بعد از الیکشن 2018: متوقع کابینہ اور دیگر تقرریاں

یاز

محفلین
پرویز الہٰی اینڈ پارٹی کو بھی کچھ ملنے کا امکان ہے۔ ان کی خواہش تو کسی بڑی سیٹ کی ہو گی جیسے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ یا وفاقی وزارتِ داخلہ وغیرہ۔ تاہم یہ دیکھنا ہو گا کہ ان کے حصے میں کیا آتا ہے۔
 

یاز

محفلین
ایک اور اہم عہدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا بھی ہے۔ قوی امکان ہے کہ نجم سیٹھی صاحب کو اب پنکچر لگانے کی ذمہ داری سے عہدہ برا کر دیا جائے گا۔
میری نظر میں ماجد خان کرکٹ بورڈ کے لئے کافی موزوں شخصیت ہو سکتے ہیں۔ نیز وسیم اکرم وغیرہ کا بھی امکان ہو سکتا ہے۔
 
جیو نیوز کے مطابق پرویز خٹک کو وزارتِ داخلہ بھی مل سکتی ہے۔
جبکہ شیخ رشید کو ریلوے، قریشی کو خارجہ اور اسد عمر کو وزارتِِ خزانہ ملنے کا املان ظاہر کیا
 

نور وجدان

لائبریرین

نور وجدان

لائبریرین
شاہ محمود کا خارجہ پالیسی کا امین ہونا کامیاب امریکہ پاک تعلقات کی ضمانت ہے. اس کے علاوہ شاہ صاحب کا یورپ سے بھی اچھا سفارتی تعلق بنتا تھا. تاہم.چین کے سلسلے میں ماضی میں ان کو کم متحرک دیکھا. پاکستان کی کامیابی کی ضمانت ریجنل الائینس زیادہ ہے
 

عثمان

محفلین
پرویز الہٰی اینڈ پارٹی کو بھی کچھ ملنے کا امکان ہے۔ ان کی خواہش تو کسی بڑی سیٹ کی ہو گی جیسے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ یا وفاقی وزارتِ داخلہ وغیرہ۔ تاہم یہ دیکھنا ہو گا کہ ان کے حصے میں کیا آتا ہے۔
ایک، دو، چار سیٹیں رکھنے والوں کو اہم وزارتیں کیوں کوئی دے گا؟
تحریک انصاف کی حکومتیں بنانے کے لئے آزاد امیدواروں کی شمولیت ہی کافی ہے۔
 
Top