پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

سید رافع

محفلین
کچھ لوگ غلط طور پر عمران خان کا موازنہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو سے کر رہے ہیں۔ اصل میں تو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کا موازنہ بہتر ہے۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم کی شکل کاموازنہ تو صحیح ہے لیکن کردار میں ٹرمپ حد درجہ غیر مخلص ہے، اس سے موازنہ بے جاء ناانصافی ہے۔ :)
 
میں کیفیت نامے میں یہ بات الیکشن سے پہلے کہہ چکا ہوں۔

ٹروڈو سے موازنہ کرنے والے کیا یہ بھول گئے کہ وہ تو وزیراعظم کے گھر پیدا ہوا تھا؟

جاسم محمد بھائی پلیز اس بات کا سکرین شاٹ لیکر اپنی سوشل میڈیا کو سمجھا دیں کہ مغرب میں سیاست اگلی نسل میں منتقل ہوتی ہے- ہنڑ وارثتی سیاست آلی گل چھڈ دیو-
 
جاسم محمد بھائی پلیز اس بات کا سکرین شاٹ لیکر اپنی سوشل میڈیا کو سمجھا دیں کہ مغرب میں سیاست اگلی نسل میں منتقل ہوتی ہے- ہنڑ وارثتی سیاست آلی گل چھڈ دیو-
ایسی تو بہت مثالیں ہیں
بڑا کینیڈی، چھوٹا کینیڈی
بڑا بش، چھوٹا بش
مسٹر کلنٹن، مسز کلنٹن
 
علامہ اقبال کی بیٹی اور ڈاکٹر عبد القدیر کو صدر بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ کیا ان دونوں شخصیات کے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا؟
علامہ اقبال کی بیٹی زندہ ہیں؟ ویسے صرف بیٹی ہونے کے ناطے صدر بننا کوئی ایسی اچھی بات میں نہیں سمجھتی. ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدر بنانا ایک بہترین آپشن ہے اکثر حوالوں سے.

ویسے میرا خیال ہے کہ ممنون حسین کچھ عرصہ تو رہیں گے. کیا ان کے پانچ سال پورے ہو گئے ہیں؟
 

زیک

مسافر
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدر بنانا ایک بہترین آپشن ہے اکثر حوالوں سے
ایک شخص جس نے خود اقرار کیا اور حکومت وقت نے بھی مانا کہ دنیا میں ایٹمی ہتھیار پھیلانے میں اس کا کردار رہا ہے اسے صدر بنا کر تمام دنیا سے دشمنی مول لینی ہے؟
 

سید رافع

محفلین
علامہ اقبال کی بیٹی زندہ ہیں؟ ویسے صرف بیٹی ہونے کے ناطے صدر بننا کوئی ایسی اچھی بات میں نہیں سمجھتی. ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدر بنانا ایک بہترین آپشن ہے اکثر حوالوں سے.

ویسے میرا خیال ہے کہ ممنون حسین کچھ عرصہ تو رہیں گے. کیا ان کے پانچ سال پورے ہو گئے ہیں؟

بہو، بیٹی نہیں۔ ڈاکٹر قدیر خان سے تو فوج ٹی وی پر معافی منگوا چکی ہے۔ معلوم نہیں اس کی کوئی حیثیت ہے اب یا نہیں؟

ممنون حسین، نواز کے ساتھ ہی آئے تھے 30 جولائی 2013 کو۔
 
غیر متفق- بیشتر حوالوں سے منفی آپشن ہے- نیز ممکن نہیں محکمہ زراعت انکو کوئی بھی عہدہ دے کر پبلک لائم لائٹ میں آنے کا موقع دے-

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدر بنانا ایک بہترین آپشن ہے اکثر حوالوں سے.

جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال 89 برس کی ہیں-
اگر منیرہ اقبال زندہ ہیں تو 88 سال کی ہوں گی۔ یہ کسی نے افواہ پھیلائی ہے کیونکہ وہ کبھی پبلک آئی میں نہیں رہیں
 
77 وکیپیڈیا کے مطابق

Screenshot_20180729_223752.png
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ میرا حلقہ ہے اور سعد رفیق نے تحریک انصاف پر پیسوں سے ووٹ خریدنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ پیراگون سٹی میں اربوں کے گھپلوں کی تحقیق سعد رفیق اور اس کے بھائی سلمان رفیق پر چل رہی ہے اور ان لوگوں نے آشیانہ سکیم میں غریب لوگوں کے لیے سستے گھروں کے اچھے منصوبے کو تباہ کرکے اپنی ہاوسنگ سوسائٹی سے اربوں بنائے۔ کوئی بھی پیراگون سٹی پر گھپلوں کی تفصیل انٹرنیٹ پر پڑھ سکتا ہے۔

ووٹ خریدنے کا الزام الٹا سعد رفیق پر ہے ، اگر علیم خان ووٹ خریدنے میں کامیاب ہوتا تو کم از کم اس حلقے میں اپنی صوبائی سیٹ ہی جیت لیتا۔ یاد رہے یہ وہ حلقہ ہے جس میں پچھلے الیکشن میں بھی زبردست دھاندلی کا الزام سعد رفیق پر تھا اور الیکشن ٹریبونل نے سعد رفیق کی جیت کالعدم قرار دے کر دوبارہ الیکشن کا فیصلہ سنایا تھا۔

جھوٹ کب تک بولو گے سعد رفیق؟ علیم خان کی نالائقی سے اس حلقے کا مقابلہ بہت کانٹے دار ہوا ہے ورنہ یہ تحریک انصاف کی آسان سیٹ تھی۔
اور سعد رفیق فرماتے ہیں کہ انھوں نے تو کبھی جھوٹ بولا ہی نہیں۔ :D
آج سارا دن سعد رفیق کا بیان چلتا رہا ٹی وی پر۔
 

عثمان

محفلین
معلوم نہیں کہ پاکستان میں صدر کی محدود مصروفیات کا مذاق کیوں بنایا جاتا ہے حالانکہ پارلیمانی طرز حکومت میں صدر کا کردار محدود ہی ہوتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پاکستان کی تاریخ بھری پڑی ہے شگفتہ۔
ویسے میرے لیے سب سے بڑی تلخ حقیقت فوج کا کنگ میکر والا کردار ادا کرنا ہے۔
مجھے اپنا مطالعہ بڑھانا پڑے گا۔

تاہم میرا اعتراض و شکایت اپنی جگہ برقرار ہے کہ ہر وہ شہید و غازی جس نے اپنی جان و مال تک کی پرواہ نہ کی اور نہیں کرتے وہ فوج کا ہی حصہ ہیں لہذا فوج کو بیک جنبش قلم برا بھلا کہتے وقت کہنے والے ان کی توہین نہ کیا کریں۔ بہتر ہو گا کہ فوج لکھنے کہنے کی بجائے صرف انھی کا نام لیں جو غلط
 
Top