وادئ ناران کی سیر

کیسی لگی تھی بابو سر ٹاپ کی چڑھائی اور اترائی؟؟ :)
مزا آیا تھا. یہاں تک تو گاڑی پر ہی آئے تھے. یہاں آ کر سب نے تصاویر بنانی شروع کیں اور ہم سب کی آنکھ بچا کر ایک پتھریلے پہاڑ پر چڑھنے لگے. کافی اونچائی تھی، شاید بیس پچیس منٹ بعد کسی نے دیکھا تو چیخ ماری کہ ہم کہاں پہنچ گئے ہوئے ہیں. اسی وقت استاد محترم نے اترنے کا حکم دیا اور بعد میں کلاس الگ ہوئی لیکن یوں ہم اپنی اب تک کی زندگی کی سب سے زیادہ بلندی پر پہنچے. :)

یہ تھا وہ پہاڑ: (بہت نیچے سے کسی نے تصویر لی ہو تو لی ہو جہاں سب کھڑے تھے، میرے پاس تو بس یہی ہے اور تقریبا قریب پہنچ کر لی اور وہ بھی یہ سٹف یاد رکھنے کے لیے)

لاریب مرزا

محفلین

ارے!! بالکل ایسا ہی ہم لوگوں نے بھی کیا تھا۔ :) اور اکثر ینگسٹرز پہاڑی کے اوپر جا کر سیلفیز لے رہے تھے۔ ہمارے ساتھ ایک گروپ تھا جو کوئی بھی "ایڈونچر" کرنے سے پہلے ہمیں بھی "صلح" مار لیتا تھا۔ :-P ہماری پرنسپل تو نہ چڑھیں اس پتھریلے پہاڑ پہ، ہمیں کہا کہ آپ لوگ ہو آئیں۔ یوں ہم نے بھی اس پر چڑھنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔ :)
 
زیک

مسافر
ہم سب کی آنکھ بچا کر ایک پتھریلے پہاڑ پر چڑھنے لگے. کافی اونچائی تھی، شاید بیس پچیس منٹ بعد کسی نے دیکھا تو چیخ ماری کہ ہم کہاں پہنچ گئے ہوئے ہیں.
ایسے پتھریلے پہاڑ پر اصل مزا نیچے اترنے کا ہے۔ نیچے آتے ہوئے کیا محسوسات تھے؟
 
نور وجدان

لائبریرین
شکریہ عدنان بھائی ٹرائ کرونگا۔۔۔اور اگر وائس بھیجنی ہو؟۔۔۔محترمہ نور صاحبہ تو درخواست کر کے رہ گئیں اور ہم ابھی تک نہ بھیج سکے اپنی آواز میں کچھ ۔۔

ساؤنڈ کلاؤڈ پر اپلوڈ کریں یا ریکارڈ کریں اور اسکا لنک یہاں شریک کردیں
 
ربیع م

محفلین
ایسے پتھریلے پہاڑ پر اصل مزا نیچے اترنے کا ہے۔ نیچے آتے ہوئے کیا محسوسات تھے؟
پتھریلے پہاڑ اور سلائیڈنگ سے نیچے اترنے کا واقعی الگ ہی مزا ہے اور اگر درست تکنیک سے واقفیت نہ ہو تو کئی بار گرنا پڑے گا. اور خاصی شدید قسم کی چوٹ بھی آ سکتی ہے.
 
Top