلال میں برکتیں، کامیابیاں اور عافیت عطا فرمائے۔ سدا آپ پہ مہربان رہے ، کسی کا محتاج نہ کرے۔ آمین
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ تابش بھائی اتنے اچھے انداز میں لڑی کھولنے کے لیے۔ محفل کے تمام اساتذہ کرام کو ان کا عالمی دن مبارک ہو۔ :)

آج کے دن سب سے پرلطف بات ہمیں جماعت ہشتم کی طالبات کی طرف سے ملنے والا ٹائٹل لگا۔ ہم چونکہ انتظام و انصرام کے ذمہ دار ہیں اور بچوں کو سہولت مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ لہذا ہمارے نام یہ ٹائٹل کیا گیا۔ :LOL:

IMG-20181005-_WA0023.jpg

اساتذہ کی طرف سے ملنے والا ٹائٹل
IMG-20181005-_WA0017.jpg

یہ اور بات کہ آج کل ہم autumn girl بنے ہوئے ہیں۔ :whistle:

اساتذہ کے خصوصی دن پہ ان کے لیے ایک سرپرائز رکھا گیا۔ میم نغمانہ اور ہم نے مل کے اساتذہ کی تصاویر کے کلرفل پرنٹ نکلوائے اور آج کے دن کے لیے ایک separator تیار کروایا۔ اسے دیکھ کے اساتذہ باغ باغ بلکہ باغ و بہار ہو گئے۔ :)
Screenshot_2018-10-05-13-56-16-1.png

باون اساتذہ پر مشتمل اسٹاف میں سے جن جن کی تصاویر ایمرجنسی میں دستیاب ہوئیں انہی کی تصاویر ڈسپلے ہو سکیں۔ :)

طالبات کی جانب سے ایک اسمبلی پیش کی گئی جس کا انتظام و انصرام فنکشن کمیٹی کی دو تین ٹیچرز کے پاس تھا۔ یہ سب کچھ اساتذہ کے لیے سرپرائز تھا۔ :)

مزید کچھ تصاویر
Screenshot_2018-10-05-13-56-11-1.png

Screenshot_2018-10-05-13-56-08-1.png

Screenshot_2018-10-05-13-56-20-1.png
یہ آپ نے کسی اور کا کارڈ لگا دیا لاریب یا اسکول کی بچیوں کو آپ کے صحیح نام کا علم نہیں! :)
 
مجھے دو شاگردوں نے آج وش کیا اور میں نے اساتذہ کو کیا ہی نہیں، وجہ یہ ہے کہ ہر دن استاد کے ادب اور ان کے حقوق پورے کرنے کا ہونا چاہئیے.
 
محمدظہیر

محفلین
تمام اساتذہ کو مبارکباد :)
آج پاکستان میں یوم اساتذہ منانے کی کوئی خاص وجہ؟
ہمارے یہاں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ منایا جاتا ہے. یہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش ہے. وہ ہندوستان کے دوسرے صدر رہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اپنے زمانے کے بہترین استاد تھے.
 
پاکستان سمیت کچھ ممالک میں 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ وجہ نہیں معلوم۔
 
زیک

مسافر
تمام اساتذہ کو مبارکباد :)
آج پاکستان میں یوم اساتذہ منانے کی کوئی خاص وجہ؟
ہمارے یہاں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ منایا جاتا ہے. یہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش ہے. وہ ہندوستان کے دوسرے صدر رہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اپنے زمانے کے بہترین استاد تھے.
ہمارے ہاں مئی کے شروع میں منایا جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
فیس بُک سے منقول روایت کہ یومِ اساتذہ پر اپنے ایک اُستاذِ محترم کو فون کیا اور عرض کی کہ سر آج میں جو کچھ بھی ہوں بس آپ ہی کی وجہ سے ہوں۔ ناراض ہو گئے، فرمانے لگے خیر اب سارا ملبہ ہمی پر نہ ڈال دو ہم نے تو اپنی پوری کوشش کی تھی ۔ :)
 
Top