پیشہ کےدوران جب آپ نے کٹھنائیوں کے باوجود ایمان داری سے کام کیا

جاسمن

لائبریرین
میرا ووٹ بھی سر پھرے کے لئے ہے۔ گو کہ یعقوب بھائی کے لئے احتراماََ یہ کچھ اچھا نہیں لگتا۔لیکن ادبی لحاظ سے اچھا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ اُن کی زندگی میں اسی طرح کے سر پھروں والے اور بھی کتنے قصّے ہوں گے۔ اِس شعر سے ادبی قد کا بھی اندازہ ہو رہا ہے۔
آپ شروع کیجیے یعقوب بھائی! ہم سب انتہائی شوق سے منتظر ہیں۔
اور آپ کے یہ سب اُوپر والے واقعات ہم سب کے لئے قابلِ تقلید ہیں۔
اِس دھاگہ کا مقصد : 1۔ ہم ایسے واقعات پڑھ کے سبق حاصل کر سکیں اور دوسروں کے واقعات سے ہمارے اندر بھی ایمان داری پیدا ہو سکے۔
2۔ ہمارے وطن میں بے ایمانی کا تناسب بہت ہوتا جا رہا ہے۔ یہ چیز ہمیں بہت اداس اور پریشان کرتی ہے۔ ایمان داری کے واقعات پڑھ کے سکون اور خوشی کا احساس ہو گا۔
3۔ اخبارات بری بری خبروں سے ہی بھرے ہوتے ہیں۔ ایمان داری کی یہ خبریں کہیں نہیں چھپتیں۔ ہم اِنھیں یہاں بیان کر کے اک دوجے کو بتا سکیں کہ پاکستان میں،مسلمانوں میں ایمان داری باقی ہے۔
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی اچھی باتیں شئیر کیں۔جزاک اللہ۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہاں جناب تلمیذ کا نام پڑھ کے پھر سے دل اداس ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جنت کے اعلی درجات میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو ٹھنڈا، ہوادار، کشادہ اور روشن کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ ان کے لواحقین کو ان کے لیے صدقئہ جاریہ بنا دے۔ انھیں آسانیاں، خوشیاں اور رزقِ حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
کیا کریں۔
پنگے لینے ہی پڑتے ہیں بعض اوقات۔
پریشانی بھی ہوتی ہے لیکن پنگا لیے بغیر چارہ بھی نہیں۔
ہر بندہ اپنی طبیعت کے ہاتھوں مجبور ہوجاتا ہے۔
ع:وہ اپنی خو نہ چھوڑیں گے، ہم اپنی وضع کیوں بدلیں
 

جاسمن

لائبریرین
اس کے معنی اور اوریجن کیا ہے؟
جان بوجھ کے اپنی شامت کو آواز دینا۔
یعنی ہمیں معلوم ہو کہ ہمارے سٹینڈ لینے سے ہمیں فائدہ کی بجائے نقصان ہوگا۔
یہاں محفل پہ بھی کوئی دھاگہ موجود ہے شاید۔
پنگے باز بھیا۔
مجھے کچھ یاد آرہا ہے کہ شاید یہ مقدس نے عثمان کے بارے میں لکھا تھا۔
 

زیک

مسافر
جان بوجھ کے اپنی شامت کو آواز دینا۔
یعنی ہمیں معلوم ہو کہ ہمارے سٹینڈ لینے سے ہمیں فائدہ کی بجائے نقصان ہوگا۔
یہاں محفل پہ بھی کوئی دھاگہ موجود ہے شاید۔
پنگے باز بھیا۔
مجھے کچھ یاد آرہا ہے کہ شاید یہ مقدس نے عثمان کے بارے میں لکھا تھا۔
اس لفظ کا اوریجن کیا ہے؟ یہ کہاں سے آیا؟ کس طرح استعمال ہوتا تھا؟ کیا اردو ادب میں مستعمل ہے؟
 

جاسمن

لائبریرین
اس لفظ کا اوریجن کیا ہے؟ یہ کہاں سے آیا؟ کس طرح استعمال ہوتا تھا؟ کیا اردو ادب میں مستعمل ہے؟
یہ تو مجھے نہیں معلوم کہ کہاں سے آیا وغیرہ۔
لیکن ہم لوگ تو بہت استعمال کرتے ہیں۔
اب گوگل کرنے کا وقت نہیں البتہ صبح دیکھیں گے ان شاءاللہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ہندی کا لفظ ہے، مختلف معانی ہیں۔ اب زیادہ تر خواہ مخواہ مصیبت مول لینے وغیرہ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ دیکھیے:

Fullscreen_capture_02_10_2018_74452_AM.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث۔

اسے برا لفظ کیوں سمجھا جاتا رہا ہے؟
شاید اس وجہ سے بھی کہ یہ صرف مصیبت مول لینا ہی نہیں ہے بلکہ شرارت کرنے یا اسی قبیل کے دوسرے معنوں میں استعمال ہوتاہے۔

اوئل کالج میں جب ہم دوست سنوکر کھیلا کرتے تھے تو "ریسٹ" استعمال کرنے کو پنگا لینا کہتے تھے۔ :)
 

ام اویس

محفلین
پنگا لفظ کا استعمال بڑھتا جارہا ہے ۔۔۔ کچھ ہی عرصہ پہلے یہ لفظ اچھا نہیں جانا جاتا تھا بلکہ یہ لفظ استعمال کرنے پر میں اپنے بچوں سے ناراض ہوجاتی تھی ۔ لیکن اب لگتا ہے میں بھی کسی وقت روانی میں بول لیتی ہوں
ابھی سوچا تو خیال آیا
کیا یہ ہماری ذہنی تنزلی کے آثار ہیں ؟
 

زیک

مسافر
کچھ ہی عرصہ پہلے یہ لفظ اچھا نہیں جانا جاتا تھا بلکہ یہ لفظ استعمال کرنے پر میں اپنے بچوں سے ناراض ہوجاتی تھی ۔
یہی مجھے یاد پڑتا ہے لیکن اب وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔ اس لفظ کو اتنا برا کیوں سمجھا جاتا تھا؟ اور کیا ہوا کہ اب یہ عام استعمال ہوتا ہے؟
 
یہی مجھے یاد پڑتا ہے لیکن اب وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔ اس لفظ کو اتنا برا کیوں سمجھا جاتا تھا؟ اور کیا ہوا کہ اب یہ عام استعمال ہوتا ہے؟
شاید ڈراموں فلموں اور سوشل میڈیا پر اس لفظ کا کثرت سے استعمال ہی اس کے عام استعمال کی وجہ بنا ہے ۔اب تو یہ لفظ عام روزمرہ کی بات چیت کا حصہ ہے ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس لفظ کا اوریجن کیا ہے؟ یہ کہاں سے آیا؟ کس طرح استعمال ہوتا تھا؟ کیا اردو ادب میں مستعمل ہے؟
اگر میں بھول نہیں رہی تو افتحار اجمل انکل نے کسی کو ایک بار اس لفظ کے استعمال پر ٹوکا تھا یہ کہتے ہوئے کہ اس کے معنی کچھ مناسب نہیں۔ مجھے یہ یاد نہیں کہ یہ بات محفل پر ہوئی تھی یا ان کے بلاگ پر۔
 
اسکو تو پاگل پن کہتے ہیں شائد۔

ہمارے ایک رشتہ دار ہیں۔محکمہ ٹیلیفون میں ڈائریکٹر تھے۔ مسئلہ اسکے لئے یہ بن گیا کہ اسکو ایسے مقام پر تعینات کیا گیا تھا جو بیرونی ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کرتے تھے۔

ایک چائینہ کمپنی نے منسٹر کے ساتھ سازباز کرکے دو کروڑ زر ضمانت نہ جمع کروانے کی کوشش کی۔کمپنی کی فائل جب اس بندے کے پاس پہنچی تو فورا اس نے اعتراض کیا ،لیکن ادھر نیچے سے اوپر تک سب ملے تھے سوائے اسکے۔

بات منسٹر تک پہنچی تو انہوں نے لکھ دیا کہ یہ بندہ ہماری ضرورت کا نہیں ہے۔اسلئے اسکو فارغ کردیا جائے۔

اس بندے کی 30 سالہ نوکری داؤ پر لگ گئی،منسٹر نے نیب چیف کو بھی بتایا کہ اس پر کیس بناؤ۔ چنانچہ یہی ہوا۔

بندے جھوٹے کیس میں پکڑا گیا، نوکری ختم ۔50 لاکھ تک پینشن ضبط۔ بندہ جیل گیا ۔میں نے بڑی تگ و دو کی اسکے لئے ۔

بہر حال بندہ نکل آیا۔ لیکن ان چیزوں سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

کہنا یہ ہے کہ آج کل کے دور میں صدق دل کے ساتھ شائد سرکاری نوکری مشکل ترین کاموں میں سے ہے۔
دکھ ہوا یہ سن کر
 

سید عمران

محفلین
کہنے لگے دراصل پریشانی میرے سامنے ہے۔ میری بیٹی کی شادی ہے اور مجھے اس کے لئے جہیز بنانا ہے۔ محنت کش آدمی ہوں مشکل مرحلہ آن پڑا ہے، آگے اس سے چھوٹی دو بیٹیاں ہیں۔ آپ نے تو کمال کر دیا، لڑکی والوں کا بوجھ ہلکا کر دیا۔ اس بار کا تو طے ہو چکا، دعا کیجئے مجھے کوئی آپ لوگوں جیسا سمدھانہ مل جائے۔
شرعاً لڑکی والوں کے ذمہ نہ صرف یہ کہ جہیز نہ دینا ہے بلکہ رخصتی کے وقت مہمانوں کو کھانا کھلانا بھی نہیں ہے۔۔۔
ولیمہ تو لڑکے کا ہوتا ہے یہ لڑکی کا ولیمہ کہاں سے ثابت ہے؟؟؟
جس طرح جہیز کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے اور ذہن سازی کی جاتی ہے اسی طرح لڑکی کے ولیمہ کے خلاف بھی مہم چلائی جائے اور ذہن سازی کی جائے۔۔۔
لڑکی کو رخصت کرانے کے لیے لڑکے کے ساتھ مختصر لوگ آئیں جنہیں ہلکی پھلکی مہمان نوازی کے بعد لڑکی کے ساتھ رخصت کردیا جائے۔۔۔
لڑکی والے برسوں پال پوس کر ایک زندہ جوان انسان لڑکے کو دے رہے ہیں عقلاً تو انہیں مال وصول کرنا چاہیے تھا نہ کہ جہیز اور لڑکی کے ولیمہ کے نام پر مال خرچ کریں!!!
 
Top